مریم نفیس کے ہاں جلد بچے کی آمد متوقع
اداکارہ نے شوہر کے ساتھ ایک فوٹو شوٹ کرا کر پریگنینسی کا اعلان کیا۔
اپنے بے لاگ بیانات کے سبب خبروں میں رہنے والی اداکارہ مریم نفیس نے اپنے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد کا اعلان کردیا۔
مریم نفیس نے ڈراما 'دیارِ دل' میں بطور 'زرمینے' اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا جس کے بعد ڈراما 'کچھ نہ کہو' میں 'تابندہ' کا کردار نبھاتی نظر آئیں۔
علاوہ ازیں انہوں نے اپنے کیرئیر میں کئی سپر ہٹ پراجیکٹس میں فنی صلاحیتوں کا ایسا مظاہرہ کیا کہ لاکھوں لوگوں کو بھی اپنا دیوانہ بنالیا۔
اس کے ساتھ ساتھ وہ سوشل میڈیا پر بھی خاصی متحرک رہتی ہیں اور اپنے خیالات کا دبنگ انداز میں اظہار کرتی رہتی ہیں۔
سال 2022 میں مریم نفیس اور امان احمد رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے اور ان کے ساتھ خوشحال ازدواجی زندگی گزار رہی ہیں جس کا ثبوت وہ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر کے کرتی رہتی ہیں۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر ہی ایک پوسٹ کر کے مداحوں کو اپنے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد کی خوشخبری سنائی۔
اداکارہ نے اپنے شوہر کے ہمراہ ایک پرفضا اور سرسبز مقام پر کھینچی گئیں تصاویر شیئر کیں جس میں انہوں نے خود گلابی جبکہ شوہر نے سیاہ کیپ پہن رکھی ہے جس پر مام اور ڈیڈ کا لفظ نمایاں ہے۔
اس کے علاوہ انہوں نے ننھے پیروں کے زرد رنگ کے جوتے اور الٹراساؤنڈ کی فلم کو بھی اپنے پریگنینسی ریویل فوٹو شوٹ کا حصہ بنایا اور جوتوں کا رنگ غالباً بچے کی جینڈر پوشیدہ رکھنے کے لیے زرد چنا۔
اداکارہ نے کیپشن میں تحریر کیا کہ 'او بے بی، ہم ایک بچے کے والدین بننے والے ہیں، بے بی ایم یم جلد آرہا ہے، انشا اللہ، ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
اداکارہ کی اس پوسٹ پر مداحوں نے بے انتہا خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔
خیال رہے کہ چند روز قبل ہی ایک سوشل میڈیا صارف کی جانب سے مریم نفیس کو بچے نہ پیدا کرنے کا طعنہ دیا گیا تھا جس کا انہوں نے اسے کرارا جواب دے کر چپ کرادیا تھا۔
-
انفوٹینمنٹ 3 گھنٹے پہلے
صرف 51 روپےفیس لینے والا بالی وڈ اداکار کون ؟
-
فلم / ٹی وی 4 گھنٹے پہلے
’پشپا‘ کیلئے پہلی چوائس اللو ارجن نہیں تو پھر کون؟
-
دلچسپ و خاص 4 گھنٹے پہلے
کرسمس پر خوشیاں بانٹنے والے سانتا کلاز اصل میں کیسا دکھتا ہے؟
-
انفوٹینمنٹ 5 گھنٹے پہلے
شویتا بچن کی پہلی کمائی انٹرنیٹ صارفین کے ہوش اڑاگئی