وائرل اسٹوریز

فلم کی شوٹنگ کے دوران ابھیشیک بیٹی آرادھیا کیلئے جذباتی

فلم کی شوٹنگ کے دوران ابھیشیک کو آرادھیا کیوں یاد آنے لگیں؟

Web Desk

فلم کی شوٹنگ کے دوران ابھیشیک بیٹی آرادھیا کیلئے جذباتی

فلم کی شوٹنگ کے دوران ابھیشیک کو آرادھیا کیوں یاد آنے لگیں؟

فلم کی شوٹنگ کے دوران ابھیشیک بیٹی آرادھیا کیلئے جذباتی
فلم کی شوٹنگ کے دوران ابھیشیک بیٹی آرادھیا کیلئے جذباتی

بھارتی اداکار ابھیشیک بچن نے اپنی نئی فلم 'آئی وانٹ ٹو ٹاک' کی شوٹنگ کے دوران اپنی بیٹی آرادھیا کیلئے جذباتی ہوجانے کا انکشاف کردیا۔

ابھیشیک بچن کی قسمت ان دنوں انکا ساتھ نہیں دے رہی جسکی وجہ انکی ازدواجی زندگی میں آنے والے مسائل منظرِ عام پر آنے کے بعد انکا اپنی فلم 'دسوی' کی کو اسٹار نمر کور کے ساتھ افیئر کی افواہ پھیلنے کے سبب تنقید کا نشانہ بننا ہے۔

سونے پر سہاگا ابھیشیک بچن گزشتہ چند ماہ سے اپنی فلم 'آئی وانٹ ٹو ٹاک' سے کئی امیدین باندھے ہوئے تھے جو اب ٹوٹ چکی ہیں کیونکہ فلم باکس آفس پر کمائی نہیں کرسکی ہے۔

فلم کی کہانی ارجن سین کی زندگی کے گرد گھومتی ہے، ارجن کا کردار ابھیشیک بچن نے ادا کیا ہے ، جو ایک این آر آئی اور امریکا میں رہنے والے مارکیٹنگ کے ماہر ہیں۔

ارجن کی اپنی بیوی سے علیحدگی ہوچکی ہے اور وہ اپنی بیٹی ریا کے ساتھ رہتے ہیں، اپنے کیرئیر کے عروج پر ہونے کے باوجود وہ ایڈوانس اسٹیج لیرینجیل کینسر میں مبتلا ہیں اور بتایا جاتا ہے کہ ان کے پاس زندہ رہنے کے لیے صرف 100 دن ہیں۔

اس خوفناک خبر کے باوجود ارجن اپنے خاندان کے لیے زندہ رہنے کے لیے ایک سفر پر نکلتا ہے ، جس سے فلم امید اور استقامت کی دل کو چھو لینے والی کہانی بناتی ہے۔

دل کو چھو لینے والی اس کہانی کا سہرا شوجیت سرکار کی ہدایت کاری اور ابھیشیک بچن کی اداکاری کو جاتا ہے ، جو اسے اور بھی خاص بناتی ہے ۔

فلم کی کہانی میں باپ اور بیٹی کے خوبصورت رشتے کی بھرپور عکاسی کر رہی ہے جس میں جذبات کا پہلو نمایاں ہے۔

حال ہی میں فلم کے ہدایتکار شوجیت سرکار نے ابھیشیک بچن کے فلم کی شوٹنگ کے دوران اپنی بیٹی آرادھیا کیلئے جذباتی ہونے کا انکشاف کیا۔

انہوں نے دورانِ انٹرویو ایک سوال کے جواب میں کہا کہ 'اس فلم میں ہم دونوں ہی بہت جذباتی ہوئے، میری بھی بیٹی ہے اور اسکی بھی، کہیں نہ کہیں وہ تو نظر آنا ہی تھا اس کے کام میں، جب وہ دیکھ رہا ہے یہ میری بیٹی ہے، گھر پہ بھی میری بیٹی ہے، کہیں نہ کہیں تو دونوں کو آپس میں جڑ ہی جائینگے دونوں'۔

انکا کہنا تھا کہ 'مجھے پتا ہے کہ وہ ریلیٹ کر رہا تھا، مجھے یہ بھی معلوم ہے کہ اس نے متعدد مرتبہ اس بات کا اظہار نہیں کیا لیکن مجھے احساس ہوا کہ وہ متاثر ہو رہا ہے، سچائی ہے نہ فلم میں، وہ ہوا ہے نہ کسی کے ساتھ'۔

واضح رہے کہ ابھیشیک کی اس فلم میں باپ اور بیٹی کے پیارے رشتے کی کتنی ہی عکاسی کی گئی ہو لیکن آرادھیا بچن نے والد کی اس فلم کو ایک دفعہ بھی پروموٹ نہیں کیا جو فینز کیلئے حیران کن ہے۔

تازہ ترین