انفوٹینمنٹ
معین اختر آخر انور مقصود کے ملازموں کو زیادہ تنخواہ کی آفر کیوں کرتے تھے؟
معین اختر اور انور مقصود کے درمیان 36 سال سے اٹوٹ رشتہ اور دوستی تھی
معین اختر آخر انور مقصود کے ملازموں کو زیادہ تنخواہ کی آفر کیوں کرتے تھے؟
معین اختر اور انور مقصود کے درمیان 36 سال سے اٹوٹ رشتہ اور دوستی تھی
انور مقصود کا شمار پاکستان کے باصلاحیت مصنفین میں ہوتا ہے۔ وہ مزاح نگار اور میزبانی بھی کرتے ہیں ان کی اہلیہ عمرانہ مقصود بھی ایک مصنفہ ہیں جن کے کریڈٹ پر دو کتابیں ہیں۔
شائقین نے اس خاندان اور پاکستان اور فن اور تفریح کے شعبوں کے لیے ان کی کاوشوں کو پسند کیا ہے۔ اسٹار جوڑے نےعالمی شہرت یافتہ اور لیجنڈری اداکار مرحوم معین اختر کی چند سنہری یادوں کو تازہ کیا۔
اس ٹیلنٹڈ جوڑی نے ایک انٹرویو دیا جہاں انہوں نے ملکی حالت ، معین اختر اور دیگر مختلف امور پر گفتگو کی۔
معین اختر اور انور مقصود کے درمیان 36 سال سے اٹوٹ رشتہ اور دوستی تھی۔ دونوں نے ایک ساتھ بہت کام کیا اور وہ ایک خاندان کی طرح تھے۔
انور مقصود نے مرحوم اور لیجنڈ معین اختر کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ اب بھی یقین نہیں کر سکتے کہ معین ہمارے درمیان نہیں رہے ہیں اور لوگ اب بھی ان سے پوچھتے ہیں کہ کیا وہ فی الحال ایک ساتھ اپنا شو کر رہے ہیں۔
عمرانہ مقصود نے معین اختر کو یاد کرتے ہوئے کہاکہ معین کو 100 بیماریاں تھیں ۔ وہ انہیں بتاتے تھے کہ انہیں بہت سی بیماریاں ہیں لیکن انہوں نے شروع میں انہیں سنجیدگی سے نہیں لیا کیونکہ وہ بہت مذاق کرتے تھے ۔ وہ اتنے منجھے ہوئے اداکار تھے کہ ان کی کہی ہوئی ہر بات جھوٹی لگتی تھی لیکن شاید یہی ایک سچ تھا جو وہ کہا کرتے تھے اور پھر اچانک وہ نہیں رہے۔
معین اختر ان کے گھر کا ایک حصہ تھے وہ جب چاہتے ان کے گھر چلے جاتے تھے ان پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں تھی۔
اسی طرح کا ایک دلچسپ قصہ سناتے ہوئے انور مقصود نے کہا کہ ہم گھر پر موجود نہیں ہوتے تھے تب بھی معین اختر ہمارے گھر آتے، کھانا کھاتے اور چلے جاتے تھے جاتے جاتے ملازمین سے سوال کرتے کہ یہاں کتنی تنخواہ ملتی ہے؟ ملازمین جب انہیں بتاتے تو انہیں کہتے کہ میں دگنی تنخواہ دوں گا، میرے یہاں آ کر کام کرو۔
انہوں نے مزید کہا کہ معین کے جانے کے بعد ملازمین میرے پاس آتے اور سوال کرتے کہ معین کہاں رہتے ہیں؟ ان کا گھر کہاں ہے؟ میں سمجھ جاتا کہ انہیں زیادہ تنخواہ کا کہہ کر گئے ہیں۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Brooklyn Beckham upset by ‘performative’ birthday tributes from David and Victoria
Jamie Lee Curtis breaks silence on ‘The Bear’ ending rumours
Brooklyn Beckham snubs parents’ birthday wishes as he shows love to Nicola Peltz
Nicole Kidman’s frail appearance raises questions after Keith Urban divorce
Niall Horan sends fans into frenzy with ‘Dinner Party’ release date reveal
Why Kim Kardashian is approaching romance differently with Lewis Hamilton
Ryan Gosling brags about ‘Five-Time’ SNL hosting in new promo
Green Lanterns return for new DC Universe in ‘Lanterns’ trailer



