فلم / ٹی وی

محبت کے رنگوں سے بھرپور شاہد اور امریتا کی فلمی کہانیاں

یہ فلمیں محبت کرنے والوں کو ضرور متاثر کرتی ہیں

ایمن ملک

محبت کے رنگوں سے بھرپور شاہد اور امریتا کی فلمی کہانیاں

یہ فلمیں محبت کرنے والوں کو ضرور متاثر کرتی ہیں

یہ فلمیں محبت کرنے والوں کو ضرور متاثر کرتی ہیں
یہ فلمیں محبت کرنے والوں کو ضرور متاثر کرتی ہیں

بالی وڈ فلم انڈسٹری میں محبت سے سرشار کہانیوں ہر مبنی فلمیں ہمیشہ سے ہی  ناظرین کے دلوں میں خاص مقام رکھتی چلی آرہی ہیں، کیونکہ یہ نہ صرف رومانوی کہانیاں پیش کرتی ہیں بلکہ زندگی کے مختلف پہلوؤں کی بھی عکاسی کرتی ہیں۔

ایسے میں اگر بات کی جائے ورسٹائل اداکار  شاہد کپور اور امریتا راؤ کی فلموں کی تو  ان میں محبت کے  مختلف رنگوں کو انتہائی خوبصورتی سے پیش کیا گیا ہے۔ان دونوں اداکاروں نے اپنی آن اسکرین کیمسٹری  کے ذریعے محبت کو نہ صرف سادگی سے دکھایا بلکہ اس میں جذباتی گہرائی اور حقیقت پسندی بھی شامل کی۔

حالانکہ شاہد کپور اور امریتا راؤ نے صرف چار فلموں میں ایک ساتھ کام کیا لیکن ان کی محبت کے مختلف پہلوؤں کی تلاش نے ہمیں تعلقات کے بارے میں قیمتی سبق سکھائے۔

تو آئیے آج بات کرتے ہیں شاہد کپور اور امریتا راؤ کی 4 فلموں کی جنہیں آپ ضرور دیکھنا پسند کریں گے۔

Ishq Vishk:

سال 2003 میں سینما گھروں کی زینت بننے والی فلم ’عشق وشق’ میں شاہد اور امریتا کی جوڑی ٹاک آف دی ٹاؤن بنی نظر آئی جس کی وجہ ایک تو ان دونوں کی  فلم میں آن سکرین کیمسٹری تھی اور دوسرا انکی جاندار پرفارمنس جس نے نہ صرف انہیں مقبول ترین جوڑوں میں شامل کیا بلکہ فلم کی مقبولیت کو بھی چار چاند لگوادیے۔

دیکھا جائے تو بیشتر لوگ اپنی پہلی محبت کا تجربہ کالج کے دوران کرتے ہیں کیونکہ یہی وہ گولنڈن پیریڈ ہوتا ہے جس میں جوانی کا جوش، بے فکری کا رویہ، اور معصومیت اس محبت کو  اور بھی خاص بنا دیتی ہے۔

اور اسی محبت سے سرشار  شاہد کپور اور امریتا راؤ کی پہلی فلم ’عشق وِشک’ نے محبت کے اسی جوہر کو بہت خوبصورتی سے پیش کیا۔ اس فلم میں کپور اور راؤ نے راجیو اور پائل کے کردار ادا کیے ہیں، راجیو پائل کے ساتھ ایک غیر سنجیدہ تعلق شروع کرتا ہے، لیکن پائل اسے سنجیدگی سے لیتی ہے اور آخرکار دونوں اپنے جذبات اور بدلتے ہوئے حالات کے ساتھ نمٹتے ہیں۔

جبکہ اس فلم کی کہانی میں ایک طرفہ محبت، دل ٹوٹنے، رد عمل میں محبت اور دیگر جذبات کے جھرمٹ بڑی ہی خوبصورتی سے بیان کی گئی ہے۔

 Vaah! Life Ho Toh Aisi:

