بالی ووڈ

وکرانت میسی کا کرئیر کے عروج پر اداکاری کو 'خیرباد'

اداکار نے بتایا کہ وہ 2025 میں آخری بار ناظرین سے ملاقات کریں گے۔

Web Desk

وکرانت میسی کا کرئیر کے عروج پر اداکاری کو 'خیرباد'

اداکار نے بتایا کہ وہ 2025 میں آخری بار ناظرین سے ملاقات کریں گے۔

گھر جانے کا وقت آگیا وکرانت میسی کا اداکاری کو خیر باد
'گھر جانے کا وقت آگیا' وکرانت میسی کا اداکاری کو خیر باد

فلم بارہویں فیل سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے اداکار وکرانت میسی نے اعلان فلموں سے وقفہ لینے کا اعلان کردیا۔

فلم ‘بلیک آؤٹ‘ کے اداکار وکرانت میسی نے 2007 میں ڈرامہ سیریل ’دھوم مچاؤ دھوم‘ سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا اور سال 2012 میں ٹی وی اسکرین کی زینت بننے والے ڈرامے ’قبول ہے‘ میں بھی اپنی اداکاری سے ناظرین کے دل جیتتے نظر آئے۔

وکرانت نے بالی وڈ میں قدم سال 2013 میں فلم ’رابر‘ سے رکھا اور ’ہاف گرل فرینڈ‘ ، ’ ’حسین دلرُبا‘ ، ’لَو ہوسٹل‘ ، ’ 14 پھیرے‘ اور ’12تھ فیل‘ جیسی سپر ہٹ فلموں میں بھی اپنا کردار بخوبی نبھاتے نظر آئے۔

اپنی بہترین اداکاری سے شہرت حاصل کرنے والے وکرانت میسی نے حال ہی میں فلموں سے عارضی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس نے انڈسٹری اور مداحوں کو صدمے میں ڈال دیا ہے۔

وکرانت میسی کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم 'دی سابرمتی رپورٹ' باکس آفس پر بہتر کمائی کر رہی ہے۔ فلم نے 30 کروڑ بھارتی روپے کا ہندسہ عبور کر لیا ہے اور ریلیز کے 2 ہفتوں بعد بھی چرچوں میں ہے۔

'دی سابرمتی رپورٹ' کی کامیابی کے درمیان وکرانت میسی کو 55 ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں سال کی بہترین فلمی شخصیت کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

تاہم 2 دسمبر 2024 کو وکرانت نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر ایک نوٹ شیئر کیا جس میں انہوں نے اداکاری سے عارضی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

وکرانت میسی کی انسٹاگرام پوسٹ جس میں انہوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا اس وقت سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔

اداکار نے آدھی رات کو نوٹ پوسٹ کیا جس نے ان کے مداحوں کو پیر کے دن کے آغاز کے ساتھ ہی ایک بری خبر سنائی۔

وکرانت میسی نے انسٹاگرام نوٹ کا آغاز سامعین اور اپنے اداکاری کے سفر میں ان کی حمایت کرنے کے لیے بے شمار مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کیا۔

اداکار نے اپنی فلموں کی کامیابی سے جو اسٹارڈم حاصل کیا ہے اس کے پیشِ نظر اعتراف کیا کہ گزشتہ چند سال ان کے لیے 'غیرمعمولی' رہے ہیں۔

مزید، نوٹ میں وکرانت میسی نے شیئر کیا کہ جیسے جیسے وہ اپنی زندگی میں آگے بڑھ رہے ہیں انہوں نے محسوس کیا ہے کہ گھر واپس جانے کا وقت آگیا ہے۔

اداکار نے شیئر کیا کہ وہ شوہر، باپ، بیٹے اور اداکار کے طور پر اپنے کرداروں کو دوبارہ ترتیب دینا چاہتے ہیں۔

خیال رہے کہ وکرانت کی دو ایسی فلمیں ہیں جن کا بہت انتظار کیا جا رہا ہے جس میں ایک 'یار جگر' اور دوسری 'آنکھوں کی گستاخیاں' جو 2025 میں ریلیز ہونے والی ہیں۔

انہیں فلموں کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ 2025 میں 'ایک آخری بار' ناظرین سے ملاقات کریں گے جب تک کہ اداکاری جاری رکھنے کا صحیح وقت نہ آئے۔

اپنی چونکا دینے والی انسٹاگرام پوسٹ کے آخر میں وکرانت میسی نے اپنے حامیوں کا ایک بار پھر شکریہ ادا کیا اور اعتراف کیا کہ وہ جس طرح سے ان سے محبت کرتے ہیں اس کے  وہ ہمیشہ مقروض رہیں گے۔

جیسے ہی یہ پوسٹ شیئر ہوئی بالی وڈ کی کئی مشہور شخصیات اور نیٹیزنز نے ان کے انسٹاگرام پوسٹ پر تبصروں کی بھرمار کردی۔

زیادہ تر لوگ انہیں اپنے کریئر کے عروج پر اداکاری چھوڑتے ہوئے دیکھ کر حیران رہ گئے، ہر کوئی اس بات کا انتظار کر رہا ہے کہ وہ اپنے اگلے انٹرویو میں مزید مناسب طریقے سے چیزوں کو واضح کریں گے، کیونکہ ان کی ریٹائرمنٹ کے اعلان کے حوالے سے سامعین کے ذہنوں میں کئی سوالات ہیں۔

تازہ ترین