بلااجازت ویڈیو کلپ کا استعمال، دھنوش کا نین تارا پر مقدمہ
عدالت میں اگلی سماعت پر نین تارا کو نوٹس کا جواب دینا ہوگا۔
نین تارا ایک شاندار اداکارہ ہیں جو انٹرٹینمنٹ دنیا میں میں دو دہائیوں سے اپنا لوہا منوا رہی ہیں اور 75 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
سال 2023 میں فلم 'جوان' کے ساتھ ان کا بالی وڈ ڈیبیو اور 'لیڈی سپر اسٹار' کا ٹائٹل ان کے کیریئر کے اہم سنگ میل ہیں۔
تاہم حال ہی میں ایک تنازع ابھر کر سامنے آیا، جس میں اداکار و فلم ساز دھنوش نے اپنی فلم کے 3 سیکنڈ کے بیہائنڈ دا سین (BTS) کلپ کی وجہ سے نین تارا پر 10 کروڑ بھارتی روپے ہرجانے کا مقدمہ کردیا جس میں نین تارا اور ان کے شوہر وگنیش نے کام کیا تھا۔
اس مقدمے پر نین تارا نے دھنوش کو تنقید کا نشانہ بنایا اور اب دونوں کے درمیان لڑائی اور بھی بڑھ گئی ہے۔
بھارتی میڈیا نے 27 نومبر 2024 کو رپورٹ کیا کہ دھنوش کے پروڈکشن ہاؤس، ونڈربار فلمز پرائیویٹ لمیٹڈ نے نین تارا، وگنیش اور ان کی راؤڈی پکچرز پرائیویٹ لمیٹڈ کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے۔
مقدمے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اداکارہ نے نیٹ فلکس کے دستاویزی ڈرامے 'نین تارا: بیونڈ دی فیری ٹیل' میں دھنوش کی فلم 'نانم راؤڈی دھان' کے کچھ ویژولز کا استعمال کیا۔
دھنوش کی کمپنی نے ایک درخواست بھی دائر کی ہے جس میں مدراس ہائی کورٹ پر زور دیا گیا ہے کہ وہ لاس گیٹوس پروڈکشن سروسز انڈیا ایل ایل پی پر مقدمہ چلانے کی اجازت دے، وہ ادارہ جس کے ذریعے نیٹ فلکس بھارت میں اپنے کاٹینٹ انویسٹمنٹ کو رپورٹ کرتا ہے۔
چونکہ لاس گیٹوس ممبئی میں موجود ہے اس لیے دھنوش نے عدالت سے لیٹرز پیٹنٹ میں سے 12 استعمال کرنے کی درخواست کی ہے، عدالت نے دونوں فریقین کے ابتدائی دلائل کو سنا اور مقدمہ چلانے کی اجازت دی، ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ کارروائی ایک بڑا حصہ ہائی کورٹ کے دائرہ اختیار میں ہے۔
رپورٹس کے مطابق سامعین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کیس کی باریکی پیروی کریں کیونکہ اگلی سماعت پر نین تارا کو نوٹس کا جواب دینا ہوگا۔
دھنوش کے خلاف نین تارا کے جرات مندانہ مؤقف کو بڑے پیمانے پر حمایت حاصل ہوئی اور سراہا گیا ہے۔
ایک اوپن لیٹر میں انہوں نے بے خوف ہو کر دھنوش پر تنقید کی تھی اور یہاں تک کہ ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کی کئی اہم شخصیات کو بھی ٹیگ کیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ شروتی ہاسن نے پوسٹ کو لائک کرکے نینتھارا کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کیا تھا۔
دھنوش کے دیگر ساتھی اداکاروں، بشمول ایشوریہ راجیش، ایشوریہ لکشمی، نظریہ فہد، انوپما پرمیشورن، پاروتی تھرووتھو، منجیما موہن، اور گوری جی کشن، نے بھی نین تارا کی پوسٹ کو پسند کرکے اپنی حمایت کا اظہار کیا تھا۔
نین تارا نے اپنے اوپن لیٹر میں انکشاف کیا کہ وہ اپنی آنے والی دستاویزی فلم 'نین تارا: بیونڈ دی فیری ٹیل' کے لیے فلم، نانم راؤڈی دھان، کا کلپ حاصل کرنے کے لیے دو سال سے دھنوش سے درخواست کررہی تھیں جو ان کی 40 ویں سالگرہ پر ریلیز گی۔
تاہم اداکارہ کی کوششوں کے باوجود دھنوش نے ان کی درخواست مسترد کر دی اور جب نین تارا نے فلم کے تین سیکنڈ کے بی ٹی ایس کلپ کا استعمال کیا تو دھنوش نے ان کے خلاف 10 کروڑ روپے کا مقدمہ دائر کردیا۔
اس غیر منصفانہ سلوک کی وجہ سے نین تارا نے اداکار پر تنقید کرتے ہوئے 3 صفحات کا اوپن لیٹر جاری کیا تھا۔





