ٹک ٹاک کا بیوٹی فلٹر کے استعمال پر پابندی کا اعلان
18 سال سے کم عمر صارفین ان فلٹرز کا استعمال نہیں کرسکیں گے۔
![بیوٹی فلٹر تصاویر و ویڈیوز کو خوبصورت دکھانے کے لیے لگایا جاتا ہے۔](https://www.hungamaexpress.com/assets/uploads/updates/2024-11-30/23016_3704575_12_updates.jpg)
مقبول ترین سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک کے صارفین اپنی شیئر کردہ ویڈیو اور تصاویر کو مزید خوبصورت بنانے کے لیے بیوٹی فلٹر کا استعمال کرتے ہیں۔
تاہم اب ٹک ٹاک صارفین کی ایک بڑی تعداد کے لیے ایک مایوس کن خبر ہے کیوں کہ انتظامیہ نے 18 سال سے کم عمر صارفین کے بیوٹی فلٹر کے استعمال پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹک ٹاک پر ہر عمر کے صارفین کے لیے الگ اور خصوصی بیوٹی فلٹرز دستیاب ہیں اور ایسے فلٹرز کی وجہ سے ایپلی کیشن کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا رہا ہے۔
ٹک ٹاک کو خصوصی طور پر کم عمر بچوں کے لیے متنازع اور مصنوعی طریقے سے خوبصورتی بڑھانے کے فلٹرز کی وجہ سے تنقید کی جاتی رہی ہے۔
تاہم اب ٹک ٹاک ترجمان نے بتایا ہے کہ آنے والے ہفتوں میں 18سال سے کم عمر صارفین کو چہرہ بدل دینے والے ایفیکٹس کے استعمال سے روک دیا جائے گا، اس اقدام کا مقصد کم عمر افراد کو ذہنی صحت کے مسائل سے محفوظ رکھنا ہے۔
خیال رہے کہ بیوٹی فلٹر تصاویر ریئل ٹائم ویڈیو پر لگایا جاتا ہے تاکہ چہرے کی کشش میں اضافہ کیا جاسکے۔
اس طرح کے فلٹرز کے عام ایفیکٹس میں جلد کی ساخت کو ہموار کرنا اور آنکھوں کو بڑا یا ناک کو پتلا کرنا بھی شامل ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ پلیٹ فارم پر ’گلیمر بولڈ‘ سمیت اسی طرح کے دوسرے متنازع خوبصورتی بڑھانے والے فلٹرز کی وجہ سے کم عمر افراد ذہنی مسائل کا شکار ہو رہے ہیں۔
ٹک ٹاک پر مصنوعی خوبصورتی اور جسامت کو بہتر بنانے کے فلٹرز سے دوسرے کم عمر افراد اور خصوصی طور پر لڑکیاں متاثر ہو رہی ہیں اور وہ خود کو ٹک ٹاک پر نظر آنے والی دوسری ہم عمر مصنوعی خوبصورت لڑکیوں جیسا بنانے کی کوشش کرتی ہیں۔
تاہم اب ٹک ٹاک نے پلیٹ فارم سے بیوٹی فلٹرز کے خاتمے کا اعلان کیا ہے لیکن یہ واضح نہیں کہ کب تک ایپلی کیشن سے مذکورہ فلٹرز ہٹائے جائیں گے۔
خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ٹک ٹاک ترتیب وار تمام ممالک میں بیوٹی فلٹرز کو ختم کرنے کا سلسلہ جلد ہی شروع کرے گا۔
-
انفوٹینمنٹ 13 منٹ پہلے
کینسر نے حنا خان کے کیرئیر پر کتنا اثر ڈالا؟
-
فلم / ٹی وی 10 گھنٹے پہلے
شاہد کپور کی 5 بہترین فلمیں جو آپ کو ضرور دیکھنی چاہئیں
-
عالمی منظر 10 گھنٹے پہلے
ٹرمپ نے حلف اٹھاتے ہی ہم جنس پرستوں پر بجلیاں گرادیں
-
انفوٹینمنٹ 10 گھنٹے پہلے
پریانکا چوپڑا نیپوٹزم کے فروغ میں روشن خاندان کے کردار پر بول پڑیں