عمران خان کے حق میں جمائما کے بھائی کی پوسٹ پر خواجہ آصف کا طنز
وزیر دفاع نے اپنے بیان میں عمران خان کو یہودی لابی کا آدمی قرار دیدیا
وزیر دفاع خواجہ آصف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کے بھائی زیک گولڈ اسمتھ کیجانب سے عمران خان کی حمایت میں پوسٹ پر طنزیہ ردعمل دیدیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں خواجہ آصف نے عمران خان کو یہودی لابی کا آدمی قرار دیدیا۔
زیک گولڈ اسمتھ کے بیان کو ری شیئر کرتے ہوئے خواجہ آصف نے لکھا کہ 'صہیونی/اسرائیل اپنے پراجیکٹ کو بچانے نکل پڑے'۔
قبل ازیں عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کے بھائی زیک گولڈ اسمتھ نے عالمی برادری سے عمران خان کی رہائی کے لیے اپیل کی تھی۔
زیک گولڈ اسمتھ نے اپنے 'ایکس' اکاؤنٹ پر عالمی برادری کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہاکہ پاکستانی اشرافیہ جانتی ہے اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان پاکستانی عوام کے پسندیدہ ترین لیڈر ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ اطلاعات کے مطابق اس وقت پاکستان میں عمران خان کے لیے صورتحال کافی خطر ناک ہوچکی ہے، یہ لوگ اقتدار اور طاقت کے لیے کچھ بھی کرسکتے ہیں۔
زیک گولڈ اسمتھ نے کہاکہ ان عناصر کی کوئی بھی حرکت عمران خان اور پاکستان کے لیے خطرناک ہوسکتی ہے، اب وقت آچکا ہے کہ عالمی برادری عمران خان کے لیے بھرپور آواز اٹھائے۔
واضح رہے کہ حالیہ چند روز سے سوشل میڈیا پر یہ اطلاعات زیرگردش تھیں کہ عمران خان کو اڈیالہ جیل سے کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا ہے۔
دریں اثنا آج اڈیالہ جیل انتظامیہ کیجانب سے یہ وضاحت جاری کی گئی کہ عمران خان کی منتقلی سے سوشل میڈیا پر زیر گردش افواہوں میں کسی قسم کی صداقت نہیں ہے، عمران خان معمول کے مطابق اپنے سیل میں موجود ہیں اور ان کی صحت بھی بالکل ٹھیک ہے۔
-
انفوٹینمنٹ 16 منٹ پہلے
کینسر نے حنا خان کے کیرئیر پر کتنا اثر ڈالا؟
-
فلم / ٹی وی 10 گھنٹے پہلے
شاہد کپور کی 5 بہترین فلمیں جو آپ کو ضرور دیکھنی چاہئیں
-
عالمی منظر 10 گھنٹے پہلے
ٹرمپ نے حلف اٹھاتے ہی ہم جنس پرستوں پر بجلیاں گرادیں
-
انفوٹینمنٹ 10 گھنٹے پہلے
پریانکا چوپڑا نیپوٹزم کے فروغ میں روشن خاندان کے کردار پر بول پڑیں