سوشل میڈیا

جنت مرزا نے بھی عمرہ کرلیا

ٹک ٹاکر کی نئی پوسٹ پر صارفین دل ہار بیٹھے

Web Desk

جنت مرزا نے بھی عمرہ کرلیا

ٹک ٹاکر کی نئی پوسٹ پر صارفین دل ہار بیٹھے

ٹک ٹاکر کی نئی پوسٹ پر صارفین دل ہار بیٹھے
ٹک ٹاکر کی نئی پوسٹ پر صارفین دل ہار بیٹھے

پاکستانی اداکارہ، ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر جنت مرزا نے بھی عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

نازک نین نقش اور خوبصورتی میں اپنی مثال آپ اداکارہ و ٹک ٹاکر جنت مرزا کے نام سے کون واقف نہیں، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مقبولیت کی حامل جنت مرزا دیدہ زیب شخصیت اور سوشل میڈیا پوسٹس کے سبب خوب مقبولیت حاصل کیے ہوئی ہیں۔

ٹک ٹاک کی دنیا میں سب سے زیادہ نام کمانے والی اسٹار جنت مرزا کی وجۂ شہرت نہ صرف اداکاری ہے بلکہ انکا فیشن سینس، دلکش ملبوسات اور بہترین لپ سنک کی مہارت بھی انہیں ایک انفرادی پہچان دلواتی ہے۔

جبکہ لو لائف کی بات کریں تو انکا نام اکثر و بیشتر سابقہ بوائے فرینڈ اور منگیتر عمر بٹ کے سبب کافی موضوع بحث بھی بنتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چلو نکلو! جنت مرزا نے عمر بٹ سے تعلق توڑنے کی وجہ بتادی

اگرچہ  عمر بٹ سے رشتہ ختم ہوجانے کے بعد جنت مرزا اپنی لائف میں موو آن کرچکی ہیں  وہیں اب بھی کہیں نہ کہیں لوگ اس اسکینڈل پر گفتگو کرتے سنائی دیتے ہیں۔

جنت مرزا نے بھی عمرہ کرلیا

حال ہی میں جنت مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں  خانہ کعبہ کے سامنے کھڑے دیکھا گیا۔

مذکورہ جھلکیوں میں جنت مرزا عبایا پہنے ہوئیں ہیں  تاہم ٹک ٹاکر کے کیپشن سے واضح ہوتا ہے وہ 18 نومبر کو عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں موجود تھیں۔

دوسری جانب ٹک ٹاکر و اداکار کین ڈول نے بھی جنت مرزا کی پوسٹ پر انہیں عمرے کی مبارکباد دی۔

جنت مرزا نے بھی عمرہ کرلیا

جبکہ سحر حیات ، ربیکا خان نے بھی کمنٹ سیکشن کا رخ کرتے ہوئے  جنت مرزا کیلئے ’ماشااللہ’ کے الفاظ لکھے۔

تازہ ترین