ایشوریا رائے نے ’اسٹریٹ ہراسمنٹ’ سے نمٹنے کا طریقہ بتادیا
اپنے لباس یا لپ اسٹک کو قصوروار نہ ٹھہرائیں
بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن نے خواتین کو گلی کوچوں میں ہراسگی سے نمٹنے کا بہترین طریقہ بتادیا۔
کاسمیٹک کمپنی لوریال پیرس کی برانڈ ایمبیسیڈر اور بی ٹاؤن کی ورسٹائل اداکارہ ایشوریا رائے بچن نے حال ہی میں ایک اشتہار میں اسٹریٹ ہراسمنٹ سے نمٹنے کے بارے میں بات کی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نے پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں اسٹریٹ ہراسمنٹ کے اہم ترین مسئلے پر بات کرتے سنا گیا۔
ویڈیو میں ایشوریا رائے بچن کا کہنا تھا کہ،’آپ اسٹریٹ ہراسمنٹ سے خود کو کیسے محفوظ رکھ سکتے ہیں، کیا آپ نظریں ملانے سے گریز کریں گے؟ بالکل نہیں بلکہ اپنا سر بلند رکھیں اور اس مسئلے کو قریب سے دیکھیں’۔
اداکارہ نے تمام خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ،’ نسوانیت اور وقار کو اہمیت دیں۔ میری قدر، میرا جسم۔ خود کو کبھی کمتر نہ سمجھیں۔ اپنے آپ پر شک نہ کریں۔ اپنے لیے مضبوط موقف اختیار کریں۔ یہاں تک کہ اپنے لباس یا لپ اسٹک کو بھی قصوروار نہ ٹھہرائیں۔ اسٹریٹ ہراسمنٹ کے لیے آپ کبھی ذمہ دار نہیں ہیں۔’
معنی خیز ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ،’بین الاقوامی دن برائے تشدد کے خاتمے کے موقع پر لوریال پیرس کے اسٹینڈ اپ پروگرام میں شامل ہوں۔ کیونکہ ہم سب کی بہت ویلیو ہے’۔
کام کے محاذ پر بات کریں تو اداکارہ ایشوریا رائے بچن نے کئی کامیاب فلموں میں کام کیا جن میں دیوداس، ہم دل دے چکے صنم، گرو، جودھا اکبر، تال، رین کوٹ، جینز، برائیڈ اینڈ پریجوڈائس، اور محبتیں شامل ہیں۔
علاوہ ازیں انہیں 1994 میں مس ورلڈ کے ٹائٹل سے بھی نوازا گیا جبکہ ایشوریا متعدد عالمی ایونٹس جیسے کانز فلم فیسٹیول اور پیرس فیشن ویک میں باقاعدگی سے شرکت کرتی نظر آتی ہیں۔
-
انفوٹینمنٹ 4 گھنٹے پہلے
صرف 51 روپےفیس لینے والا بالی وڈ اداکار کون ؟
-
فلم / ٹی وی 5 گھنٹے پہلے
’پشپا‘ کیلئے پہلی چوائس اللو ارجن نہیں تو پھر کون؟
-
دلچسپ و خاص 5 گھنٹے پہلے
کرسمس پر خوشیاں بانٹنے والے سانتا کلاز اصل میں کیسا دکھتا ہے؟
-
انفوٹینمنٹ 6 گھنٹے پہلے
شویتا بچن کی پہلی کمائی انٹرنیٹ صارفین کے ہوش اڑاگئی