'عمران خان کو رہا کرو'، ٹرمپ کے ایڈوائزز کا مطالبہ
رچرڈ گرینیل قائم مقام ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں
امریکا کے سابق ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایڈوائزر رچرڈ گرینیل نے سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کردیا۔
اڈیالہ جیل میں قید بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران کی رہائی کیلئے احتجاج سے متعلق بلوم برگ کی ایک رپورٹ 'ایکس' پر شیئر کرتے ہوئے رچرڈ گرینیل نے کیپشن میں لکھا کہ 'عمران خان کو رہا کرو'۔
پی ٹی آئی رہنما ذلفی بخاری نے سوشل میڈیا پر رچرڈ گرینیل کے اس مطالبے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے 'ایکس' پر رچرڈ کی پوسٹ کو دوبارہ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'جابر حکومت کبھی کامیاب نہیں ہوتی'۔
مزید برآں رچرڈ گرینیل نے ایکس پر ہی ایک اور پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ ’پاکستان کو دیکھئے، انکا ٹرمپ جیسا ایک لیڈر جعلی مقدمات میں جیل میں ہے اور عوام بھی امریکی ریڈ ویو مہم سے متاثر ہیں‘۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں مطالبہ کیا کہ 'دنیا بھر میں سیاسی مقدمات بند کیے جائیں'۔
واضح رہے کہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابقہ دور حکومت میں رچرڈ گرینیل قائم مقام ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔
وہ ٹرمپ کے معتمد خاص بھی ہیں، یہی وجہ سے کہ ٹرمپ موجودہ کابینہ میں بھی انہیں اہم عہدہ دینے کا ارادہ ظاہر کرچکے ہیں۔
خیال رہے کہ تحریک انصاف کے کارکنان عمران خان کی رہائی کے لیے انکی اہلیہ بشریٰ بی بی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی قیادت میں 2 روز سے اسلام آباد میں موجود تھے تاہم آج یہ احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
-
انفوٹینمنٹ 3 گھنٹے پہلے
صرف 51 روپےفیس لینے والا بالی وڈ اداکار کون ؟
-
فلم / ٹی وی 4 گھنٹے پہلے
’پشپا‘ کیلئے پہلی چوائس اللو ارجن نہیں تو پھر کون؟
-
دلچسپ و خاص 4 گھنٹے پہلے
کرسمس پر خوشیاں بانٹنے والے سانتا کلاز اصل میں کیسا دکھتا ہے؟
-
انفوٹینمنٹ 5 گھنٹے پہلے
شویتا بچن کی پہلی کمائی انٹرنیٹ صارفین کے ہوش اڑاگئی