چہرے کے مسام بند کر دینے والی روز مرہ کی اشیاء
جلد کے حوالے سے ایکنی کی صورت میں آپ کو خصوصی احتیاط کرنی چاہیے۔
چہرے کے مسام بند ہونا جلد کا ایک ایسا مسئلہ ہے جس کا سامنا عام طور پر اکثر لوگوں کو گرمی کے اس موسم میں کرنا پڑتا ہے۔
ایسے افراد کو گرمی اور شدید حبس کے اس موسم میں ہر وقت ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ان کے چہرے پر چکنائی کی تہیں جمی ہوئی ہوتی ہیں۔ ایسا عام طور پر ان افراد کے ساتھ زیادہ ہوتا ہے جن کو جلد پر ایکنی کی شکایت ہوتی ہے۔
ایسے افراد کے چہرے کے مسام ان کی اپنی کچھ کوتاہیوں کی وجہ سے بھی بند ہونا شروع ہو جاتے ہیں جو کہ جلد پر مضر اثرات مرتب کرتی ہے۔ جلد کے حوالے سے ایکنی کی صورت میں آپ کو خصوصی احتیاط کرنی چاہیے۔
امریکی اکیڈمی آف ڈرما لوجی کے مطابق جلد کی درمیانی تہہ میں چھوٹی چھوٹی تھیلیاں موجود ہوتی ہیں۔ یہ تھیلیاں پسینہ پیدا کرتی ہیں جو کہ چھوٹے چھوٹے نالیوں کے ذریعے چہرے کی اوپری تہہ میں موجود سوراخوں کے راستے خارج ہو جاتا ہے اور جلد کو اور جسم کو ٹھنڈک فراہم کرتا ہے۔ یہ سوراخ مسام کہلاتے ہیں۔
مسام سے نہ صرف پسینہ خارج ہوتا ہے بلکہ جسم کے اندر موجود زہریلے مادوں کے اخراج کےلئے بھی یہی سوراخ استعمال ہوتے ہیں۔ بعض اوقات بیرونی اثرات اور ہمارے غیرمحتاط اقدامات کے سبب مختلف ذرّات ان مساموں کو بند کر دینے کا باعث بن جاتے ہیں جس کے اثرات نہ صرف جلد پر پڑتے ہیں بلکہ زہریلے مادے جسم میں جمع ہونے کے سبب بہت ساری بیماریوں کا بھی شکار ہوسکتے ہیں۔
چہرے کے مسام بند ہونے کی بنیادی وجوہات کچھ اس طرح سے ہیں۔ چہرے کی جلد میں پورے جسم کی طرح نئے خلیات کا بننا اور پرانے خلیات کے ٹوٹنے کا عمل جاری رہتا ہے مگر بعض اوقات یہ مردہ خلیات اگر نئے خلیات سے عمر کے بڑھنے کے سبب تعداد میں بڑھ جائيں تو اس سے چہرے کے مسام بند ہونے لگتے ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ اگر جلد بہت چکنی ہو یا جلد میں ایکنی موجود ہو تو اس صورت میں بھی مسام بند ہو جاتے ہیں۔ روزمرّہ کے استعمال کی کچھ اشیاء ہماری بے دھیانی میں ہماری جلد کے مسام بند کرکے اس کی صحت کو متاثر کرنے کا باعث بن رہی ہوتی ہیں جن کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائيں گے۔
آج کل کے زمانے میں موبائل فون کے بغیر زندگی کا تصور محال ہے۔ اس فون کے سبب جہاں نظر کمزور ہوتی ہے، اس کی شعاعوں کے سبب انسان کو کینسر جیسی بیماری کا خطرہ بھی ہوسکتا ہے۔ اسی طرح یہ چہرے کی جلد پر بھی بہت ہی خطرناک اثرات مرتب کرتا ہے۔
ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ ہمارے ہاتھ میں ہر وقت موجود موبائل فون میں ہمارے ٹوائلٹ سے زیادہ جراثيم موجود ہوتے ہیں اور جب ہم فون پر بات کرتے ہیں تو یہ جراثيم اور بیکٹیریا ہمارے چہرے کی جلد پر لگ جاتے ہیں اور چہرے کی جلد کے مسام بند کرنے کا باعث بنتے ہیں۔
عام طور پر اکثر آنٹیوں کو یہ کہتے ہوئے سنا ہوگا کہ اگر چہرے پر کیل مہاسے نکل رہے ہیں تو ان کے اوپر ٹوتھ پیسٹ لگا لو، دانے ختم ہو جائيں گے مگر یہ صرف سنی سنائی بات ہے اور اس کا میڈیکل کے مطابق حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
ٹوتھ پیسٹ میں سوڈیم لوریل سلفائٹ نامی ایک کیمیکل موجود ہوتا ہے جو کہ جب ٹھوڑی یا اپر لپس پر لگتا ہے تو اس سے چہرے کے مسام بند ہوسکتے ہیں۔ اس وجہ سے ٹوتھ پیسٹ کے انتخاب میں اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ اس میں یہ کیمیکل موجود نہ ہو۔
عام طور پر بالوں کی صفائی اور صحت کے لیے ہم سب شیمپو کا اور اس کے بعد کنڈیشنر کا استعمال کرتے ہیں۔ کنڈیشنر بالوں کو تو نرم بنا دیتا ہے اور اس کی چمک دمک بھی بڑھا دیتا ہے لیکن اس کے اثرات جب چہرے کی جلد پر پڑتے ہیں تو اس سے چہرے پر ایکنی بڑھ جاتی ہے اور چہرے کے مسام بند ہو جاتے ہیں۔
نیند کی کمی اور بے آرامی جس کا سبب ذہنی دباؤ ہوتا ہے۔ انسان کی صحت پر مختلف طریقوں سے منفی اثرات مرتب کرتی ہے۔ اس کا اثر جلد پر بھی پڑتا ہے۔ اس کی وجہ سے جلد زیادہ چکنائی پیدا کرنے لگتی ہے اور اس طرح سے جلد کے زیادہ چکنا ہونے کی وجہ سے چہرے کے مسام بند ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔
اکثر اوقات کپڑے دھونے کے لیے جس ڈٹرجنٹ کا استعمال کیا جاتا ہے، وہ بھی ہماری جلد پر منفی اثرات ڈالتا ہے۔
مثال کے طور پر اگر اّپ کا تولیہ دھل کر آیا ہے اور اس سے آپ چہرے کی جلد صاف کرتے ہیں تو کچھ ہی دیر میں آپ محسوس کریں گے کہ اس سے چہرے کی جلد پر خارش اور نشان بن سکتے ہیں۔ اس سے بھی چہرے کے مسام بند ہو سکتے ہیں۔
-
انفوٹینمنٹ 3 گھنٹے پہلے
صرف 51 روپےفیس لینے والا بالی وڈ اداکار کون ؟
-
فلم / ٹی وی 4 گھنٹے پہلے
’پشپا‘ کیلئے پہلی چوائس اللو ارجن نہیں تو پھر کون؟
-
دلچسپ و خاص 4 گھنٹے پہلے
کرسمس پر خوشیاں بانٹنے والے سانتا کلاز اصل میں کیسا دکھتا ہے؟
-
انفوٹینمنٹ 5 گھنٹے پہلے
شویتا بچن کی پہلی کمائی انٹرنیٹ صارفین کے ہوش اڑاگئی