’اسٹیج پر آنا تھا‘ نمرت کور کی تعریف پر دلجیت دوسانجھ کا ردعمل
کنسرٹ کے بعد نمرت نے تصاویر اور ویڈیوز کا ایک فوٹو ڈمپ شیئر کیا
اداکارہ نمرت کور نے پنجابی گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ کے ’دل لومیناٹی ٹور‘ کے تحت پونے میں ہونے والے کنسرٹ میں شرکت کی۔
26 نومبر 2024 کو منعقدہ کنسرٹ کے بعد نمرت نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر تصاویر اور ویڈیوز کا ایک فوٹو ڈمپ شیئر کیا جس سے واضح ہوا کہ وہ کنسرٹ کے دوران وہ بھرپور لطف اندوز ہوئیں۔
اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں دل کھول کر دلجیت کی تعریف کی، ان کی یہ محبت بھری پوسٹ دونوں کے درمیان ایک انتہائی پیاری آن لائن گفتگو کا سبب بھی بنی۔
پوسٹ میں شیئر کی گئیں تصاویر و ویڈیوز میں نمرت کو دلجیت کے گانوں پر جھومتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ان کی پوسٹ میں ’کنی کنی‘، ’نینا’، ’وائب’،’بھول بھلیاں 3‘ کے ٹائٹل ٹریک سمیت کئی دیگر گانوں پر ان کی جھومنے کی ویڈیوز شامل تھیں۔
نمرت نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں دلجیت کی بے پناہ تعریف کی، جو اس وقت عوام کے دلوں پر راج کر رہے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ نمرت نے دلجیت کے گانے ’لوور‘ کی ایک لائن کا حوالہ بھی دیا اور اپنی پوسٹ میں دل، ٹرافی، بکرا اور ستارے کے ایموجیز کا استعمال کیا۔
نمرت نے کیپشن میں لکھا ’ہونا نہیں میں ریکور، میری زندگی کا سب سے یادگار کنسرٹ، دلجیت بہترین انسان ہیں، انکا کوئی مقابلہ نہیں۔‘
دلجیت دوسانجھ نے نمرت کور کی پوسٹ کو نظر انداز نہیں کیا اور اس پر فوری طور پر تبصرہ کیا۔
دلجیت نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے پوچھا کہ ’تُسی آئے سی؟ اسٹیج تے آ جانا سی۔‘ (آپ آئی تھیں تو اسٹیج پر آجانا تھا۔)
نمرت نے بھی دلجیت کے تبصرے کا فوراً جواب دیا اور ایک بار پھر ان کی تعریف کی۔ انہوں نے لکھا کہ’اس رات کا اسٹیج اور روشنی صرف اور صرف آپ کے لیے تھی! میں تو بہت خوش نصیب تھی کہ آخرکار آپ کو لائیو دیکھ پائی۔ آپ کی شاندار پرفارمنس کا شکریہ۔‘
نمرت کور کے اسٹیج پر نہ جانے پر صرف دلجیت ہی مایوس نہیں تھے بلکہ ایک مداح نے بھی ان کی پوسٹ پر تبصرہ کیا۔ مداح نے پنجابی میں لکھا کہ انہیں اسٹیج پر جانا چاہیے تھا کیونکہ ایک اسٹار ہونے کے کچھ فائدے ہونے چاہئیں۔
نمرت نے جواب میں اپنی عاجزی اور دلجیت سے محبت کا اظہار کیا۔ انہوں نے پنجابی میں لکھا کہ ’بالکل نہیں۔ اس رات کے واحد سپر اسٹار دلجیت دوسانجھ تھے، میں تو بس ایک مداح تھی، جو خوش نصیب تھی کہ وہاں موجود تھی۔ اس سے بڑا فائدہ اور کیا ہوگا۔‘
دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ کے لیے نمرت کور نے ایک سادہ لیکن دلکش لباس زیب تن کیا، انہوں نے سفید کراپ ٹاپ، سرخ دلوں والے سفید شرٹ، نیلے ڈینم جینز، اور سفید جوتے پہنے۔
ان کی جیولری میں سونے کی ہُوپ ایئرنگز، گولڈ نیکلس، پتلے کنگن، اور ایک سرخ بیگ شامل تھے۔ اپنے بالوں کو انہوں نے سائڈ ہارٹیشن میں کھلا چھوڑا تھا۔



