تیشا کمار کی وجۂ موت کینسر نہیں، والدہ کا تہلکہ خیز انکشاف
تیشا کمار میڈیکل ٹریپ کا شکار ہوئیں، والدہ بول پڑیں
بھارتی اداکار و فلمساز کرشن کمار کی بیٹی تیشا کمار کی موت کے حوالے سے انکی والدہ تانیا سنگھ نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا۔
بھارت کی سب سے بڑی میوزک پروڈکشن کمپنی ٹی سیریز کے مشترکہ بانی کرشن کمار کی بیٹی تیشا کی رواں سال جولائی میں اچانک موت ہوگئی تھی۔
تیشا کی موت کی وجہ کینسر بتایا گیا تھا اور یہ بھی بتایا جارہا تھا کہ گزشتہ چند سال سے تیشا کمار کینسر سے جنگ لڑ رہی تھیں۔
تیشا کی موت کے4 ماہ بعد انکی والدہ تانیا سنگھ نے فوتو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں شامل ویڈیو میں تیشا کی زندگی کے یادگار لمحات دیکھے جاسکتے ہیں۔
ویڈیو میں سال بھی لکھے گئے اور تانیہ نے اس ویڈیو کو کیپشن دیا کہ 'وہ واحد انسان جسکی وجہ سے ہماری زندگیاں روشن تھیں، ہماری زندگی کی روشنی تیشا'۔
خوبصورت یادیں خود میں سموئی اس ویڈیو کے ساتھ کیپشن باکس میں تانیا سنگھ نے طویل نوٹ لکھا جس میں انہوں نے ایک ایسا انکشاف کیا جس نے سب کو حیران کردیا ہے۔
تانیا سنگھ نے نوٹ کا آغاز 'کیسے، کیا، کیوں' سے کرتے ہوئے لکھا کہ ' بہت سے لوگ مجھ سے یہ سوال کررہے ہیں کہ سب ہوا کیسے؟ لیکن سچ وہ ہے کہ کون اسے کس طرح سمجھتا ہے'۔
انہوں نے لکھا کہ ' جب معصوم، پاکیزہ روح کو نا انصافی سے گزرنا پڑتا ہے کسی کی وجہ سے، کسی کے کیے گئے غلط فعل کی وجہ سے، معاملات الجھ جاتے ہیں اور پھر بہت دیر ہوجاتی ہے، لیکن کوئی بھی مکافاتِ عمل سے بچ نہیں سکتا، انصاف اوپر سے ہوتا ہے، جیسا کہ میں نے اپنی پُرانی پوسٹ میں لکھا تھا کہ 'کبھی کبھار کسی کا پورا وجود ہی مٹ جاتا ہے آپ کے نہیں بلکہ کسی اور کے برے کرما کی وجہ سے'۔
تانیا سنگھ نے لکھا کہ 'فرق نہیں پڑتا کوئی فلسفہ کیا کہتا ہے، کیا فرق پڑتا ہے غلط تشخیص اور ٖغلط پریکٹس، کوئی فرق نہیں پڑتا اگر لوگ بد نظر اور کالا جادو پر یقین نہیں رکھتے، سچ کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے، سچ وہ ہے جو کوئی سوچتا ہے، کیونکہ کوئی وہ نہیں جانتا جو آپ کو پتا ہے، اور صحیح وقت پر سچ سامنے آجاتا ہے اور وہ آئیگا'۔
