فلم / ٹی وی

سونالی باندرے کو فلم سیٹ پر کون جان سے مارنے والا تھا؟

سونالی باندرے نے برسوں بعد اہم انکشاف کردیا

Web Desk

سونالی باندرے کو فلم سیٹ پر کون جان سے مارنے والا تھا؟

سونالی باندرے نے برسوں بعد اہم انکشاف کردیا

سونالی باندرے کو فلم سیٹ پر کون جان سے مارنے والا تھا؟
سونالی باندرے کو فلم سیٹ پر کون جان سے مارنے والا تھا؟

بھارتی حسین اداکارہ سونالی باندرے نے فلم سیٹ پر ایک معروف شخصیت کا انکو مارنے کی چاہ رکھنے کا انکشاف کردیا۔

سونالی باندرے تعارف کی محتاج نہیں۔ وہ اپنی بہترین اداکاری اور زبردست ڈانس کی وجہ سے شوبز انڈسٹری میں اپنی جگہ بنانے میں مصروف نئے فنکاروں کے لیے مثالیں قائم کر چکی ہیں۔

سونالی باندرے کو ان کے سافٹ نیچر اور دلکش مسکراہٹ کی وجہ سے بالی وڈ متوالے بے انتہا پسند کرتے ہیں اور ان کی فلم 'ہم ساتھ ساتھ ہیں' میں نبھایا گیا ان کا کردار 'پریتی' ان کے فلمی کریئر کا سب سے مشہور کردار ثابت ہوا۔

بالی وڈ متوالوں کا ماننا ہے کہ سنا لی باندرے سے بہتر 'پریتی' کا کردار کوئی نبھا ہی نہیں سکتا تھا اور نہ ہے۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سونالی باندرے سیکھی سکھائی اداکارہ اور رقاصہ نہیں تھیں اور اس بارے میں انہوں نے سالوں بعد اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا۔

سونالی باندرے نے بتایا کہ انہوں نے بے شمار فلموں میں اداکاری اور رقص کیا لیکن انہوں نے اسکی کبھی پراپر ٹریننگ نہیں لی تھی۔

سنوالی باندرے نے کہا کہ یہ بہت حیرت کی بات ہے کہ میں ایک ٹرینڈ ایکٹر اور ٹرانسر نہیں تھی اور نہ ہی میں نے کبھی تھیٹر کیا تھا، اس لیے گانوں کی شوٹنگ میرے لیے ایک برے خواب جیسا تھا، مجھے رات میں نیند نہیں آتی تھی، ٹینشن کی وجہ سے میں ایسیڈیٹی کا شکار بھی ہو گئی تھی، مجھے گانوں سے بے انتہا خوف آتا تھا لیکن کیا آپ یقین کر سکتے ہیں کہ میرے کریئر میں میرے گانے ہی سب سے زیادہ کامیاب رہے، اگرچہ فلم باکس آفس پر اچھا کام نہیں کر پاتی تھی لیکن میں کامیاب رہتی تھی کیونکہ اس فلم میں جن گانوں میں میں فیچر ہوتی تھی وہ ہٹ ہو جاتے تھے'۔

سونالی باندرے نے کہا کہ وہ ڈانس نمبر نہیں تھے البتہ میرا پہلا گانا 'سنبھالا ہے میں' نے تھا جس میں مجھے صرف چلنا تھا اور چہرے کے تاثرات دینے تھے اور یہ گانا میرے لیے کامیاب ثابت ہوا۔

دورانِ انٹرویو سونالی باندرے نے ڈانس کے لیے اپنے خوف کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ فلم 'دیسی بابو انگلش میم' کی شوٹنگ کر رہی تھیں جس کی شوٹنگ کے دوران سروج خان (معروف کوریوگرافر ) انکو جان سے مار دینے والی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ 'اس میں مجھے بار ڈانسر کا کا کردار نبھانا تھا اور  میں ڈانس ہی نہیں کر پا رہی تھی، آپ سوچیں ایسے میں ان پر کیا گزر رہی ہوگی؟'

سونالی باندرے نے بتایا کہ 'میں ڈانس کے لیے بہت سٹرگل کر رہی تھی، جتنے بھی گھنٹے میں کام نہیں کر رہی تھی، میں کوشش کر رہی تھی کہ میں ڈانس اسٹیپس سیکھ سکوں'۔

انہوں نے بتایا کہ 'مجھے یاد ہے کہ اس وقت سروج خان کے اسسٹنٹ احمد ( خان) تھے جو مجھے چاکلیٹ اور آئس کریم لی لالچ دیتے تھے تاکہ ڈانس سکھا سکیں،  وہ مجھے ڈانس کی پریکٹس کروانے کے لیے لوکھنڈوالا میں واقع میرے گھر سے پک کرتے تھے اور ڈانس ہال لے جاتے تھے، میں ان سے کہتی تھی کہ مجھ سے ڈانس نہیں ہو رہا، جس پر وہ مجھے کہتے تھے بس ایک اور آخری سٹیپ، ایک سٹیپ اور کر لو، یہ لو چاکلیٹ، یہ لو آئس کریم، وہ مجھے بچوں کی طرح ٹریٹ کرتے ہوئے لالچ دے کر ڈانس سکھاتے تھے'۔

تازہ ترین