انفوٹینمنٹ

نیلم منیر بھی دلہن بننے کو تیار، شادی کب اور کہاں ہوگی؟

نیلم منیر کو دلہا مل گیا، شادی کب کر رہیں؟

Web Desk

نیلم منیر بھی دلہن بننے کو تیار، شادی کب اور کہاں ہوگی؟

نیلم منیر کو دلہا مل گیا، شادی کب کر رہیں؟

نیلم منیر بھی دلہن بننے کو تیار، شادی کب ہوگی؟
نیلم منیر بھی دلہن بننے کو تیار، شادی کب ہوگی؟

پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلموں کی باصلاحیت اداکارہ نیلم منیر کی جلد شادی کرنے کی خبروں نے زور پکڑ لیا۔

نیلم منیر نے کم عمری سے ہی شو بز انڈسٹری میں قدم رکھ لیا تھا۔ وہ ڈرامہ سیریل قیدِ تنہائی میں جلوہ گر ہونے کے بعد مشہور ہوئیں جس میں انہوں نے فیصل قریشی اور سویرہ ندیم کی بیٹی کا کردار ادا کیا تھا۔

نیلم منیر کے کریئر کا سب سے مشہور ڈراما 'دل موم کا دیا' تھا جس میں وہ یاسر نواز  کے کردار 'افضل' کی اہلیہ 'الفت' کا کردار نبھاتی نظر آئیں۔

ڈرامے میں نیلم منیر نے اس قدر حقیقت پسند اداکاری کی کہ جب وہ ہنسیں تو ناظرین بھی ساتھ ہنسیں اور جب ڈرامے کے کلائمکس پر وہ روئیں تو ہر ایک شخص کی آنکھ سے آنسو رواں ہوگئے۔

نیلم منیر نے نہ صرف ڈراموں بلکہ فلموں میں بھی کام کیا جبکہ فلم 'کاف کنگنا میں انہوں نے میں انہوں نے آئٹم سانگ بھی کیا۔

نیلم منیر کے فینز طویل عرصے سے انکی شادی ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں اور اس حوالے سے ان سے سوال بھی کرتے آرہے ہیں تاہم اب فینز کی دعائیں قبول ہونے کو ہیں کیونکہ نیلم منیر کی جلد شادی کی خبروں نے زور پکڑ لیا ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے مطابق نیلم منیر رواں سال کے اختتام سے قبل دسمبر میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں۔

یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ نیلم منیر کی شادی پاکستان میں نہیں بلکہ متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوگی۔

نیلم منیر کی شادی کی خبر سن کر فینز بے انتہا خوش ہوتے نطر آرہے ہیں لیکن خود نیلم منیر نے اس خبر کی فی الحال تصدیق نہیں کی ہے۔

یار دہے کہ ماضی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں نیلم نے شادی کے لیے آئیڈیل شریک حیات سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ 'انہیں ایسے افراد پسند ہیں جو اپنے اہل خانہ کی عزت کریں، جو شخص اپنی والدہ سمیت خاندان کے دیگر افراد اور ان کی والدہ سمیت دیگر اہل خانہ کی عزت کرتا ہے، انہیں ایسے ہی افراد پسند ہیں'۔

ایک سوال کے جواب میں نیلم منیر کا کہنا تھا کہ شادی سے قبل وہ کسی طرح کی ملاقاتوں اور محبت پر یقین نہیں رکھتیں، کیونکہ ان کے خیال میں یہ بہت عجیب معاملہ ہے کہ شادی سے قبل لڑکی کو کسی کے لیے سجنا، سنورنا اور تیار ہونا پڑے۔

تازہ ترین