انہوں نے کہا کہ ' مشکل وقت سے گزرنے کے باوجود تیشا کبھی خوفزدہ نہیں ہوئی اور نہ ہی ڈپریشن میں گئی۔ اسکت سر بہادر کا سب سے بہادر ورژن اور اب تک کی سب سے زیادہ نڈر اور کول 20 سالہ لڑکی ہونے کا سہرا سجتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ بچوں، نوجوان اور بزرگوں میں اس بارے میں آگاہی پھیلانا چاہتی تھی کہ طبی تشخیص سے کبھی ڈرنا نہیں چاہئے، وہ اپنے تجربے سے یہ سب کو بتانا چاہتی تھی کہ کس طرح غلط تشخیص، کیمو کے سائیڈ ایفیکٹس کا مقابلہ کیا جائے'۔
انہوں نے مزید لکھا کہ 'ٹش ہمیشہ محبت، خوشیاں، ہمت اور رحمدلی کا پرچار کرنا چاہتی تھی، سچ یہ ہے کہ میری بیٹی کو کینسر نہیں تھا، اس نے 15 اور دیڑھ سال کی عمر میں ویکسین لی تھی جس کی وجہ سے آٹو ایمیون سچیوشن ٹریگر ہوئی، جس کی غلط تشخیص کی گئی اور ہمیں اس وقت یہ بات پتا نہیں تھی'۔
انہوں نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ 'والدین خدا نہ کرے لیکن اگر آپ کے بچے کو صرف لمف نوڈ سوائلنگہو تو براہِ کرم بون میرو ٹیسٹ یا بائیوبسی سے قبل دو سے تین ڈاکٹرز سے کنسلٹ کریں، لمف نوڈز آپ کے جسم کے دفاعی محافظ ہوتے ہیں وہ کسی ایموشنل ٹراما کی وجہ سے بھی سوجھ سکتے ہیں اور کسی پرانے انفیکشن کے صحیح طرح ٹریٹ نہ کیے جانے پر بھی، ہم میڈیکل ٹریپ میں پھنسے کیونکہ ہمیں یہ معلوم نہیں تھا، میری دعا ہے کہ کسی بھی بچے کو میڈیکل ٹریپ اور چھپی ہوئی منفی قوت کی ظالم دنیا کا سامنا نہ کرنا پڑے'۔
یاد رہے کہ تیشا کمار 6 ستمبر 2003 کو کرشن کمار اور تانیا سنگھ کے گھر پیدا ہوئیں۔ تیشا کی والدہ تانیا میوزک کمپوزر اجیت سنگھ کی بیٹی جبکہ اداکارہ نتاشا سنگھ کی بہن تھیں۔
تیشا کمار زیادہ تر ٹی سیریز کے بینر تلے بننے والی فلمز کی اسکرینگ پر نظر آتی تھیں اور آخری مرتبہ وہ 30 نومبر 2023 کو رنبیر کپور کی فلم ’انیمل‘ کے پریمیئر پر نظر آئی تھیں۔
اس ایونٹ میں تیشا کمار نے پاپارازی سے اپنے والد کے ساتھ پوز دیتے ہوئے تصاویر کھینچوائی تھیں اور سولو فوٹوز بھی بنوائی تھیں۔
تیشا کمار 18 جولائی کو دنیا سے رخصت ہوئیں جبکہ ان کے 21 سال کے ہونے میں 2 ماہ سے بھی کم وقت درکار تھا۔
واضح رہے کہ کرشن کمار ٹی سیریز کے بانی گلشن کمار کے چھوٹے بھائی ہیں۔ کرشن کمار 1995 میں ریلیز ہونے والی فلم ’بےوفا صنم‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔
-
انفوٹینمنٹ 3 گھنٹے پہلے
صرف 51 روپےفیس لینے والا بالی وڈ اداکار کون ؟
-
فلم / ٹی وی 3 گھنٹے پہلے
’پشپا‘ کیلئے پہلی چوائس اللو ارجن نہیں تو پھر کون؟
-
دلچسپ و خاص 4 گھنٹے پہلے
کرسمس پر خوشیاں بانٹنے والے سانتا کلاز اصل میں کیسا دکھتا ہے؟
-
انفوٹینمنٹ 5 گھنٹے پہلے
شویتا بچن کی پہلی کمائی انٹرنیٹ صارفین کے ہوش اڑاگئی