انفوٹینمنٹ

اللو ارجن فلم پشپا کی وجہ سے بیٹی کو بوسہ کیوں نہیں دے سکے؟

اداکار نے بتایا کہ وہ بےتابی سے فلم کی شوٹنگ ختم ہونے کا انتظار کررہے تھے۔

Web Desk

اللو ارجن فلم پشپا کی وجہ سے بیٹی کو بوسہ کیوں نہیں دے سکے؟

اداکار نے بتایا کہ وہ بےتابی سے فلم کی شوٹنگ ختم ہونے کا انتظار کررہے تھے۔

اداکار نے بتایا کہ فلم کے دونوں پارٹس 5 سال میں شوٹ ہوئے۔
اداکار نے بتایا کہ فلم کے دونوں پارٹس 5 سال میں شوٹ ہوئے۔

بھارت کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں دھوم مچانے والی فلم پشپا کے مرکزی کردار اللو ارجن نے انکشاف کیا ہے کہ فلم کے سیکوئل کی شوٹنگ کی وجہ سے وہ اپنی بیٹی کو کئی سال سے ٹھیک سے بوسہ ہی نہیں دے سکے۔

تیلگو اداکار اللو ارجن نے حال ہی میں ممبئی میں ایک پریس کانفرنس کی اور  اسی دوران ایک جذباتی اعتراف کیا۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ پشپا کی عکس بندی مکمل کرنے کے لیے بے چین تھے تاکہ وہ  اپنی داڑھی منڈووا سکیں جو  ان کے کردار کی صورت کا ایک نمایاں عنصر ہے اور اس کی وجہ یہ تھی کہ وہ پچھلے تین چار سال سے اس کی وجہ سے اپنی بچی کو ٹھیک سے بوسہ نہیں دے پا رہے۔

اللو ارجن کا کہنا تھا کہ 'میں نے اس فلم کو تقریباً پانچ سال تک شوٹ کیا، جس میں پہلا اور دوسرا حصہ شامل تھا، میں اس فلم کے ختم ہونے کا انتظار کر رہا تھا تاکہ میں کلین شیو کر سکوں، اس کی وجہ سے میری بیٹی میرے پاس نہیں آتی، میں نے پچھلے تین چار سال میں اسے ٹھیک سے بوسہ نہیں دیا۔'

اللو ارجن نے اپنی کو اسٹار رشمیکا مندانہ کے حوالے سے ایک جذباتی لمحہ بھی شیئر کیا اور بتایا، رشمیکا نے اللو ارجن سے ایک دن پہلے اپنے حصے کی فلم بندی مکمل کی تھی، اداکار نے انکشاف کیا کہ وہ رو پڑی تھی۔

چنانچہ میں نے اسے یہ کہہ کر تسلی دی کیا تم مذاق کررہی ہوں، رو کیوں رہی ہو، جس پر اس کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے کریئر کے گزشتہ 7 سال میں سے 5 سال اس فلم کی شوٹنگ میں گزارے، یہ سیٹ میرے لیے گھر کی طرح بن گیا ہے، میں نے کہا کہ ہم تمہیں یاد کریں گے اور زندگی آگے بڑھے گی۔

اس کے باوجود جب اللو ارجن نے خود فلم بندی مکمل کی، تو وہ بھی جذبات سے مغلوب ہوئے بنا نہ رہ سکے، اداکار نے اپنے دماغ میں خیالات کی وجہ سے 'خاموش' رہنے کا اعتراف کیا اور کہا کہ 'اگلے دن، جب میں نے اپنی شوٹنگ ختم کی تو میں خاموش ہو گیا، یہ میرے لیے بہت بھاری لمحہ تھا۔ میں نے تمام چہرے دیکھے اور میں نے سوچا کہ پچھلے پانچ برسوں سے میں ایک ہی لوگوں کو کیسے دیکھ رہا ہوں'۔

کانفرنس کے دوران اللو ارجن نے اس وجہ کے بارے میں بھی بات کی کہ وہ پشپا کو کامیاب دیکھنے کے لیے بے چین تھے اور اس کا تعلق گزشتہ پانچ سالوں میں پوری ٹیم کی کوششوں اور ان کے لیے اس کی ذمہ داری کے احساس سے ہے۔

اللو ارجن نے کہا کہ پشپا 'میرے بارے میں نہیں، اس کے (ڈائریکٹر سوکمار) کے بارے میں نہیں ہے، یہ عملے، تکنیکی ماہرین، یونٹ کے ارکان، اداکاروں، میری اداکارہ کے بارے میں ہے جو پچھلے 5 برسوں سے کام کر رہی ہیں'۔

اللو ارجن نے مزید کہا کہ فلم باؤنسرز، یونٹ اور ہر ایک کی ہے اور یہی وجہ تھی کہ وہ فلم کی شوٹنگ کے آخری دن اتنے جذباتی ہو گئے کیونکہ اس نے انہیں متاثر کیا، وہ چاہتے ہیں کہ فلم نہ صرف ان کے لیے 'بلکہ سب کی کوششوں کے لیے' کامیاب ہو۔

تازہ ترین