وائرل اسٹوریز

ویڈیو، ابراہیم نے پلک کو مالدیپ میں پروپوز کردیا؟

مالدیپ میں ابراہیم اور پلک کی رومانٹک ڈیٹ نائیٹ کی ویڈیو وائرل

Web Desk

ویڈیو، ابراہیم نے پلک کو مالدیپ میں پروپوز کردیا؟

مالدیپ میں ابراہیم اور پلک کی رومانٹک ڈیٹ نائیٹ کی ویڈیو وائرل

بھارتی اسٹار سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم کا اپنی ممکنہ گرل فرینڈ و اداکارہ پلک تیواری کو مالدیپ ٹرپ کے دوران پروپوز کرنے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا۔

پہلے بالی وڈ اسٹارز کے افیئرز انکے کریئر کے عروج پر منظرِ عام پر آتے تھے جب وہ اسٹگلنگ پیریڈ گزارنے کے بعد کامیابی کی منازل طے کرنے لگتے تھے اور بہکنے لگتے تھے تو محبت کو وقت دیتے تھے لیکن اب اسٹارز بننے سے پہلے ہی افیئر کی خبروں کی وجہ سے شہرت مل جاتی ہے۔

ایسی ہی ایک مثال پلک تیواری اور ابراہیم علی خان کی بھی ہے جن میں سے ابراہیم تو فی الحال سلور اسکرینز پر انٹری تک نہیں دے سکیں ہیں جبکہ پلک بھی فلمی دنیا میں کوئی بڑا کارنامہ سرانجام نہیں دے سکی ہیں لیکن اپنے گانے 'بجلی' کی وجہ سے 'بجی گرل' ضرور مشہور ہوچکی ہیں۔

ابراہیم علی خان اور پلک تیواری کی ممکنہ محبت کے حوالے سے بھارتی میڈیا گزشتہ دو سال سے خبریں شائع کر رہا ہے اور اس کا سبب 21 جنوری 2022 کو دونوں فنکاروں کو ایک تقریب سے واپسی پر ایک ہی کار میں ایک ساتھ دیکھا جانا تھا۔

خیال رہے کہ پلک تیواری بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ شویتا تیواری کی بڑی بیٹی ہیں اور گزشتہ سال انہوں نے بھارتی معروف اداکار سلمان خان کی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ سے بالی وڈ میں قدم رکھا ہے۔

پلک تیواری اور ابراہیم علی خان اپنی بڑھتی قربت پہلے چھپانے کی کوشش کرتے تھے اور پاپارازی کو دکھ جانے پر شکل چھپا لیتے تھے لیکن اب دونوں ایسا کرنے سے گریز کرتے ہیں اور نہ صرف اپنے ملک بھارت بلکہ دوسرے ممالک میں بھی ایک ساتھ گھومنے پھرنے چلے جاتے ہیں لیکن اس بات کا کھل کا اعتراف نہیں کرتے کہ وہ ساتھ ٹرپ پر گئے ہیں۔

رواں ماہ دونوں ہی مالدیپ کے دلکش نظاروں سے لطف اندوز ہونے گئے اور اپنے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس کی تصاویر بھی شیئر کیں۔

ابراہیم علی خان سمندر کی دلکشی کو تکتے نظر آئے اور دو تصاویر میں شرماتے ہوئے کیمرے کو دیکھتے دکھے۔

پلک تیواری نے بھی اپنے مالدیپ ٹرپ کی یادگار تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں جن میں وہ بولڈ ملبوسات پہن کر پوز دیتی دکھیں۔

جہاں سوشل میڈیا پر یہ دعوے کیے جارہے تھے کہ دونوں ایک ساتھ ہی ہیں اور سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کر کے اپنے افیئر کی تصدیق بھی کر رہے ہیں وہیں ایک ایسی ویڈیو وائرل ہو گئی جس نے تہلکہ مچادیا۔

وائرل ویڈیو مالدیپ کی ہی ہے جس میں پلک رات گئے سمندر کنارے سجے مقام پر بیٹھی ہوئی ہیں جس کو سجانے کیلئے ڈیجیٹل موم بتی کا استعمال کیا گیا ہے اور ٹیبل پر سرخ دل کی کٹنگ رکھی بھی دیکھی جاسکتی ہے۔

ویڈیو میں پلک یہ خوبصورت ڈیٹ نائٹ کی سجاوٹ دیکھ کر حیران ہونے کے ساتھ ساتھ خوش بھی نظر آئیں۔

ویڈیو کے آخر میں ابراہیم علی خان کی تصویر دیکھی جاسکتی ہے جو انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مالدیپ سے شیئر کی اور اس تصویر میں ابراہیم غالباً اسی مقام پر بیٹھے ہوئے جس کی ویڈیو پلک نے شیئر کی اور ابراہیم کے چہرے پر ڈیجیٹل موم بتیوں کی روشنی کی پیلاہٹ بھی واضح ہے۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد یہ دعوے کیے جارہے ہیں کہ ابراہیم علی خان نے پلک کو مالدیپ میں پروپوز کردیا ہے۔

تازہ ترین