فلم / ٹی وی

صنفِ آہن پر بنی سال 2024 کی بالی وڈ فلمیں

یہ وہ فلمیں ہیں جنہیں ایک بار ضرور دیکھنا چاہیئے

ایمن ملک

صنفِ آہن پر بنی سال 2024 کی بالی وڈ فلمیں

یہ وہ فلمیں ہیں جنہیں ایک بار ضرور دیکھنا چاہیئے

یہ وہ فلمیں ہیں جنہیں ایک بار ضرور دیکھنا چاہیئے
یہ وہ فلمیں ہیں جنہیں ایک بار ضرور دیکھنا چاہیئے

عشق، محبت، رومانس اور ایکشن کے علاوہ بالی وڈ نے رواں سال ایسی بھی فلمیں ناظرین کی خدمت میں جاری کیں جن میں خواتین کے ہمت اور حوصلے کیساتھ انکی کبھی نہ ختم ہونے والی طاقت کو بڑی ہی خوبصورتی سے پیش کیا گیا۔

یہ فلمیں ان چند سپر ہٹ فلموں میں شامل ہوتی ہیں جو  زیادہ تر عورتوں کی زندگیوں، تجربات، چیلنجز اور نظریات پر مرکوز ہوتی ہے۔ ان فلموں میں خواتین کے مرکزی کرداروں کی زندگیوں کو اجاگر کیا جاتا ہے، ان کے معاشرتی مقام، جذباتی سفر، اور ان کے سامنے آنے والی مشکلات کو دکھایا جاتا ہے۔

اور دیکھا جائے تو جبکہ خواتین پر مبنی فلموں اور دیگر انواع جیسے ڈرامہ، تھرلر، رومانس، ایکشن، اور کامیڈی میں بنیادی فرق یہ ہوتا  ہے کہ یہ فلمیں عورتوں کی کہانیاں اور تجربات کو اہمیت دیتی ہیں۔

تو آئیے بات کرتے ہیں رواں سال ریلیز ہونے والی ان بالی وڈ فلموں کی جن میں خواتین کے مضبوط کردار کو دیکھنے کا موقع ملا۔

دو پتی:

اسکرین گریب
اسکرین گریب

25 اکتوبر کو نیٹ فلکس کے ذریعے عالمی سطح پر اسٹریم ہونے والی فلم ‘دو پتی‘ جس میں سینئر اداکارہ کاجول کے ہمراہ بالی وڈ کی 'پرم سندری' کریتی سینن مرکزی کردار میں نظر آئیں ،گھریلو تشدد جیسے اہم موضوع کو پیش کرنے  کے سبب ناظرین کی جانب سے کافی توجہ حاصل کرگئی۔

تفصیلات کے مطابق بلیو بٹر فلائی فلمز اور کنیکا ڈھلون کی 'کتھا پکچرز' کے ذریعہ پروڈیوس کردہ ڈرامہ تھرلر مووی ‘دو پتی’ کی ہدایتکاری ‘ ششانکا چترویدی‘ نے کی ہے اور اسے ‘کنیکا ڈھلون‘ نے لکھا ہے۔

جبکہ کہانی کی بات کریں تو فلم میں اداکاری کی پاور ہاؤس کاجول کو پولیس افسر جبکہ کریتی سینن کو ڈبل رول میں دیکھا گیا، علاوہ ازیں اس فلم کی کہانی ایک کرائم مسٹری کے گرد گھومتی ہے جہاں ایک پُرعزم پولیس انسپکٹر (کاجول) قتل کے کیس میں حقیقت سے پردہ اٹھانے کی کوشش کرتی ہیں۔

 یہ فلم دو بہنوں اور ان کے پیچیدہ تعلقات پر مرکوز ہے، جن میں سے ایک جڑواں بہن زندگی کی مشکلات کے ساتھ گھریلو تشدد کا سامنا کرتی ہے۔

جگرا:

اسکرین گریب
اسکرین گریب

خواتین کے کردارپر مبنی عالیہ بھٹ کی فلم ’جگرا’ بھی اگرچہ کہ اپنے ریلیز کے ایک ہفتے بعد ہی  سب سے ناکام ترین فلم بن گئی لیکن اس کہانی میں ایک خاتون کو بڑے ہی خوبصورت انداز میں پیش کیا گیا۔

وسن بالا کی ہدایتکاری میں بننے والی اِس فلم میں عالیہ بھٹ نے ایک جانباز بہن کا کردار ادا کیا جو اپنے بھائی کو ایک غیر ملکی جیل سے رہا کروانے کیلئے جی جان لڑا دیتی ہے جہاں اسکے بھائی کو سزائے موت سنائی جاچکی ہے۔

فلم میں عالیہ بھٹ کے بھائی کا کردار اداکار ویدانگ رائنا نے انکور کے نام سے نبھایا ، انکور اور اس کا کزن بزنس ٹرپ کے لیے ہنشی داؤ جاتے ہیں، جہاں انہیں منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار کرلیا جاتا ہے اور پھر انکور کے خلاف منشیات کی اسمگلنگ کا مقدمہ بھی درج کرلیا جاتا ہے۔

