پاکستان

سابقہ سسر کوپھنسانےکیلئے ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے والا گرفتار

ملزم نے کراچی میں ڈکیتی کی واردات کا ڈرامہ رچایا تھا

Web Desk

سابقہ سسر کوپھنسانےکیلئے ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے والا گرفتار

ملزم نے کراچی میں ڈکیتی کی واردات کا ڈرامہ رچایا تھا

ملزمان نے ڈکیتی کا جھوٹا ڈرامہ رچایا تھا
ملزمان نے ڈکیتی کا جھوٹا ڈرامہ رچایا تھا

کراچی میں سسر کو پھنسانے کے لیے ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینا داماد کو مہنگا پڑ گیا، پولیس نے جھوٹا الزام لگانے کے مقدمے میں ملزم کو تین ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔

کراچی پولیس کا کہنا تھا کہ مددگار 15 پر احمد نامی شہری کی جانب سے پولیس کو اطلاع موصول ہوئی تھی احسن آباد چڑھائی کے قریب ہائی روف میں سوار ملزمان نے ہم سے 14 لاکھ 95 ہزار روپے چھینے ہیں، اس اطلاع پر پولیس فوری موقع پر پہنچی اور متاثرہ افراد موجود تھے۔

شہری احمد نے پولیس کو بتایا کہ اس کا دوست حیدرآباد سے پلاٹ فروخت کر کے آرہا تھا کہ ہائی روف میں افراد رقم چھین کرفرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق انہیں معاملہ کچھ گڑ بڑ لگا اس لیئے جب تحقیقات آگے بڑھائی گئیں تو ملزمان نے سچ اگل دیا۔

ملزم احمد نے پولیس کو بتایا کہ اس نے سابقہ سسر کو پھنسانے کے لیے ڈراما کیا تھا۔ جس ہائی روف کا نمبر پولیس کو دیا وہ اس کے سابقہ سسر کی تھی۔

ملزم احمد کی بیوی نے دو ماہ قبل اس سے خلع لے لی تھی، ملزم اپنے دوستوں کے ساتھ ملکر سسر کو نقصان پہنچانا چاہتا تھا، ملزم کے خلاف ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت غلط اطلاع دینے والے کو 5 ماہ سے 3 سال تک کی سزا ہوسکتی ہے

تازہ ترین