زینب رضا کے پرویز مشرف کی پوتی ہونے کی افواہ کیسے پھیلی؟
زینب رضا کو گوگل پرویز مشرف کی پوتی کیوں بتاتا ہے؟
پاکستانی نئی ابھرتی اداکارہ زینب رضا کو مرحوم سابق صدر پاکستان اور آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی پوتی قرار دیے جانے کی گتھی سلجھ گئی۔
پاکستان کے مشہور ریئیلیٹی شو 'تماشا' کے سیزن 2 میں بطور کنٹیسٹنٹ شرکت کرنے والی زینب رضا شوبز انڈسٹری میں اپنے نام کا لوہا منوانے میں مصروف ہیں۔
انہوں نے ڈراما سیریل 'تکبر' اور فلم 'پرے ہٹ لَو' میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے لیکن تاحال کوئی ایسا کردار نہیں نبھا سکی ہیں جو انکی پہچان بنے، تاہم ان کو گوگل نے ایک خاص شہرت سے نواز رکھا ہے۔
دراصل گوگل پر زینب رضا کا نام سرچ کرنے پر ان کا پرویز مشرف سے تعلق سامنے آجاتا ہے، انہیں پرویز مشرف کی 'گرینڈ ڈاٹر' یعنی 'پوتی یا نواسی' قرار دیا جاتا ہے۔
زینب رضا نے حال ہی میں ندا یاسر کے مارننگ شو میں بطور مہمان ' شرکت کی جہاں وہ اپنے جلد نشر ہونے والے ڈرامے 'بھرم' کی پروموشن کیلئے پہنچیں۔
اس شو میں زینب رضا نے بالآخر پرویز مشرف کی پوتی ہونے کی خبروں پر لب کشائی کی اور ان تمام زیرِگردش افواہوں کی کھلے الفاظ میں تردید کردی۔
زینب رضا کا کہنا تھا کہ 'میرے بارے میں بہت سی افواہیں ہیں جو بالکل غلط ہیں، میں امریکا سے نہیں آئی، پرویز مشرف بالکل بھی میرے دادا نہیں ہیں'۔
جہاں زینب رضا کے اس تردیدی بیان کے بعد متعدد سوشل میڈیا صارفین اس پر یقین نہیں کر سکے وہیں اب اس ترید کی تصدیق اور افواہ کے پھیلنے کی وجہ بھی سامنے آگئی ہے۔
دراصل پرویز مشرف کی اکلوتی بیٹی عائلہ مشرف نے پاکستانی فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار عاصم رضا سے شادی کی جن سے انکی دو بیٹیاں مریم رضا اور زینب رضا ہیں۔
جہاں مریم رضا ایک بہترین پاکستانی ماڈل ہیں جو مختلف برانڈ کے لیے ماڈلنگ کرتی ہیں وہیں زینب رضا کے بارے میں بھی جب یہ خبر سامنے آئی کہ وہ بھی شوبز سے وابستہ ہیں تو کسی کو بھی حیرت نہیں ہوئی لیکن اس خبر میں صداقت نہیں ہے۔
پرویز مشرف کی نواسی اور شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے والی زینب رضا دو الگ شخصیات ہیں لیکن دونوں کے ناموں کی مماثلت کی وجہ سے لوگ غلط فہمی کا شکار ہیں۔
علاوہ ازیں زینب رضا کا پرویز مشرف کی نواسی نہ ہونے کا ایک اور ثبوت یہ بھی ہے کہ انہوں نے مدرز ڈے پر پوسٹ جاری کی جس میں ان کے ہمراہ انکی والدہ تھیں۔
کمنٹ سیکشن میں بھی سوشل میڈیا صارفین سوال کرتے نظر آئے کہ یہ مشرف کی صاحبزادی عائلہ ہیں؟ لیکن الجھن کا شکار فینز کے سوالوں پر متعدد سوشل میڈیا صارفین جواب دیتے دکھے کہ 'نہیں نہ ہی یہ پرویز مشرف کی بیٹی عائلہ ہیں اور نہ ہی یہ وہ زینب رضا ہیں جو پرویز مشرف کی نواسی ہیں'۔
-
انفوٹینمنٹ 4 گھنٹے پہلے
صرف 51 روپےفیس لینے والا بالی وڈ اداکار کون ؟
-
فلم / ٹی وی 5 گھنٹے پہلے
’پشپا‘ کیلئے پہلی چوائس اللو ارجن نہیں تو پھر کون؟
-
دلچسپ و خاص 5 گھنٹے پہلے
کرسمس پر خوشیاں بانٹنے والے سانتا کلاز اصل میں کیسا دکھتا ہے؟
-
انفوٹینمنٹ 6 گھنٹے پہلے
شویتا بچن کی پہلی کمائی انٹرنیٹ صارفین کے ہوش اڑاگئی