شاہد کپور، امریتا راؤ اور سنجے دت کی لازوال اداکاری کی بدولت دھوم مچانے والی فینٹسی، رومانوی اور  کامیڈی فلم ’واہ لائف ہوتو ایسی’ بھی شاہد کے کیرئیر میں اہم سنگ میل ثابت ہوئی۔

کہا جاتا ہے کہ جب فینٹسی کو ایک محبت کی کہانی کے ساتھ ملا دیا جائے تو فلم دیکھنے کا تجربہ اور بھی منفرد بن جاتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ  ’واہ! لائف ہو تو ایسی’  اسی انداز کی فلم ہے، جس میں فینٹسی مرکزی عنصر کے طور پر پیش کی گئی ہے۔

 اس فلم میں شاہد کپور کا کردار آدتیہ ایک نوجوان ہے جس پر کئی ذمہ داریاں ہیں اور جو ایک سادہ ٹیوشن ٹیچر پریا  (امریتا راؤ) سے محبت کرتا ہے۔

بعدازایں فلم کی کہانی میں نیا موڑ آدتیی کی موت پر ہوتا ہے جسکے بعد سنجے دت ’یمراج’ آدتیہ کو واپس لے آتے ہیں۔اس فلم کی کہانی سے محبت کرنے والے جوڑوں کو یہ سبق ملتا ہے کہ محبت کا تعلق زندگی اور موت کی سرحدوں کو عبور کرتے ہوئے بھی برقرار رکھ سکتے ہیں، چاہے حالات کتنے بھی سخت ہوں۔

Shikhar:

سال 2005  میں ریلیز ہونے والی شاہد اور امریتا کی فلم  ’شکھر’ اگرچہ کہ مقبولیت کے جھنڈے نہ گاڑ سکی لیکن محبت سے سرشار اس کہانی میں  شاہد کپور اور امریتا راؤ کی جوڑی کو فلم بینوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا تھا۔

 اس فلم کی کہانی چالبازی، لالچ، خواہش اور محبت کے موضوعات کو زیر بحث لاتی ہے جس میں  شاہد کپور نے جے کا کردار ادا کیا ہے، جسے لالچ میں مبتلا ہونے اور ایک مختلف شخص بننے کے لیے دھکیل دیا جاتا ہے۔

دوسری طرف، اس کی بچپن کی دوست مادھوی جو اسے بے پناہ محبت کرتی ہے، بے بس ہو کر اسے غلط راستے پر جاتے دیکھتی ہے، جب تک کہ جے اپنی غلطیوں کا ادراک نہیں کرتا۔ اس فلم میں مادھوی کی یک طرفہ محبت کا ایک جھلک بھی دکھائی جاتی ہے جو محبت کرنے والوں کو اپنی جانب گھسینٹ لیتی ہے۔

Vivah:

سال 2006 میں ریلیز ہونے والا رومانوی کامیڈی ڈراما ’ویوہ’ بھی  2000 کی دہائی میں فلم سے لگاؤ رکھنے والوں کیلئے ایک پسندیدہ موضوع بنا ہوا تھا۔کیونکہ شاہد کپور اور امریتا راؤ نے ’ویوہ’  کے ذریعے محبت کو ایک نیا تعارف دیا۔

فلم کی کہانی کو مدنظر رکھا جائے تو فلم ایک روایتی بالی وڈ رومانوی ڈرامہ ہے جو محبت کی سادگی کو خوبصورتی سے دکھاتی ہے۔ فلم میں شاہد نے پریم کا کردار ادا کیا ہے جسکی ارینج میرج پائل ’امریتاراؤ’ سے طے ہوجاتی ہے۔

دیکھا جائے تو پریم اور پائل  کی کیمسٹری اور ایک دوسرے کے لیے احترام اور عزم پر مبنی محبت ہے  جو آج کے تیز رفتار اور  جدید دور کی محبت  کی کہانیوں کے برعکس ہے۔