مرغی کی ٹانگیں، فلیٹ چیسٹڈ جیسے نام سے پکارا جاتا تھا، اننیا پانڈے
اداکارہ اسکول کے زمانے سے ہی ٹرولنگ کا شکار رہیں

یوں تو ہر فنکارہ ہی تعریفوں کا محور نہیں ہوتی، کچھ ایسی بھی ہوتی ہیں جنہیں اگرچہ کہ اداکاری میں سو فیصد بہترین قرار دے دیا جائے لیکن جسمانی ساخت اور رنگ نسل کے سبب انہیں کافی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
ایسا ہی کچھ بالی وڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ اننیا پانڈے کیساتھ بھی ہوا، اننیا نے جب فلم نگری میں قدم رکھا تو انہیں کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
اداکارہ کے مطابق 2019 میں کرن جوہر کی اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 2 سے اپنی اداکاری کا آغاز کیا تو انہیں اپنے کام کے لیے ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا، وہ اپنی پرفارمنس اور 'نیپو بےبی' ہونے کی وجہ سے ٹرول کی گئیں۔
اننیا پانڈے کا اس بارے میں مزید یہ بھی کہنا تھا کہ جب انہوں نے بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا تو نفرت انگیز تبصروں، منفیت اور ٹرولنگ نے ان پر اس طرح اثر ڈالا کہ انہوں نے ماضی میں تھراپی کا سہارا لیا۔
اب حال ہی میں اننیا نے مزید یہ انکشاف بھی کیا انہیں یہ ٹرولنگ صرف شوبز میں قدم رکھنے کے بعد نہیں ملی بلکہ اسکول کے دنوں سے ہی انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جاتارہا ہے۔
برکھا دت کے وی دی ویمن ایونٹ میں بات کرتے ہوئے اننیا پانڈے نے انکشاف کیا کہ اسکول میں انہیں ’ہنچ بیک’ (جھکے ہوئے کندھے)، ’فلیٹ چیسٹڈ’ (چپٹی چھاتی)، ’چکن لیگ’ (مرغی کی ٹانگیں) اور ’ہیئری’ (بالوں والی) جیسے ناموں سے پکارا جاتا تھا۔
علاوہ ازیں اننیا نے اپنی گفتگو میں سوشل میڈیا ٹرولنگ پر بھی بات کی اور کہاکہ میں اپنے جذبات کو ظاہر نہیں کر پا رہی میں واقعی بہت زیادہ افسردہ محسوس کرتی تھی۔’
انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا اور ذہنی صحت کے مسائل کی مشکل یہ ہے کہ لوگ کوئی بات پڑھ سکتے ہیں اور فوری طور پر اس کے اثرات کو محسوس نہ کر پاتے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں ہم ٹھیک ہیں، لیکن اصل میں ہم بھی اس ٹرولنگ سے متاثر ہو سکتے ہیں۔
اداکارہ نے اپنی بات کی وضاحت کچھ اسطرح کی کہ وہ سوشل میڈیا پر آنے والے منفی کمنٹس کو پڑھ کر نظر انداز کرنے کی کوشش کرتی تھیں، لیکن ہفتوں بعد بھی وہ بات ان کے دماغ کے کسی کونے میں موجود رہتی اور وقت کے ساتھ وہ احساسات جمع ہو جاتے۔
انہوں نے ایک واقعے کا ذکر کیا جب کسی نے ان کے نام سے جعلی انسٹاگرام اکاؤنٹ بنایا اور یہ کہنا شروع کر دیا کہ وہ ان کے اسکول میں تھے اور یہ کہ اننیا اپنی تعلیم اور کالج میں داخلے کے بارے میں جھوٹ بول رہی ہیں۔
پہلے تو اننیا نے سوچاکوئی اس بات پر یقین نہیں کرے گا۔ لیکن بعد میں کچھ لوگوں نے اس پر یقین کرنا شروع کر دیا، جس سے ان کے لیے یہ چیز مزید پریشان کن ہو گئی۔
اننیا نے کہا کہ یہی وجوہات ہیں جن کی وجہ سے وہ سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک نہیں رہنا چاہتیں، کیونکہ ایسی باتیں ذہنی دباؤ کا باعث بنتی ہیں۔
-
فلم / ٹی وی 14 منٹ پہلے
کاجول 'دل والے دلہنیا لے جائیں گے' کے سیکوئل پر بول پڑیں
-
وائرل اسٹوریز 36 منٹ پہلے
بیوی ہونے کے سوا عاطف کے معاملات سے کوئی لینا دینا نہیں، نادیہ حسین
-
بالی ووڈ 52 منٹ پہلے
عامر نے مہابھارت کے بعد ریٹائرمنٹ کی خبروں پر وضاحت دیدی
-
انفوٹینمنٹ 1 گھنٹے پہلے
عاصم اور میرب کے ایک ساتھ آخری لمحات توجہ کا مرکز