انفوٹینمنٹ

’بلیک فرائیڈے‘ کیوں منایا جاتا ہے ؟

دنیا بھر میں آج بلیک فرائیڈے منایاجارہا ہے

Web Desk

’بلیک فرائیڈے‘ کیوں منایا جاتا ہے ؟

دنیا بھر میں آج بلیک فرائیڈے منایاجارہا ہے

’بلیک فرائیڈے‘ کیوں منایا جاتا ہے ؟

دنیا بھر میں آج ’بلیک فرائیڈے‘ منایاجارہاہے،ہر سال نومبر کی چوتھی جمعرات کو امریکہ میں یومِ تشکر منایا جاتا ہے،ماضی میں یومِ تشکر فصل کی کٹائی کے موقع پر منایا جاتا تھا، اب یہ دن امریکی ثقافت کا حصہ بن گیا ہے۔

یومِ تشکر سے اگلے روز یعنی جمعہ کو بلیک فرائڈے کہا جاتا ہے اور اس دن سے کرسمس کی خریداری کا باقاعدہ آغاز ہو جاتا ہے، تمام بڑی بڑی کمپنیاں اس دن اپنی اشیاء کی قیمتیں کم کر دیتی ہیں تاکہ لوگ زیادہ سے زیادہ خریداری کر سکیں۔

بلیک فرائڈے کا پسِ منظر

یوں تو تاریخ میں یومِ سیاہ اُس دن کو کہا جاتا ہے جس دن کوئی برا حادثہ یا سانحہ ہوا ہو، انیسویں صدی سے یومِ تشکر کے اگلے روز کو کرسمس کی خریداری کا باقاعدہ طور پر آغاز سمجھا جاتا تھا لیکن تب اس کا نام بلیک فرائڈے نہیں پڑا تھا۔

1966ء میں امریکی شہر فیلاڈیلفیا کی پولیس نے اس دن کو بلیک فرائڈے کہنا شروع کیا کیونکہ اس دن سیل کی وجہ سے سڑکوں پر گاڑیوں کا بہت رش ہوتا تھا۔

بلیک اکاؤنٹنگ زبان کی ایک ٹرم ہے جس کے معنی نفع کے ہیں، پرانے وقتوں میں جب کمپیوٹر نہیں ہوا کرتے تھے تو لوگ ہاتھ سے اپنے ریکارڈ کو برقرار رکھا کرتے تھے۔

ان وقتوں میں اکاؤنٹنگ زبان میں بلیک کا مطلب ’ نفع ‘ اور لال رنگ ’نقصان‘ کی علامت سمجھا جاتا تھا۔

مثبت رقم کالے رنگ میں ظاہر ہوتی تھی اس کا مطلب یہ ہوتا تھا کہ کاروبار نفع میں جارہا ہے مزید یہ کہ کاروبار کی سیل اچھی رہی ہے۔

ان وقتوں میں بلیک رنگ کسی بھی کاروباری شخص کے لئے بہت بڑی خوشی سے کم نہیں تھا۔ اس وجہ سے بھی اس دن کو بلیک فرائڈے کہا جاتا ہے۔

بلیک فرائڈے کن ممالک میں منایا جاتا ہے؟

بلیک فرائڈے کا یہ دن اب امریکہ کے علاوہ کینیڈا، برطانیہ، میکسیکو، رومانیہ، بھارت، فرانس، جرمنی اور دیگر کئی ممالک میں بھی منایا جاتا ہے۔ پاکستان میں بھی کئی سالوں سے بلیک فرائڈے پر کافی کمپنیاں سیل کا اہتمام کرتی ہیں۔

پاکستان میں بلیک فرائڈے

پاکستان میں ای کامرس کی صنعت بلندیوں کو چھو رہی ہے،اگرچہ ای کامرس کی جدت اور آسانی، پاکستان میں کچھ عرصہ قبل ہی شروع ہوئی ہے لیکن صارفین میں اس کی تیزی سے بڑھتی ہوئی مقبولیت اور پسندیدگی حیران کن ہے۔

 اپنے کاروبار کو مزید وسعت دینے کے لیے اور ای کامرس کے صارفین کی تعداد میں اضافہ کرنے کے لیے آن لائن ویب سائٹس نومبر کے آغاز سے ہی بلیک فرائڈے سیل کی اشتہاری مہم شروع کر دیتی ہیں۔ 

اب تو بہت سی کمپنیاں اس دن پر اپنی اشیاٗء کی قیمتیں کم کر دیتی ہیں اور لوگ خاص طور پر اس دن کا انتظار کرتے ہیں تا کہ اپنی پسندیدہ اشیاء کم قیمت پر خرید سکیں

تازہ ترین