کراچی کے تاجروں کا نئی فضائی کمپنی متعارف کروانے کا اعلان
ایئر لائن کے لائسنس کیلئے وفاقی حکومت کو درخواست ارسال کردی گئی
پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کی تاجر برادری نے 'ایئر کراچی' کے نام سے نئی فضائی کمپنی بنانے کا اعلان کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 'ایئر کراچی' کو سکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے رجسٹر کر لیا ہے جبکہ ایئر لائن کے لائسنس کیلئے وفاقی حکومت کو درخواست ارسال کردی ہے۔
اس کمپنی میں عقیل کریم ڈھیڈی، عارف حبیب اور ایس ایم تنویر کے علاوہ بشیر جان محمد، خالد تواب، زبیر طفیل اور حمزہ تابانی جیسی مشہور کاروباری شخصیات شراکت دار ہیں۔
اس حوالے سے فیڈریشن آف پاکستان چیمپبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے سابق سینیئر نائب صدر حنیف گوہر نے بتایا کہ کراچی کی کاروباری برادری نے بہت سوچ بچار کے بعد پاکستان اور یہاں کے عوام کی سہولت کے لیے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ہم ایئر کراچی کے نام سے ایئر لائن لائیں، کیونکہ ہم تاجر 70 فیصد ٹیکس ادا کرتے ہیں۔
حنیف گوہر کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کا حال سب کے سامنے ہے، حکومت خود اس کی نجکاری چاہتی ہے، ایک دو نجی فضائی کمپنیوں نے حال ہی میں اپنے آپریشنز شروع کیے لیکن اب وہ بھی مشکلات کا شکار ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ 25 کروڑ کی آبادی والے ملک میں بہت سارے شعبوں میں فلائٹ کی دستیابی آسان نہیں۔ اس تمام صورت حال کو دیکھتے ہوئے ایئر کراچی شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
حنیف گوہر نے بتایا کہ کمپنی پہلے مرحلے میں تین طیارے لیز پر حاصل کرے گی اور کمپنی کو سی ای او سدرن کمانڈر ایئر وائس مارشل عمران چلائیں گے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ایئر کراچی میں ہر شیئر ہولڈر کا حصہ 5 کروڑ روپے ہے، ایئر کراچی کا لائسنس چند دنوں میں حاصل ہونے کے قوی امکانات ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں نئی ایئر لائنز آنے کا فائدہ مسافروں کو بھی پہنچے گا، مارکیٹ میں مسابقت کی فضا ہوگی تو فضائی سفر کے کرایوں میں بھی کمی آئے گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی بھی ’ایئر سیال‘ کے نام سے ایئرلائن متعارف کراچکی ہے جس کا قومی اور بین الاقوامی آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔
ابتدائی طور پر 'ایئرسیال' کا فضائی آپریشن صرف پاکستان تک محدود تھا تاہم 29 مارچ 2023 سے دبئی اور مسقط کے لیے پروازوں کا آغاز کردیا گیا تھا۔
-
انفوٹینمنٹ 4 گھنٹے پہلے
صرف 51 روپےفیس لینے والا بالی وڈ اداکار کون ؟
-
فلم / ٹی وی 4 گھنٹے پہلے
’پشپا‘ کیلئے پہلی چوائس اللو ارجن نہیں تو پھر کون؟
-
دلچسپ و خاص 5 گھنٹے پہلے
کرسمس پر خوشیاں بانٹنے والے سانتا کلاز اصل میں کیسا دکھتا ہے؟
-
انفوٹینمنٹ 5 گھنٹے پہلے
شویتا بچن کی پہلی کمائی انٹرنیٹ صارفین کے ہوش اڑاگئی