پی آئی اے کو یورپ میں فلائٹ آپریشن کی اجازت مل گئی
پی آئی اے پر 2020 میں یورپ میں فلائٹ آپریشن پر پابندی لگائی گئی تھی۔
قومی ائیرلائن پی آئی اے کا ماضی روشن اور حال تباہ کن ہے لیکن اس اندھیرے میں ایک اچھی خبر یہ ہے کہ پی آئی اے کو یورپ میں فلائٹ آپریشن شروع کرنے کی پھر سے اجازت مل گئی ہے۔
وزیر دفاع و ہوا بازی خواجہ آصف نے مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں بتایا ہے کہ یورپی کمیشن اوریورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ایاسا) نے پی آئی اے کی یورپ کے لیے پروازوں پر عائد پابندی ختم کردی ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ یہ ایک تاریخی دن ہے، یہ کامیابی وزارت ہوابازی کی مکمل توجہ سے ممکن ہوئی۔
یہ کامیابی بین الاقوامی شہری ہوابازی تنظیم کے معیارات کے مطابق حفاظتی نگرانی یقینی بنانے سے ممکن ہوئی۔
حالیہ دنوں میں قومی ائیرلائن پی آئی اے کی نجکاری کی خبریں سامنے آئی ہیں، جس میں مایوس کن طور پر ایک بڑے قومی اثاثے کی بولی کی رقم ایک ارب روپے لگائی گئی۔
حکومت پی آئی اے کی نجکاری کرنا چاہتی ہے لیکن اسے کوئی خریدنے کو بھی تیار نہیں، پی آئی اے کئی معاملات جن میں سیاسی عوامل بھی شامل ہیں ان کی وجہ سے نقصان کا شکار ہے۔
اس ضمن میں قومی ایئرلائن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے انتظامیہ قوانین اور ضابطوں پر مکمل عمل پیرا رہے گی، پی آئی اے انتظامیہ 4 سال کی انتھک محنت کے بعد سنگ میل عبور کیا۔
یورپین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے نجی ایئرلائن ایئر بلیو کو بھی ٹی سی او جاری کردیا۔
واضح رہے کہ جون 2020 میں اُس وقت کے وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے قومی اسمبلی میں انکشاف کیا تھا کہ کمرشل پائلٹس کی ایک بڑی تعداد نے ’مشکوک لائسنس‘ حاصل کر رکھے ہیں۔
جس کے بعد یکم جولائی 2020 کو یورپین یونین ایئر سیفٹی ایجنسی (ایاسا) نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے یورپی ممالک کے فضائی آپریشن کے اجازت نامے کو 6 ماہ کے لیے عارضی طور پر معطل کردیا تھا۔
بعد ازاں 8 اپریل 2021 کو یورپین یونین کی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے پر سفری پابندیوں میں غیر معینہ مدت تک توسیع کردی تھی۔
-
انفوٹینمنٹ 3 گھنٹے پہلے
صرف 51 روپےفیس لینے والا بالی وڈ اداکار کون ؟
-
فلم / ٹی وی 3 گھنٹے پہلے
’پشپا‘ کیلئے پہلی چوائس اللو ارجن نہیں تو پھر کون؟
-
دلچسپ و خاص 4 گھنٹے پہلے
کرسمس پر خوشیاں بانٹنے والے سانتا کلاز اصل میں کیسا دکھتا ہے؟
-
انفوٹینمنٹ 4 گھنٹے پہلے
شویتا بچن کی پہلی کمائی انٹرنیٹ صارفین کے ہوش اڑاگئی