ایشوریا رائے نے نام سے 'بچن' بھی ہٹادیا
انٹرنیشنل ایونٹ توجہ کا مرکز
بالی وڈ سپر اسٹار ایشوریا رائے کا 'گلوبل ویمنز فورم' ایونٹ میں اپنے نام سے 'بچن' ہٹانا فینز کو حیران کرگیا۔
ایشوریا رائے بچن نے حال ہی میں دبئی میں منعقدہ 'گلوبل ویمنز فورم' ایونٹ میں شرکت کی جہاں وہ حقوقِ نسواں کے موضوع پر اپنے دل کی باتیں کھل کر کرتی نظر آئیں۔
اس ایونٹ کی متعدد تصاویر اور ویڈویز سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں جن میں ایشوریا رائے گلیٹر بلیو لباس میں ملبوس ہیں اور انکی لُک فیشن کے متوالوں کی جانب سے پسند کی جارہی ہے۔
اس ایونٹ کی ایک اور ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جس میں ایشوریا رائے کو اسٹیج پر تشریف لاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
مختلف قیاس آرائیوں کی وجہ بننے والی بات یہ ہے کہ جب ایشوریا رائے اسٹیج پر آئیں تو بیک گراؤنڈ میں لگی اسکرین پر انکا نام اور پیشہ لکھا نظر آنے لگا اور حیران کن طور پر اسکرین پر صرف 'ایشوریا رائے' لکھا تھا 'بچن' نہیں۔
ایشوریا رائے کے نام کیساتھ بچن نہ دکھنا سوشل میڈیا پر وائرل طلاق کی پُرانی افواہوں کو پھر تقویت بخش گیا اور سوشل میڈیا صارفین کو پھر سے اس معاملے پر تبصرہ کرنے کا موقع مل گیا۔
جہاں متعدد صارفین اسے طلاق کی تصدیق قرار دے رہے ہیں وہیں بعض سوشل میڈیا صارفین نام کےساتھ بچن نہ لکھنے کو پروفیشنل ریپریزنٹیشن کہتے نظر آرہے ہیں اور انکا کہنا ہے کہ ایشوریا رائے کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر انکا نام تاحال 'ایشوریا رائے بچن' ہی ہے اس لیے ان افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے'۔
واضح رہے کہ ابھیشیک اور ایشوریا کی طلاق کی خبریں دونوں کا اننت امبانی کی شادی میں الگ الگ پہنچنے کے سبب سرگرم ہوئیں، پھر ابھیشیک بچن نے طلاق سے متعلق پوسٹ لائیک کردی جس نے جلتے میں نمک کا کام کیا اور تاحال اس افواہ کی دونوں نے تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔
-
انفوٹینمنٹ 3 گھنٹے پہلے
صرف 51 روپےفیس لینے والا بالی وڈ اداکار کون ؟
-
فلم / ٹی وی 3 گھنٹے پہلے
’پشپا‘ کیلئے پہلی چوائس اللو ارجن نہیں تو پھر کون؟
-
دلچسپ و خاص 4 گھنٹے پہلے
کرسمس پر خوشیاں بانٹنے والے سانتا کلاز اصل میں کیسا دکھتا ہے؟
-
انفوٹینمنٹ 4 گھنٹے پہلے
شویتا بچن کی پہلی کمائی انٹرنیٹ صارفین کے ہوش اڑاگئی