دولہے کی سرکاری ملازمت نہ ہونے پر دلہن نے شادی سے انکار کردیا
دولہا پرائیوٹ نوکری میں ایک لاکھ سے زیادہ کماتا تھا
بھارت میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جس میں دلہن نے عین شادی کے موقع پر شادی سے اس بنا پر انکار کردیا کہ اس کے ہونے والے شوہر کے پاس سرکاری ملازمت نہیں تھی۔
یہ واقعہ اتر پردیش کے ضلع فرخ آباد میں پیش آیا، جہاں دلہن کے انکار کے بعد بارات خالی ہاتھ واپس چلی گئی۔
دولہا ایک پرائیویٹ کمپنی میں انجینئر کے طور پر کام کرتا تھا اور ماہانہ ایک لاکھ بھارتی روپے سے زائد کماتا تھا۔
چھتیس گڑھ کے ضلع بلرام پور کے رہائشی دولہے کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس کے پاس 6پلاٹ اور 20 بیگھہ زمین ہے، اس متاثر کن مالی حیثیت کے باوجود دلہن نے اس سے شادی کرنے سے یہ کہہ کر انکار کردیا کہ دولہے کے پاس سرکاری نوکری نہیں ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، بارات پہنچنے پر شادی کی رسومات جاری تھیں، پھر اچانک دلہن کو کسی نے بتایا کہ دلہا کے پاس سرکاری ملازمت نہیں ہے، اس کے بعد اس نے شادی کی رسومات کو آگے بڑھانے سے انکار کر دیا۔
دونوں خاندانوں نے دلہن کو سمجھانے کی کوشش کی، لیکن اس نے اپنا مؤقف نہیں بدلا، دلہن کو یہ بھی یقین دلایا گیا کہ دلہا اپنی پرائیوٹ نوکری چھوڑ کر سرکاری ملازمت کرلے گا اس پر بھی دلہن نہیں مانی۔
دلہن کو راضی کرنے کی کوشش میں دولہا کے خاندان نے اس کی تنخواہ کی رسیدیں بھی دکھائیں، دولہا نے فون پر اپنی تنخواہ کی سلپ منگوائی اور دلہن کے خاندان کے سامنے پیش کی لیکن دلہن پھر بھی نہیں مانی اور بارات واپس لوٹ گئی۔
-
انفوٹینمنٹ 3 گھنٹے پہلے
صرف 51 روپےفیس لینے والا بالی وڈ اداکار کون ؟
-
فلم / ٹی وی 4 گھنٹے پہلے
’پشپا‘ کیلئے پہلی چوائس اللو ارجن نہیں تو پھر کون؟
-
دلچسپ و خاص 4 گھنٹے پہلے
کرسمس پر خوشیاں بانٹنے والے سانتا کلاز اصل میں کیسا دکھتا ہے؟
-
انفوٹینمنٹ 5 گھنٹے پہلے
شویتا بچن کی پہلی کمائی انٹرنیٹ صارفین کے ہوش اڑاگئی