پاکستانی فلموں میں کام کرنے والے بھارتی اداکار
کئی انڈین اداکاروں نے اس صدی کی پہلی دہائی کے دوران پاکستانی فلموں میں کام کیا۔
پاکستانی اداکاروں کے بھارتی فلموں میں اداکاری کرنے کا معاملہ تو خاصہ چرچوں میں رہتا ہے اور ایسے کئی پاکستانی اداکار ہیں جنہوں نے اپنی صلاحیت سے بھارتی شائقین کو بھی متاثر کیا۔
ان پاکستانی اداکاروں میں فواد خان، صبا قمر، ماہرہ خان اور علی ظفر پیش پیش ہیں جو نہ صرف ملک بلکہ پڑوسی ملک میں بھی مقبولیت کی سند رکھتے ہیں۔
تاہم کیا آپ جانتے ہیں کہ کئی پاکستانی فلمیں بھی ایسی ہیں جن میں بھارتی اداکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
یہاں ہم ان 7 بھارتی اداکاروں کا ذکر کررہے ہیں جنہوں نے پاکستانی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔
نصیر الدین شاہ
بالی وڈ کے سینیئر اداکار نصیر الدین شاہ نے 2007 میں ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم خدا کے لیے میں اپنے فن کے جوہر دکھائے تھے جو بلاک بسٹر ثابت ہوئی تھی۔
فلم کے ہدایت کار شعیب منصور تھے اور دیگر اداکاروں میں شان شاہد فواد خان، ایمان علی اہم کرداروں میں نظر آئے۔
فلم میں نصیر الدین شاہ کا کوئی باقاعدہ کردار نہیں تھا بلکہ وہ ایک کیمیو نبھاتے نظر آئے تھے جن کا عدالت کا منظر اور مکالمے خاصے مقبول بھی ہوئے تھے۔
شویتا تیواری
معروف انڈین اداکارہ شویتا تیواری 2014 میں ریلیز ہونے والی پاکستانی ایکشن رومانٹک فلم 'سلطنت' میں نظر آئی تھیں۔
فلم میں کئی اداکار شامل تھے جس میں بھارتی ٹیلی ویژن کے اسٹارز بھی شامل تھےجن میں شویتا تیواری شامل ہیں۔
یہ پاکستانی فلم انڈسٹری کی سب سے مہنگی فلم بتائی جاتی ہے جس کا بجٹ 22 کروڑ ہے جس کا اسکرین پلے اور ڈائیلاگ پاکستان کے معروف مصنف پرویز کلیم لکھ رہے ہیں۔
نیہا دھوپیا
سال 2008 میں ریلیز ہونے والی فلم 'کبھی پیار نہ کرنا' کی ہدایات جاوید رضا نے دی تھیں جس میں زارا شیخ، وینا ملک اور معمر رانا اداکاری کرتے نظر آئے تھے۔
فلم کی شوٹنگ امریکا اور پاکستان میں ہوئی تھی جس میں بالی وڈ اداکارہ نیہا دھوپیا نے ڈیبیو کیا تھا۔
ونود کھنہ
بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار ونود کھنہ نے 2007 میں ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم 'گاڈ فادر: دی لیجنڈ کنٹینیوز' میں اداکاری کے جلوے دکھائے۔
تاہم اس فلم میں ونود کھنہ واحد بھارتی اداکار نہیں تھے بلکہ ان کے علاوہ امرتا اروڑا، نفیسہ علی، پریتی جھنگیانی، ارباز خان اور کم شرما بھی فلم کا حصہ تھے۔
ایک سنسنی خیز فلم تھی جو بااثر اور طاقتور غنڈوں کے گروپ کے عروج پر مرکوز ہے، علی بنیادی طور پر ایک چرواہا ہے جس نے اپنے والدین فرید اور فاطمہ اور اس کی چھوٹی بہن ناہید سمیت اپنے کنبہ کی کفالت کی ذمہ داری اٹھائی ہے۔
ایک دن وہ عبداللہ خان کی جان بچاتا ہے، جو اس وقت انڈر ورلڈ کا ڈان تھا۔
کنول جیت سنگھ
بھارتی اداکار کنول جیت سنگھ بالی وڈ اسکرین کا جانا پہچانا چہرہ ہیں جنہوں نے پاکستانی کی سپر ہٹ فلم جوانی پھر نہیں آنی 2 میں اداکاری کی تھی۔
سال 2018 میں ریلیز ہونے والی اس فلم میں فہد مصطفیٰ، احمد علی بٹ، ہمایوں سعید سمیت پاکستان کے کئی نامور فنکار موجود تھے۔
دوستوں کے مذاق اور مستی کے گرد گھومتی اس فلم میں کنول جیت نواب کے کردار میں نظر آئے تھے۔
کرن کھیر
خاموش پانی 2003 کی ایک انڈین-پاکستانی فلم ہے جو ایک بیوہ ماں اور اس کے جوان بیٹے کے بارے میں ہے جو پنجاب کے ایک گاؤں میں رہتی ہے کیونکہ یہ 1970 کی دہائی کے آخر میں بنیادی تبدیلیوں سے گزرتی ہے۔
فلم کی شوٹنگ پاکستانی گاؤں میں ہوئی تھی اور اسے بھارت میں بھی ریلیز کیا گیا تھا جس نے 7 ایوارڈ جیتے۔
فلم میں کرن کھیر کے علاوہ شلپا شکلا، عدنان شاہ ٹیپو، ریحان شیخ اور عامر علی ملک نے بھی کردار نبھائے تھے۔
گلشن گروور
سال 2010 میں ریلیز ہونے والی انڈین پاکستانی پنجابی فلم ورثہ میں زیادہ تر بھارتی اداکار اور عملہ تھا جسے پنکج بٹرا نے ڈائریکٹ کیا تھا۔
فلم کی شوٹنگ آسٹریلیا میں ہوئی جس میں پاکستان سے نعمان اعجاز، مہرین راحیل جبکہ بھارت میں گلشن گروور آریا بابر، کنولجیت سنگھ، اپرنا شرما شامل تھے۔
فلم کا میوزک جواد احمد نے ترتیب دیا تھا جو فلم کے پروڈیوسرز میں سے ایک تھے۔
-
انفوٹینمنٹ 4 گھنٹے پہلے
صرف 51 روپےفیس لینے والا بالی وڈ اداکار کون ؟
-
فلم / ٹی وی 4 گھنٹے پہلے
’پشپا‘ کیلئے پہلی چوائس اللو ارجن نہیں تو پھر کون؟
-
دلچسپ و خاص 5 گھنٹے پہلے
کرسمس پر خوشیاں بانٹنے والے سانتا کلاز اصل میں کیسا دکھتا ہے؟
-
انفوٹینمنٹ 5 گھنٹے پہلے
شویتا بچن کی پہلی کمائی انٹرنیٹ صارفین کے ہوش اڑاگئی