انفوٹینمنٹ

کیا زینب رضا پرویز مشرف کی پوتی ہیں؟

زینب رضا ٹی وی رئیلیٹی شو ’تماشا‘ میں کام کرچکی ہیں

Web Desk

کیا زینب رضا پرویز مشرف کی پوتی ہیں؟

زینب رضا ٹی وی رئیلیٹی شو ’تماشا‘ میں کام کرچکی ہیں

زینب رضا نے افواہوں پر وضاحت کردی۔
زینب رضا نے افواہوں پر وضاحت کردی۔

زینب رضا ایک خوبصورت اور باصلاحیت پاکستانی ماڈل اور اداکارہ ہیں، انہوں نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے مشہور ریئلٹی شو تماشا 2 میں اپنی شاندار شرکت سے شہرت حاصل کی۔

زینب رضا نے ڈرامہ سیریل ’تکبر‘ اور فلم ’پرے ہٹ لو‘ جیسے پروجیکٹس میں بھی کام کیا۔

اداکارہ اب ایک اور اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل بھرَم میں نظر آئیں گی، اس ڈرامے میں وہ ایک اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

زینب رضا نے ٹی وی شو گڈ مارننگ پاکستان میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے سوشل میڈیا پر ان سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں پر بات کی اور سابق صدر پرویز مشرف کے ساتھ اپنے تعلق کے بارے میں حقیقت بھی واضح کی۔

زینب رضا کا کہنا تھا کہ میرے بارے میں بہت سی افواہیں ہیں جو بالکل غلط ہیں، میں امریکا سے نہیں آئی، پرویز مشرف بالکل بھی میرے دادا نہیں ہیں۔

زینب رضا کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر مجھے میرے بہترین دوست احمد کے ساتھ بھی جوڑا جارہا ہے، مداحوں نے اسے میرا بوائے فرینڈ بنا دیا ہے، لیکن حقیقت میں وہ میرے بھائی جیسا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں 23 سال کی نہیں ہوں، میری عمر 26 سال ہے، احمد میرا بوائے فرینڈ نہیں ہے، مداحوں کو میرے بارے میں زیادہ تر معلومات درست نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ زینب رضا کا نام ’تماشا‘ میں ان کے ساتھ کام کرنے والے عمر شہزاد کے ساتھ بھی لیا جارہا ہے لیکن عمر شہزاد نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اس کی تردید کی تھی۔

عمر شہزاد کے زینب رضا کے ساتھ تعلقات کی افواہیں اس وقت گردش کرنے لگی تھیں جب پاکستان کے رئیلٹی شو تماشا میں دونوں نے شرکت کی تھی۔

تازہ ترین