انفوٹینمنٹ

اننیا پانڈے بالآخر ماضی کے تعلقات پر بول پڑیں

ماضی کے تعلقات میں بہت سمجھوتے کیے

Web Desk

اننیا پانڈے بالآخر ماضی کے تعلقات پر بول پڑیں

ماضی کے تعلقات میں بہت سمجھوتے کیے

ماضی کے تعلقات میں بہت سمجھوتے کیے
ماضی کے تعلقات میں بہت سمجھوتے کیے

بالی وڈ فلم انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ اننیا پانڈے نے آخر کار ماضی کے تعلقات پر لب کشائی کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ماضی کے تعلقات میں بہت سمجھوتے کیے ہیں۔

اداکارہ اننیا پانڈے اکثر لو لائف کے سبب خبروں کی زینت بنی نظر آتی ہیں کیونکہ قبل ازیں انکا نام ادیتیا رائے کپور سے جوڑا جاتا تھا جن سے بریک اپ کے بعد اب اننیا پانڈے واکر بلینکو سے افیئر کے سبب موضوع بحث ہیں۔

 اب حال ہی میں انہوں نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے  انکشاف کیا کہ وہ ماضی میں ایک ایسے تعلق میں تھیں جہاں انہوں نے خود کو کافی حد تک بدلا، لیکن یہ تبدیلی کسی منفی حد تک نہیں گئی۔

اس موضوع پر بات کرتے ہوئے اننیا کا کہنا تھا کہ،‘مجھے نہیں لگتا کہ کسی تعلق میں فوراً کوئی ریڈ فلیگ (خطرے کی علامت) نظر آتی ہے۔ جب آپ کسی تعلق سے باہر آ جاتے ہیں، تب آپ کو احساس ہوتا ہے کہ اسے بہتر طریقے سے سنبھالا جا سکتا تھا۔’

اداکارہ کے مطابق  اگر میں کسی تعلق میں ہوں تو میں ہر ممکن کوشش کرتی ہوں کہ مسائل حل ہوں۔ میں دوسروں میں اچھائی دیکھتی ہوں اور تعلق میں اپنی پوری کوشش کرتی ہوں، لیکن میں اپنے پارٹنر سے بھی یہی توقع رکھتی ہوں کیونکہ  اگر آپ تعلق میں ہیں تو وفاداری اور احترام ضروری ہیں۔’

اننیا نے یہ بھی بتایا کہ ماضی میں ایسے مواقع بھی آئے جب انہوں نے اپنے پارٹنر کی خاطر خود کو بدلا۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ تعلق میں سمجھوتہ کرتی ہیں تو انہوں نے جواب دیاکہ،’میں ایک ایسے تعلق میں تھی جہاں میں نے خود کو کافی حد تک بدلا، لیکن اس حد تک نہیں کہ وہ برا ہو گیا ہو۔ تعلق کے آغاز میں آپ دوسرے کو متاثر کرنے کے لیے کچھ کرتے ہیں اور آپ کو اندازہ نہیں ہوتا کہ آپ اپنے پارٹنر کی خاطر کتنی تبدیلی لا رہے ہیں’۔

علاوہ ازیں اپنی گفتگو میں رومانس کے نظریے پر بات کرتے ہوئے اننیا نے کہا کہ ان کے نزدیک رومانس کا مطلب ہے کوئی ایسا شخص جو انہیں سنتا ہو۔ وہ سمجھتی ہیں کہ تعلق میں سپورٹ بھی بہت اہم ہے۔

 ایک کامیاب اور نوجوان اداکارہ کے طور پر اننیا نے کہا کہ یہ مردوں کے لیے بعض اوقات خوفزدہ کر دینے والا ہو سکتا ہے کیونکہ وہ اسے قبول کرنے میں مشکل محسوس کرتے ہیں۔

کام کے حوالے سے، اننیا کو حال ہی میں فلم ’CTRL’ میں دیکھا گیا، جو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئی۔ فلم میں اننیا نے نیلا کا کردار ادا کیا، جو ایک سوشل میڈیا انفلوئنسر ہے اور اپنی زندگی میں دھوکہ دینے والے سابق پارٹنر کو اپنے ڈیجیٹل وجود سے مٹانے کے لیے AI کی مدد لیتی ہے۔

تازہ ترین