بھائی کی گرفتاری کے بعد ایک بہن کی جاگتی ممتا اور بھائی کیلئے محبت دکھائی گئی جس نے پر دیکھنے والوں کو ایک عورت کے حوصلے کو سراہنے پر مجبور کردیا۔

کریو:

اسکرین گریب
اسکرین گریب

فلم ’کریو’ بھی خواتین کے کردار پر مبنی ایک ایسی ہی فلم ہے جس میں بالی وڈ کی تین حسینائیں کریتی سینن، کرینہ کپور اور تبو نے ایئر ہوسٹس بن کر جلوے بکھیرے۔جبکہ  اس فلم میں دلجیت دوسانجھ اور کپل شرما بھی معاون کرداروں میں نظر آئے۔

اس  مزاحیہ تھرلر فلم کو  راجیش اے کرشنن نے ڈائریکٹ کیا اور ایکتا کپور اور ریا کپور نے پروڈیوس کیا۔

’کریو’ کی کہانی کی بات کریں تو اس فلم کی کہانی تین خواتین کے گرد گھومتی ہے جو اپنے حالات کی وجہ سے جھوٹ کے جال میں پھنس جاتی ہیں۔

پر آئی حسین دلربا:

اسکرین گریب
اسکرین گریب

سپر ہٹ نیٹ فلکس فلم ‘حسین دلرُبا‘ کے سیکیوئل ‘پھر آئی حسین دلربا‘بھی خواتین کے کردار پر مبنی ہے۔

اگرچہ کہ اس فلم کو پہلے پارٹ کے آگے سے شروع کیا گیا جس میں تاپسی پنو نے ‘رانی‘ اور وکرانت میسی نے ‘رشبھ سکسینا‘ کا کردار دوبارہ ادا کیا جو ‘نیل تریپاٹھی‘ کے قتل کے بعد بھارت کے شہر آگرہ میں زندگی کی ایک نئی شروعات کرنے کیلئے نکلتے ہیں لیکن اس نئے آغاز میں ان کا ماضی برے سائے کی طرح انہیں اکیلا نہیں چھوڑتا۔

ساتھ ہی آگے چل کر فلم میں دکھایا گیا کہ  پولیس کی جانب سے نیل قتل کیس کی تفتیش جاری ہے جو کہ رانی اور رشو کے لیے ایک نہ ختم ہونے والا دردِ سر ہے۔

اسی اثناء میں اداکار وکی کوشل کے بھائی ‘سنی کوشل‘ کی جانب سے ادا کیے گئے ایک نئے کردار ابھیمنیو اور اداکار ‘جمی شیر گل‘ کی آمد سے کہانی میں مزید پیچیدگیاں ہوتی نظر آئیں۔

دیکھا جائے توفلم ‘پھر آئی حسین دلربا‘ کے رائٹر ‘دنیش پنڈت‘ نے مداحوں سے فلم کے پہلے پارٹ کی مناسبت سے اگلے پارٹ میں بھی رومانس، سسپنس اور غیر متوقع سنسی خیز ٹوئسٹ کا وعدہ کیا  تھا جو  کافی حد تک پورا بھی کیا کیونکہ مداح فلم کو دیکھنے کیلئے کافی بےچین نظر آئے۔

الجھ:

اسکرین گریب
اسکرین گریب

ایک طاقتور خاتون کی کہانی پر مبنی جاسوسی تھرلر فلم ’الجھ’ بھی اسی فہرست میں شامل ہے جس میں خواتین کے کردار کو بڑے ہی خوبصورت انداز میں پیش کیا۔

فلم ‘الجھ‘ میں اداکارہ جھانوی کپور 'سہانا بھاٹیا' نامی آئی ایف ایس آفیسر کے دبنگ اوتار میں نظر آئیں جہاں ان کے ساتھ اداکار روشن میتھیو، گلشن دیویاہ، میینگ چینگ، عادل حسین، راجیندرا گپتا، سچن کھیڈیکر و دیگر اداکار نے بھی اسکرین شیئر کی۔

فلم کو پلکیت نے ڈائریکٹ کیا اور  ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کے تحت گوری خان  نے پروڈیوس کیا ہے۔

اس فلم میں جھانوی کا ایسا روپ دیکھنے کو ملا جو آج سے قبل کسی نے نہ دیکھا تھا، الجھ میں  جھانوی کپور  کا آئی ایف ایس آفیسر کا کردار یقینی اور  بصری طور پر ایک دلکش تجربہ تھا جو تمام لوگوں کے دلوں کو بھاگیا۔

واضح رہے کہ اس فلم سے متعلق اس وقت ایک تنازع کھڑا ہوا جب سینسر بورڈ کی جانب سے فلم میکرز کو فلم کے کچھ سینز اور ڈائیلاگ حذف کرنے کے لیے کہا گیا ہے جو کہ گالیوں اور ہاتھوں کے نامناسب اشاروں پر مشتمل تھے۔

سینسر بورڈ کے مطابق فلم میں متعدد جگہوں پر انگریزی زبان میں گالیاں دی گئیں ہیں جس پر بیپ لگانے اور ساتھ ہی فلم میں موجود نامناسب اشاروں کو بلر کیا جائے جس پر میکرز کی جانب سے رضامندی ظاہر کردی گئی ہے۔