انفوٹینمنٹ

مہیما اور اجے دیوگن کے تعلقات کی حقیقت کیا؟

Web Desk

مہیما اور اجے دیوگن کے تعلقات کی حقیقت کیا؟

مہیما اور اجے دیوگن کے تعلقات کی حقیقت کیا؟

بالی وڈ کی مشہور فنکار مہیما چوہدری اور اجے دیوگن کسی تعارف کے محتاج نہیں، مہیما چوہدری نے اپنی پہلی فلم ’پردیس ‘ سے راتوں رات شہرت حاصل کی لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ وہ اجے دیوگن کے ساتھ کام کرتے ہوئے ایک جذباتی اور مشکل سفر سے گزریں۔

مہیما چوہدری نے 1997 میں پردیس کے ذریعے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا، جو ان کے لیے بہت کامیاب رہا۔ اس کامیابی کے بعد مہیما کو دل کیا کرے، لجا، اور دھڑکن جیسی بڑی فلموں میں کام کرنے کا موقع ملا۔ان کی اداکاری نے مداحوں کو دیوانہ بنا دیا، لیکن دیگر اداکاراؤں کی طرح ان کے حوالے سے بھی کئی افواہیں گردش کرنے لگیں۔

اجے دیوگن کے ساتھ افواہوں کی شروعات

’دل کیا کرے‘ کی شوٹنگ کے دوران، اجے دیوگن اور مہیما چوہدری کی دوستی کو غلط انداز میں دیکھا گیا۔

مہیما نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ فلم کے ڈائریکٹر نے افواہوں کو مزید ہوا دی اور مشہور میگزینز میں خبریں چھپنے لگیں کہ وہ اور اجے دیوگن ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں۔

مہیما نے کہا کہ ’یہ افواہیں میرے لیے بہت حیران کُن تھیں کیونکہ اجے کاجول سے شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔‘

مہیما چوہدری اپنی پہلی فلم کے فوراً بعد ایک خوفناک حادثے کا شکار ہوئیں، جس سے ان کی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی متاثر ہوئی۔

مہیما نے بتایا کہ اس مشکل وقت میں اجے دیوگن اور کاجول نے ان کا بہت ساتھ دیا۔ اجے دیوگن نے نہ صرف ان کے علاج کا انتظام کیا بلکہ یہ بھی یقینی بنایا کہ ان کے کیریئر کو نقصان نہ پہنچے۔

مہیما کا کہنا تھا کہ ’اجے نے مجھے بہترین ڈاکٹروں سے علاج کروانے کی ترغیب دی اور ہمیشہ میرا حوصلہ بڑھایا۔ وہ ایک بہت ہی فراخ دل پروڈیوسر تھے۔‘

اجے دیوگن اور مہیما چوہدری کے تعلقات کے بارے میں افواہیں صرف ان کی دوستی کو غلط انداز میں پیش کرنے کا نتیجہ تھیں۔

مہیما نے کہا کہ اجے اور کاجول دونوں ان کے بہترین دوست تھے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتے تھے۔ یہ ثابت کرتا ہے کہ اکثر میڈیا میں مشہور شخصیات کے تعلقات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے، جو حقیقت سے بالکل مختلف ہوتا ہے۔

تازہ ترین