انفوٹینمنٹ

اننیا، چنکی پانڈے کا انسٹاگرام اکاؤنٹ کیوں ڈیلیٹ کروانا چاہتی ہیں؟

دونوں باپ بیٹی کے درمیان دوستوں والا رشتہ ہے۔

Web Desk

اننیا، چنکی پانڈے کا انسٹاگرام اکاؤنٹ کیوں ڈیلیٹ کروانا چاہتی ہیں؟

دونوں باپ بیٹی کے درمیان دوستوں والا رشتہ ہے۔

اننیا اور ان کے والد کے درمیان تفریحی جملوں کا تبادلہ
اننیا اور ان کے والد کے درمیان تفریحی جملوں کا تبادلہ

 اننیا پانڈے اور چنکی پانڈے آپس میں ہنسی مذاق اور خوب تفریح کرنے والی باپ بیٹی کی جوڑی ہے، مداحوں کو ان کے تفریحی موڈ کی ایک چھوٹی سی جھلک ویب سیریز 'فیبولس لائیوز آف بالی وڈ وائیوز' میں دیکھنے کو ملی۔

اننیا اب بالی وڈ میں اچھی کارکردگی دکھا رہی ہیں اور بطور اداکار اپنی صلاحیتوں کو ثابت کر رہی ہیں، ان کے حالیہ پروجیکٹس جیسے 'کال می بے' اور 'سی ٹی آر ایل' کو صرف اچھےریویوز ملے ہیں۔

اداکارہ آج کل کافی انٹرویوز دینے میں بھی مصروف ہیں اور سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک ہیں، حال ہی میں، اننیا، چنکی پانڈے کے ساتھ شو 'بی اے پیرنٹ یار' میں نظر آئیں اور یہ بہترین تفریح ثابت ہوا۔

شو میں اننیا پانڈے اور چنکی پانڈے نے کچھ مزاحیہ گفتگو کی، چنکی پانڈے کو ایک مشورہ دینے پر اننیا نے اپنے والد کو چھیڑا کہ وہ لائگر کے بعد انہیں فلمی مشورے دینا بند کر کردیں۔

کیوں کہ انہوں نے اپنی بیٹی کو چھیڑا تھا کہ وہ کسی بھی فلم کو سائن کرنے سے پہلے اس کا اسکرپٹ پڑھ لے۔

اس گفتگو سے محسوس ہوتا ہے کہ اننیا پانڈے کے لائگر کو سائن کرنے کے فیصلے میں چنکی پانڈے کا بھی کردار تھا، جس میں وجے دیوراکونڈا نے مرکزی کردار ادا کیا تھا اور یہ فلم باکس آفس پر تباہ کن ثابت ہوئی تھی اور اسے بڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید یہ کہ اننیا نے یہ بھی شیئر کیا کہ ان کے والد کو اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دینا چاہیے جس کی وجہ خاصی مزاحیہ ہے۔

اداکارہ چاہتی ہیں چنکی پانڈے سوشل میڈیا سے دور ہو جائیں کیونکہ وہ سیاق و سباق کو پڑھے بغیر رینڈم پوسٹس لائیک کرنے کی عادت ہے، یہ دراصل پریشانی کا باعث بن سکتا ہے خاص طور پر جب کسی مشہور شخصیت کی ہر حرکت کو باریک بینی سے ٹریک کیا جائے۔

تاہم چنکی پانڈے نے اس کا مزاحیہ انداز میں جواب دیا کہ وہ صرف ہر اس پوسٹ کو پسند کرتے ہیں جس میں ان کی تصویر ہو۔

اس کے علاوہ شو میں اننیا پانڈے سے نیپوٹزم سے متعلق اور کئی چیزوں کے بارے میں سوالات کیے گئے، چنکی پانڈے نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ ان کی بیٹی بن کر خوش قسمت محسوس کرتی ہیں، ایک قابل فخر بیٹی ہونے کے ناطے اننیا نے کہا کہ اگرچہ نیپوٹزم کو منفی سمجھا جاتا ہے لیکن وہ اس کا الٹ نہیں چاہیں گی۔

کام کے محاذ پر اننیا پانڈے کی اگلی فلم چاند میرا دل ہے، اس میں وہ فلم kill کے اداکار لکشیا لالوانی کے ساتھ اسکرین اسپیس شیئر کریں گی۔

تازہ ترین