ڈی چوک واقعہ: کنٹینر سے گرنے والے شخص کی حقیقت کیا؟
یہ ویڈیو نہ صرف سوشل میڈیا پر بلکہ واٹس ایپ گروپس میں بھی گردش کر رہی ہے
اسلام آباد کے ڈی چوک پر پیش آنے والے ایک چونکا دینے والے واقعے کی ویڈیو تو آپ نے ضرور دیکھی ہوگی جہاں ایک شخص کو نماز پڑھتے ہوئے کنٹینر سے دھکا دیا گیا۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے اور اس نے عوام کے دلوں میں کئی سوالات پیدا کر دیے ہیں۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسلام آباد کے ڈی چوک پر راستے بند کرنے کے لیے رکھے گئے کنٹینرز پر ایک شخص نماز پڑھ رہا ہے۔ جیسے ہی یہ شخص دعا کے لیے ہاتھ اٹھاتا ہے، چار رینجرز اہلکار ڈھالوں اور ڈنڈوں کے ساتھ اس کے قریب پہنچتے ہیں۔
پھر ایک اہلکار اس شخص کو دھکا دیتا ہے، جس کے نتیجے میں وہ کنٹینر کے کونے سے لٹک جاتا ہے اور چند سیکنڈز بعد نیچے گر جاتا ہے۔
یہ ویڈیو نہ صرف سوشل میڈیا پر بلکہ واٹس ایپ گروپس میں بھی گردش کر رہی ہے اور لوگوں کے جذبات کو جھنجھوڑ رہی ہے۔
گیٹی امیجز پر موجود تصاویر اور ویڈیو کے موازنے سے یہ تصدیق ہوئی ہے کہ یہ واقعہ 26 نومبر کو ڈی چوک پر پیش آیا۔
موقع پر موجود ایک غیر ملکی فوٹوگرافر نے بتایا کہ یہ شخص کنٹینرز پر نماز پڑھ رہا تھا اور بعد میں دعا کر رہا تھا۔ رینجرز اہلکاروں نے اسے قابو کرنے کی کوشش کی اور جب وہ قابو میں نہیں آیا تو اسے دھکا دیا گیا، جس کے بعد وہ نیچے گر گیا۔
فوٹوگرافر کے مطابق وہ اس شخص کو گرنے کے بعد نہیں دیکھ سکے، لیکن ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ وہ گرنے کے بعد اٹھ کر بیٹھتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ تاہم اس شخص کی حالت یا اس کی شناخت کے حوالے سے کوئی تصدیق نہیں ہو سکی۔
پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری نے دعویٰ کیا کہ ان کے کئی کارکن لاپتا ہیں اور تقریباً نو افراد گولی لگنے سے ہلاک ہو چکے ہیں۔اسلام آباد کے اسپتالوں میں 40 لاشیں موجود ہیں، لیکن اس دعوے کی بھی تصدیق نہیں ہو سکی۔
اس واقعے پر ناصرف عوام میں برہمی پائی گئی بلکہ شوبز شخصیات بھی اسکی مذمت کرنے میں پیش پیش ہیں۔
اداکارہ نادیہ حسین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو جاری کی اور اسے ایک ناقابلِ یقین واقعہ قرار دیا۔
انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’میں نہیں جانتی کہ جب محافظ کھلے عام غیر محفوظ لوگوں کو مار رہے ہوں گے تو اس ملک کا کیا بنے گا۔‘
-
انفوٹینمنٹ 3 گھنٹے پہلے
صرف 51 روپےفیس لینے والا بالی وڈ اداکار کون ؟
-
فلم / ٹی وی 4 گھنٹے پہلے
’پشپا‘ کیلئے پہلی چوائس اللو ارجن نہیں تو پھر کون؟
-
دلچسپ و خاص 4 گھنٹے پہلے
کرسمس پر خوشیاں بانٹنے والے سانتا کلاز اصل میں کیسا دکھتا ہے؟
-
انفوٹینمنٹ 5 گھنٹے پہلے
شویتا بچن کی پہلی کمائی انٹرنیٹ صارفین کے ہوش اڑاگئی