عالمی منظر

سعودی عرب میں انٹرنیشنل فلم فیسٹول اگلے ماہ منعقد ہوگا

ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹول میں دنیا بھر سےاداکار اور فلمساز شرکت کریں گے

Web Desk

سعودی عرب میں انٹرنیشنل فلم فیسٹول اگلے ماہ منعقد ہوگا

ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹول میں دنیا بھر سےاداکار اور فلمساز شرکت کریں گے

بھارت سے رنبیراورکرینہ کپور بھی فیسٹول میں شرکت کریں گے
بھارت سے رنبیراورکرینہ کپور بھی فیسٹول میں شرکت کریں گے

جدت کی جانب گامزن سعودی عرب میں ایک عالمی فلمی میلہ سجنے جارہا ہے جس میں دنیا بھر کے فلمساز اور اداکار شریک ہوں گے۔

یہ فلم میلے کو ’ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹول ‘ کا نام دیا گیا ہے جو اگلے ماہ پانچ دسمبر سے 14 دسمبر تک جاری رہے گا۔

اس فلم فیسٹول کا مقصد نئے ٹیلنٹ، ابھرتے ہوئے فلم سازوں اور علاقائی و بین الاقوامی انڈسٹری کے تجربہ کار رہنماؤں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا ہے، اس ایونٹ میں پینل سیشنز، بات چیت اور نیٹ ورکنگ کے مواقع فراہم کیے جائیں گے،فیسٹول میں32 ممالک سے 142 نمائش کنندگان شامل ہوں گے۔

RSIFF کی منیجنگ ڈائریکٹر شیوانی پانڈیا ملہوترا کے مطابق اس سال، ہم پہلے سے زیادہ پُرعزم ہیں کہ ایک ایسا ماحول بنائیں جہاں فلم ساز، پروڈیوسرز، اور انڈسٹری کے پیشہ ور افراد اکٹھے ہو سکیں، علم کا تبادلہ کریں، مضبوط تعلقات قائم کریں اور سینما کے مستقبل کو تشکیل دیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اس سال کے ایونٹس کو پیش کرنے پر خوشی ہے اور ہم اپنے شراکت داروں اور معاونین کے شکر گزار ہیں جو ہماری اس خواہش کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں کہ ہم خطے کی بہترین فلمی مارکیٹ بن سکیں۔

'ان کنورسیشن ود' سیشنز کے مقررین میں رنبیر کپور اور کرینہ کپور خان شامل ہیں، ان کے علاوہ پہلے سے اعلان کردہ مقررین میں مصری اداکارہ مونا زکی اور امریکی اداکارہ ویولا ڈیوس بھی شامل ہیں۔

ہالی ووڈ اداکارہ ایوا لونگوریا اور اس سال کی جیوری کی سربراہ اسپائیک لی بھی اس فیسٹیول کا حصہ ہیں، فلمساز مائیکل مین، مصری مصنف اور ہدایتکار محمد سامی اور ترکی کے ستارے انگین التان دوزیتان اور نورگل یشیلچائے بھی مقررین کی فہرست میں شامل ہیں۔

فیسٹیول کے "ان کنورسیشن ود" اور "سوق ٹیلنٹس" سیشنز کے ذریعے یہ شخصیات فلم کے شائقین اور انڈسٹری کے ماہرین کے ساتھ اپنے کام اور سینما کے لیے اپنے جذبات کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گی۔ 'ان کنورسیشن ود' کا یہ حصہ پہلی بار ریڈ سی فلم فاؤنڈیشن کے نئے ثقافتی ہیڈکوارٹرز الجوہرہ میں منعقد کیا جائے گا۔

ریڈ سی فلم فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن جمانہ الرشید نے 2024 کے مقررین کی فہرست کو ’غیر معمولی‘ قرار دیا، انہوں نے کہا کہ یہ عظیم شخصیات جن کے شاندار کیریئر کیمرے کے دونوں طرف نمایاں ہیں، نسلوں کو متاثر کرتی آئی ہیں، چاہے وہ ناظرین ہوں، کہانی سنانے والے یا سینما کے شوقین۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے نئے فلمی مرکز، الجوہرہ میں ان کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا اعزاز کی بات ہے، جہاں وہ اپنے فنکارانہ سفر کی تفصیلات، اپنے سب سے پسندیدہ پروجیکٹس پر بات کریں گے اور ان تحریکوں کو بیان کریں گے جنہوں نے ان کے فن کو تشکیل دیا

تازہ ترین