فلم / ٹی وی

معزور لڑکی سے نامور باکسر تک، پریانکا چوپڑا کے قابل ستائش 5 کردار کونسے؟

ایکشن اور رومانس سے بھرپور پریانکا چوپڑا کی فلموں پر ایک نظر

ایمن ملک

معزور لڑکی سے نامور باکسر تک، پریانکا چوپڑا کے قابل ستائش 5 کردار کونسے؟

ایکشن اور رومانس سے بھرپور پریانکا چوپڑا کی فلموں پر ایک نظر

ایکشن اور رومانس سے بھرپور پریانکا چوپڑا کی فلموں پر ایک نظر
ایکشن اور رومانس سے بھرپور پریانکا چوپڑا کی فلموں پر ایک نظر

بالی وڈ کی دنیا میں کئی اعزازات اپنے نام کرنے والی اور سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والی بھارتی حسینہ کی بات کریں تو ذہنوں میں سب سے پہلے فیشن آئیکون اور  ایکٹنگ کوئین اور نامور پروڈیوسر پریانکا چوپڑا کا نام ذہن نشین ہوجاتاہے۔

محض 18 برس کی عمر میں مس ورلڈ کا ٹائٹل جیتنے والی پریانکا چوپڑا نے فلمی کیرئیر کا آغاز یوں تو سال 2002 میں ریلیز ہونے والی تمل فلم Thamizhan  سے کیا جس کے بعد انہوں نے بالی وڈ انڈسٹری میں ایسا قدم جمایا کہ پھر کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔

اداکارہ کی بالی وڈ فلمی فہرست کی بات کریں تو  فلم ’دی ہیرو: لو اسٹوری آف اے اسپائی’، ’انداز’، ’مجھ سے شادی کروگی’،’اعتراض’،’ڈان’ اور 7 خون معاف انکی ایسی فلمیں ہیں جن میں پریانکا کی اداکاری سالوں بعد بھی بھلائی نہ جاسکی۔

علاوہ ازیں اپنی اس مہارت کو انہوں نے بالی وڈ تک ہی محدود نہیں رکھا بلکہ ہالی وڈ میں بھی اپنے نام کا سکہ منوالیا، پریانکا چوپڑا کے ہالی وڈ کیرئیر میں فلم ’ہیڈز آف اسٹیٹ’ اور دی بلف کے علاوہ نئی فلم بھی شامل ہے جو یقیناً انکی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

توآئیے بات کرتے ہیں ورسٹائل اداکارہ پریانکا چوپڑا کی ان 5  فلموں کی جن سے آج تک مداح لطف اندوز ہوتے ہیں۔

باجی راؤ مستانی:

بالی وڈ فلم انڈسٹری کے تین نامور ستاروں پریانکا چوپڑا، رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کی شاندار پرفارمنس پر مبنی رومانوی ڈراما فلم ’باجی راؤ مستانی’ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے فلمی کیرئیر میں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔

دیکھا جائے تو یہ فلم ایک تاریخی پیشوا باجی راؤ کی کہانی پر مبنی ہے، جس میں  باجی راؤ،  کشی بائی سے شادی کرنے کے باوجود ایک بہادر شہزادی مستانی پر دل ہار بیٹھتے ہیں۔

بعد ازاں  قدامت پسند خاندان کی جانب سے سخت مخالفت کے باوجود مشکلات میں گہری یہ مستانی شہزادی اپنی محبت کو کامیاب بنانے کیلئے جدوجہد کرتی ہے۔

اس فلم میں کشی کا کردار پریانکا چوپڑا نے ادا کیا ہے جو کسی شاہکار سے کم نہیں ہے، کیونکہ آئٹم سانگ کے علاوہ فلم میں پریانکا کی جاندار پرمارنس نے پوری کہانی میں جان ڈال دی تھی۔

اور شاید یہی وجہ ہے کہ یہ فلم پریانکا چوپڑا کے ان کے بہترین کرداروں میں سے ایک قرار دی جاتی ہے جس نے نہ صرف باکس آفس پر تہلکہ خیز کمائی کی بلکہ  فلم بینوں کو بھی اپنا دیوانہ بنالیا۔

دل دھڑکنے دو:

رنویر سنگھ، پریانکا چوپڑا، انیل کپور، شیفالی شاہ، انوشکا شرما، اور فرحان اخترکی کاسٹ پر مبنی سال 2015 میں ریلیز ہونے والی فلم ’دل دھڑکنے دو’ بھی پریانکا چوپڑا کے فلمی کیرئیر میں اہم مقام رکھتی ہے۔

