روما مائیکل کا شاہ رخ خان کیساتھ کام کرنے سے انکار
مس گرینڈ پاکستان نے یہ حیران کن بات کیوں کہی؟

مس گرینڈ پاکستان روما مائیکل نے کنگ آف رومانس شاہ رخ خان کیساتھ کام کرنے سے انکار کردیا۔
روما مائیکل کا تعلق لاہور سے ہے جو پیشہ ورانہ ماڈل اور اداکارہ ہیں اور تعلیمی اعتبار سے بھی جدید دنیا کی پڑھائی بی ٹیک میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کرچکی ہیں۔
روما مائیکل نے فیشن کی دنیا میں بطور ماڈل اپنی پہچان بناتے ہوئے ٹاپ فیشن برانڈز کے ساتھ کام کیا ہے جبکہ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں بھی شہرت حاصل کرتے ہوئے دو فیچر فلمز اور متعدد ڈراموں میں کام کر چکی ہیں۔
دلکش ماڈل اس سے قبل بھی بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں جن میں کانز فیشن وییک اور دبئی فیشن وییک شامل ہیں جبکہ مس چارم انٹرنیشنل میں بھی انہیں پاکستان کی نمائندگی کرنے کا اعزاز حاصل ہوا۔
تاہم انہیں شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا جب انہوں نے ’مس گرینڈ انٹرنیشنل’ میں پاکستان کی نمائندگی کی اور ایک راؤنڈ میں بکنی پہن کر شامل ہوئیں۔
حال ہی میں انہوں نے ’ایف ایچ ایم پوڈکاسٹ’ میں شرکت کی جہاں اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی پر کھل کر گپ شپ لگائی۔
دورانِ گفتگو روما نے انکشاف کیا کہ وہ ’مس گرینڈ انٹرنیشنل’ میں اس لیے شریک ہوئیں تاکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں کام کر سکیں اور انہیں دنیا بھر سے متعدد آفرز موصول ہو رہی ہیں۔
روما نے یہ بھی بتایا کہ وہ ’مینیفیسٹیشن’ کی طاقت پر یقین رکھتی ہیں اور ان کے کچھ خواب اور مقاصد ہیں جنہیں وہ حاصل کرنا چاہتی ہیں، لیکن ان خوابوں میں شاہ رخ خان کے ساتھ بالی وڈ فلم کرنا شامل نہیں ہے۔
ماڈل کا کہنا تھا کہ 'میں نے بہت سی چیزیں مینیفیسٹ کیں اور وہ پوری ہوئیں۔ میں نے مس گرینڈ انٹرنیشنل میں حصہ لینے اور ڈراموں میں کام کرنے کی خواہش کی تھی، اور وہ پوری ہو چکی ہیں۔’
اس بات پر جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا شاہ رخ خان کے ساتھ فلم کرنا ان کے مینیفیسٹیشنز میں شامل ہے؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ وہ کسی نسبتاً کم عمر اداکار کے ساتھ کاسٹ ہونا پسند کریں گی۔
اس بارے میں اپنے خیالات واضح کرتے ہوئے روما کا کہنا تھا کہ ،’شاہ رخ خان کافی عمر رسیدہ ہیں، اس لیے ہم بطور جوڑا اچھے نہیں لگیں گے۔ میری عمر 29 سال ہے اور وہ 50 سال سے زیادہ عمر کے ہیں۔’
علاوہ ازیں روما نے یہ بھی ذکر کیا کہ ان کے آئندہ کے مقاصد میں بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کی فلمیں، اور بین الاقوامی فیشن شوز شامل ہیں۔
-
انفوٹینمنٹ 1 گھنٹے پہلے
زارا نور اور حرا مانی کی سنیل شیٹی سے اچانک ملاقات
-
انفوٹینمنٹ 1 گھنٹے پہلے
کرسٹوفر نولن کے آگے جنید اور ہمیش کا جادو نہ چل سکا
-
اسکینڈلز 2 گھنٹے پہلے
'گھٹیا ذہنیت' بی پراک کا رنویر الٰہ آبادیہ کے پوڈکاسٹ میں شرکت سے انکار
-
انفوٹینمنٹ 3 گھنٹے پہلے
ہانیہ عامر بھی بالی وڈ میں کام ڈھونڈنے لگیں