پاکستان

مظاہرین پر کریک ڈاؤن، عمران خان کے بیٹے کا معنیٰ خیز ردعمل

قاسم خان نے اپنے 'ایکس' اکاؤنٹ پر پوسٹ میں کیا لکھا؟

Web Desk

مظاہرین پر کریک ڈاؤن، عمران خان کے بیٹے کا معنیٰ خیز ردعمل

قاسم خان نے اپنے 'ایکس' اکاؤنٹ پر پوسٹ میں کیا لکھا؟

(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)
(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)

اسلام آباد میں بانی تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی رہائی کیلئے احتجاج اور مظاہرین پر حکومتی کریک ڈاؤن کے دوران ہونے والی ہلاکتیں اور زخمی ہونے والوں کی تعداد موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔

تحریکِ انصاف کے مختلف رہنماؤں کا دعویٰ ہے کہ کارکنوں کی ہلاکتوں کی تعداد 20 سے 280 کے درمیان ہے جبکہ سیکڑوں کارکن زخمی بھی ہوئے، دوسری جانب حکومت کا دعویٰ ہے کہ کریک ڈاؤن کے دوران سرے سے کوئی ہلاکت ہی نہیں ہوئی ہے۔

ملکی و غیرملکی میڈیا پر بھی متضاد خبریں سامنے آرہی ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر IslamabadMassacre# کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کررہا ہے جہاں پی ٹی آئی کے حامی صارفین کی جانب سے اس کریک ڈاؤن اور مبینہ ہلاکتوں پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔

دریں اثنا عمران خان اور انکی سابق اہلیہ جمائما کے بیٹے قاسم خان نے بھی پی ٹی آئی مظاہرین کیخلاف کریک ڈاؤن پر ردعمل دیدیا ہے۔

(اسکرین شاٹ: ایکس)
(اسکرین شاٹ: ایکس)

قاسم خان نے اپنے 'ایکس' اکاؤنٹ پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں سیاہ بیک گراؤنڈ پر سفید رنگ سے سورۃ الفاتحہ کی آیت 'ایاک نعبد وایاک نستعین' درج تھی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ پی ٹی آئی کے جلسوں میں عمران خان اکثر اپنی تقاریر کا آغاز سورۃ الفاتحہ کی اسی آیت کے ساتھ کرتے ہیں۔

علاوہ ازیں مبینہ طور پر جاں بحق پی ٹی آئی کارکنان اور انکے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کیلئے قاسم خان نے اس تصویر میں IslamabadMassacre# کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

واضح رہے کہ عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما اور انک دونوں بیٹے قاسم اور سلیمان عملاً پی ٹی آئی کا حصہ نہیں ہیں تاہم انکی جانب سے عمران خان اور انکی پارٹی کے مؤقف کی تائید میں وقتاً فوقتاً سوشل میڈیا پوسٹس سامنے آتی رہتی ہیں۔

تازہ ترین