میگا کاسٹ پر مشتمل اس فلم کی کہانی ایک انڈین پنجابی فیملی کے گرد گھومتی ہے جو کروز شپ میں سوار ہوکر ایک سمندری سفر پر روانہ ہیں ۔

اس فلم میں جہاں ہر سپر اسٹار نے اپنا سو فیصد دیا وہیں پریانکا کی اداکاری نے بھی فلم بینوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔اس فلم کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ یہ فلم 6.6 ملین امریکی ڈالر کے بجٹ سے تیار کی گئی تھی  لیکن ریلیز کے بعد 17 ملین امریکی ڈالر کا ریکارڈ توڑ بزنس کرکے تہلکہ مچاگئی۔

یہاں تک کہ پریانکا کی اداکاری والی اس فلم کو  61ویں فلم فیئر ایوارڈز میں بھی شامل کیا گیا جہاں  اسے  5 نامزدگیاں ملیں۔

میری کوم:

فلم ’میری کوم’ کی بات کریں تو یہاں ناظرین کو پریانکا چوپڑا کا نیا روپ دیکھنے کو ملا،اور اسی روپ کے سبب اس فلم  کو 2014 کے ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں نمائش کے لیے بھی پیش کیا گیا۔

فلم کی کہانی پر نظر ڈالی جائے تو ’میری کوم’ میں پریانکا چوپڑا نے ایک باکسر کا کردار ادا کیا جس کیلئے خصوصی طور پر انہوں نے اپنا وزن بڑھایا تھا۔

کہا جاتا ہے کہ پریانکا کی یہ فلم بھارتی ایتھلیٹ میری کوم کی زندگی پر مبنی ہے جو باکسر بننا چاہتی تھی مگر مشکلات اس کے آگے آگے تھیں، اس نے زندگی میں عام لڑکی طرح شادی بھی کی اور دو بچےبھی ہوئے مگر جنون تھا کہ سرچڑھ کر بول رہا تھا۔

میری کوم کو اپنے ملک کا نام روشن کرنے کا شوق تھا، یہی لگن اسے جیت سے ہمکنار کرگئی اور وہ اولمپیئن بن گئی، جنون، جستجو اور محنت ، ہار سے نہ ڈرنے والی میری کوم پر بننے والی فلم میں پریانکا چوپڑا نے بھی خوب محنت کی اور ڈھیروں مکے برسائے جو انکے ناظرین کے دلوں میں انمٹ نقش چھوڑ گئے۔

برفی:

سال 2012 میں ریلیز ہونے والی فلم ’برفی’ کو بھی پریانکا کے مداح بھلائے نہ بھول سکے۔کیونکہ ہندی فلمی صنعت کے سب سے معزز مانے جانے والے فلم ایوارڈز فلم فیئر میں فلم ’برفی‘ کو سال کی بہترین فلموں کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔

اس فلم کی کہانی میں پریانکا چوپڑا نے  ایک ذہنی طور پر کمزور لڑکی جھلمِل  چترجی کا کردار ادا کیا جو ایک بہرے اور گونگے شخص کی محبت میں مبتلا ہوجاتی ہے۔

جھلمل کا یہ کردار نہ صرف پریانکا کی فلمی کیرئیر میں اہم ثابت ہوا بلکہ ہمیشہ کیلئے امر ہوگیا۔

7خون معاف:

پریانکا چوپڑا کی فلمی فہرست سے ایک اور تہلکہ خیز ثابت ہونے والی فلم ’7 خون معاف’ کی بات کریں تو  اس فلم میں پریانکا کی اداکاری  پر دنیا دیوانی ہوگئی۔

7 خون معاف’ رسکن بانڈ کی کہانی ’سوزین کے سات شوہر’ پر مبنی ہے، جسکا کردار پریانکا نے ادا کیا۔اس کہانی میں یہ خوبصورت لڑکی اپنے شوہروں کی پراسرار اموات کے بعد سات بار شادی کرتی ہے۔

یہاں تک کہ یہ کردار اداکارہ کے کیریئر کا ایک سنگ میل ثابت ہوا اور اس نے پریانکا کو زبردست شہرت دلائی۔

وشال بھاردواج کی فلم ’7 خون معاف’ سال 2011 میں سینما گھروں کی زینت بنی تھی جس میں ویوان شاہ، جان ابراہم، نیل نیتن مکیش، عرفان خان، اور نصیر الدین شاہ جیسے ورسٹائل اداکار شامل تھے۔