دلچسپ و خاص
ہاتھ میں زندگی کی لکیر کیا ظاہر کرتی ہے؟
اگر زندگی کی لکیر واضح اور لمبی ہو تو یہ بہترین سمجھی جاتی ہے۔
ہاتھ میں زندگی کی لکیر کیا ظاہر کرتی ہے؟
اگر زندگی کی لکیر واضح اور لمبی ہو تو یہ بہترین سمجھی جاتی ہے۔
اگر آپ کے ہاتھ میں زندگی کی لکیر واضح اور لمبی ہو تو یہ بہترین سمجھی جاتی ہے۔ ایسی لکیر اچھی صحت، جسمانی قوت اور مناسب عمر کو ظاہر کرتی ہے۔
اگر زندگی کی لکیر قدرے چھوٹی لیکن مضبوط اور صاف ستھری ہو تو ایسی لکیر کو بھی اچھا سمجھا جاتا ہے۔
ایسی لکیر جسمانی قوت کو ظاہر کرتی ہے اور اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ ایسے شخص کو اگر کوئی بیماری ہوئی تو اس کی قوت مدافعت اس پر قابو پائے گی۔
اگر ہاتھ مربع شکل کا ہو تو زندگی کی چھوٹی لیکن مضبوط لکیر یہ ظاہر کرتی ہے کہ ایسا شخص کافی عرصہ تک زندہ رہے گا۔ زندگی کی دوہری یا تہری لکیریں جسمانی توانائی کی لکیریں کہی جاتی ہیں اور ان لکیروں کی موجودگی کو اچھا تصور کیا جاتا ہے۔
کوئی لکیر بھی اگر دوہری ہو تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ خطرے سے حفاظت کی قوتیں کام کررہی ہیں۔
زندگی کی ایسی لکیر جو لمبی تو ہو لیکن باریک اور لہراتی ہوئی ہو، صحت کی کمزوری اور زندگی میں تبدیلیوں کی نشاندہی کرتی ہے اور امکان ہوتا ہے کہ ایسے شخص کی صحت کبھی اچھی اور کبھی خراب رہے گی۔
اگر زندگی کی لکیر چھوٹی اور مدھم ہو تو ایسے شخص کی زندگی کی لگام کسی دوسرے کے ہاتھ میں ہوگی۔
اگر زندگی کی لکیر ایک بڑا سا نصف دائرہ بناتی ہوئی انگوٹھے کی بنیاد کے گرد قوس کی شکل میں مڑتی چلی جائے تو ایسی لکیر قوت جوش و جذبہ اور روحانی زندگی میں بہت بہتری کی علامت ہے۔
اگر زندگی کی لکیر سیدھی ہو اور انگوٹھے کے بہت قریب ہو تو ایسے شخص کی فطرت میں محبت کا مادہ ایک حد سے آگے نہیں بڑھے گا۔ ایسا شخص عموماً محتاط زندگی گزارتا ہے۔
جب زندگی کی لکیر ہتھیلی کے وسط سے گزر جائے اور انگوٹھے کے بالمقابل ہتھیلی کی بنیاد کی طرف بڑھے تو ایسے شخص کی زندگی پر سفر اثر انداز ہوں گے اور ایسا شخص زندگی گزارنے کا اندازہ یعنی اسٹائل بنانے میں اپنی قوت تخیل سے بہت زیادہ کام لے گا۔
اگر زندگی کی لکیر کہیں سے ٹوٹتی ہو تو زندگی کے اس حصے میں شدید خطرہ پیدا ہونے کا ڈر ہوتا ہے۔
جب زندگی کی لکیر میں جزیرے ہوں تو جہاں پر کوئی جزیرہ نمودار ہو، وہاں زندگی کے اس حصے میں احتیاط کرنی چاہئے۔
مزید خبریں
-
ہاتھ کی لکیروں کے چند دلچسپ حقائق
-
دنیا کا مہنگا ترین آنسو، اُونٹ کا آنسو، سانپ کے زہر کا تریاق
-
ایپل کیمرہ ٹیکنالوجی ایک اور انقلابی پیش رفت کی جانب گامزن
-
کیا ہالی وڈ واک آف فیم میں شامل ہونے کیلئے رقم ادا کی جاتی ہے؟
-
پریش راول کی 'ہیرا پھیری3' میں واپسی
-
اسٹارٹ اپ: نوجوانوں کا روشن مستقبل
-
اندر کی آواز یا دماغ کی چال؟ گٹ فیلنگ کی حیران کن حقیقتیں
-
میمز کی بھرمار نے کروڑوں کی لاگت سے تعمیر فلائی اوور کا ڈیزائن تبدیل کروادیا
-
بارش، پکوڑے اور ایک خوشگوار لمحے کی کہانی
-
تھرپارکر کے پہاڑوں سے قدیم انسانی مجسمہ دریافت
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Sonam Kapoor pens loving message for parents on their anniversary
Rhea Chakraborty announces break from social media
New OTT releases this week (May 13-19): Dhurandhar 2, Berlin Season 2, Kartavya and more
Dennis Locorriere, Dr. Hook frontman, dies at 76
Clarence Carter, ‘Patches’ hitmaker, dies at 90
Jason Biggs ends 18 years of marriage with Jenny Mollen on ‘great’ terms
Aditi Rao Hydari gives sneak peek into her Cannes prep
Jamie Foxx & Alyce Huckstepp expect their first baby together



