سوشل میڈیا

بھارتی ولاگر کی مدد کرنیوالے پاکستانی طالبعلم کے چرچے

حسین نے ایران میں مشکل میں پھنسے بھارتی شخص کا مسئلہ حل کردیا۔

Web Desk

بھارتی ولاگر کی مدد کرنیوالے پاکستانی طالبعلم کے چرچے

حسین نے ایران میں مشکل میں پھنسے بھارتی شخص کا مسئلہ حل کردیا۔

بھارتی ولاگر کی مدد کرنیوالے پاکستانی طالبعلم کے چرچے

پاکستان اور بھارت دو پڑوسی ممالک ہونے کے باوجود ایک دوسرے کے دشمن تصور کیے جاتے ہیں اور سیاسی و حکومتی سطح پر اس حوالے سے تلخیاں خاصی واضح ہوتی ہے۔

تاہم دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ تعلقات کے باوجود عوام کئی حوالوں سے ایک دوسرے کے ساتھ جڑی رہتی ہے جس میں انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سب سے نمایاں ہے کہ جہاں پاکستانی ڈرامے بھارتی شائقین شوق سے دیکھتے ہیں وہیں پاکستانی صارفین بھارتی فلموں کے مداح ہیں۔

اس کے علاوہ دونوں ممالک کے شہری جب کسی تیسرے ملک میں رہتے ہیں تو ایک دوسرے کے ساتھ دوستانہ رویہ رکھتے ہیں بلکہ مدد کرنے سے بھی دریغ نہیں کرتے۔

ایسا ہی ایک واقعہ حالیہ دنوں چرچوں میں ہے جب ایک پاکستانی طالبعلم نے بڑھ چڑھ کر ایک بھارتی ولاگر کی مدد کی۔

پہلی بار ایران کا سفر کرنے والے بھارتی ٹریول ولاگر نے ایک یوٹیوب ویڈیو میں اپنا تجربہ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح ایک پاکستانی طالبعلم نے مشکل وقت میں ان کی مدد کی۔

آن روڈ انڈین چینل چلانے والے ولاگر نے 'ایران میں پہلا دن، جو ہوا اس کی توقع نہیں تھی' کے عنوان سے ویڈیو کے آغاز میں حسین کا تعارف کرایا۔

ولاگر کا کہنا تھا کہ 'ان کا نام حسین ہے جو پاکستان سے ہیں اور میری ان سے یہاں ملاقات ہوئی، حسین مجھے ایران کے مقامی افراد، وی پی اینز اور جس چیز کی بھی مجھے ضرورت ہے اس کے بارے میں بتاتے ہیں، خدا کا شکر ہے یہ مجھے مل گئے'۔

مختلف ثقافت سے لطف اندوز ہوتے ہوئے ولاگر کو اپنے سم کارڈ اور وی پی این کے ساتھ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، ایسے میں حسین ان کی مدد کو آئے اور ان مسائل کو حل کرنے میں مدد کرنے سے پہلے بھارتی ولاگر کو اپنے گھر پر آرام کرنے کی دعوت دی۔

جیسے ہی وہ حسین کے گھر کے قریب پہنچے ولاگر نے اپنے شکوک کا اعتراف کرتے ہوئے سوچا کہ کیا وہ اس شخص پر بھروسہ کر سکتے ہیں جس سے وہ ابھی ملے ہیں۔

اس کے بعد جو ہوا وہ حیرت سے کم نہیں تھ، پاکستانی طالب علم نے بھارتی ولاگر کے لیے ایک چلتا ہوا سم کارڈ تلاش کرنے کی کوشش میں اپنا گھر کا سامان الٹ پلٹ کر رکھ دیا جس کے بعد وہ ولاگر کو کنیکٹ کرنے میں کامیاب ہوگیا اور ان کا مسئلہ حل کردیا۔

ولاگر نے اس پورے تجربے کو اپنے یوٹیوب ہینڈل پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ 'ایران ایئرپورٹ پر، میں انٹرنیٹ کی پابندیوں کی وجہ سے بے خبر اور بے بس تھا، یہ آدمی ایک معجزہ کے طور پر نظر آیا… لیکن اس کے گھر پہنچنے کے بعد کیا ہوا؟'

ایک انجان بھارتی شخص کی اس طرح مدد کرنے پر پاکستانی طالبعلم حسین کو خوب سراہا جارہا ہے اور ولاگر کی یہ ویڈیو دونوں ممالک میں وائرل ہوگئی۔

تازہ ترین