انفوٹینمنٹ

امیر ترین باڈی گارڈ، روی سنگھ یا شیرا کون آگے؟

جانیے بالی وڈ کے کنگ اور سلطان کے باڈی گارڈز کو معاوضہ کتنا ہے؟

Web Desk

امیر ترین باڈی گارڈ، روی سنگھ یا شیرا کون آگے؟

جانیے بالی وڈ کے کنگ اور سلطان کے باڈی گارڈز کو معاوضہ کتنا ہے؟

امیر ترین باڈی گارڈ، روی سنگھ یا شیرا کون آگے؟
امیر ترین باڈی گارڈ، روی سنگھ یا شیرا کون آگے؟

بالی ود کنگ شاہ رخ خان اور فلم انڈسٹری میں 100 کروڑ کلب کی روایت قائم کرنے والے دبنگ اداکار سلمان خان  بی ٹاؤن کے وہ بڑے نام ہیں جو دنیا بھر میں اپنی اسٹار ڈم کی بدولت کروڑوں مداحوں کو اپنی جانب متوجہ کرتے ہیں۔

 تاہم بھارت میں جاری حالیہ  سیکیورٹی خدشات کے حوالے سے دونوں ستاروں کو اس وقت کافی اپنی سیکیورٹی کے حوالے سے خطرات بھی لاحق ہیں جس کی وجہ سے بھارتی سیکیورٹی اداروں کے ساتھ ساتھ دونوں ستاروں کے پرستاروں کو بھی اپنے پسندیدہ اداکاروں کی فکر لاحق ہے۔

یہی وجہ ہے کہ بالی وڈ انڈسٹری میں کنگ خان اور سلمان خان کی سیکیورٹی پر مامور ان کے باڈی گارڈز کو بھی اسی ضمن میں  تقریباً اتنی ہی شہرت حاصل ہے جتنی کہ انڈسٹری کے کسی ستارے کو حاصل ہوتی ہے۔

 فلم انڈسٹری میں شاہ رُخ خان اور سلمان خان کے  باڈی گارڈز بھی اتنے ہی مشہور ہو گئے ہیں جتنے کہ دیگر ستارے ہیں۔ 

بات کی جائے اداکار  شاہ رخ خان کے باڈی گارڈ کی تو ان کا نام  روی سنگھ ہے جبکہ سلمان خان کے باڈی گارڈ  گرمیت سنگھ جولی المعروف  شیرا کو کون نہیں جانتا۔

بالی وڈ کے دونوں خانوں کی سیکیورٹی پر معمور باڈی گارڈز کو  اداکاروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے بہت زیادہ معاوضہ دیا جاتا ہے۔ 

آئیے جانتے ہیں کہ دونوں سپر اسٹارز کی حفاظت پر مامور  محافظوں کی مجموعی دولت کتنی ہے اور پیسوں کے  لحاظ سے کون کس سے کتنا آگے ہے۔

روی سنگھ: شاہ رخ خان کا  محافظ

روی سنگھ ایک دہائی سے شاہ رخ خان کے ساتھ ہیں جو کنگ خان کو  چوبیس گھنٹے سیکیورٹی فراہم کرتے ہیں۔ 

شاہ رخ خان کی سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دینے کیلئے روی سنگھ کو خان کی ٹیم کا انتہائی قابل اعتماد ممبر ہونے کا بھی درجہ حاصل ہے۔

 روی کو شاہ رخ خان کے ساتھ عوامی تقریبات، فلم کے سیٹس، اور یہاں تک کہ خاندانی اجتماعات میں دیکھا جاتا ہے  ان کی وفاداری اور لگن کی بدولت کنگ خان کی جانب سے انہیں بھاری معاوضہ دیا جاتا ہے۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹس بتاتی ہیں کہ روی سنگھ ہر ماہ کنگ خان سے  تقریباً 17 لاکھ روپے وصول کرتے ہیں جس کی بدولت ان کی  سالانہ تنخواہ 2 عشاریہ 7 کروڑ سے 3 کروڑ روپے کے درمیان بنتی ہے۔ 

اس طرح شاہ رخ خان کے باڈی گارڈ  بالی وڈ ستاروں میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والا باڈی گارڈ بنتے ہیں، جو شاہ رخ کی زندگی میں ان کے اہم کردار کی عکاسی کرتا ہے۔

بات کی جائے روی کی تو  روی خاص طور پر اس وقت اسپاٹ لائٹ کا حصہ بنے جب شاہ رخ خان  کے بیٹے آریان خان قانونی پریشانیوں کے باعث  جیل پہنچے اور  روی کنگ خان کے ساتھ ساتھ ہر جگہ نظر آئے۔

امیر ترین باڈی گارڈ؟ روی سنگھ بمقابلہ شیرا

بات براہ راست کمائی کی کریں تو بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان اپنے خطاب کی طرح ہی اپنے  باڈی گارڈ روی سنگھ کو زیادہ تنخواہ  دینے کے حوالے سے آگے آگے ہیں۔

 لیکن کُل دولت کے لحاظ سے، اداکار سلمان خان کے باڈی گارڈ شیرا کو اپنے اضافی کاروباری منصوبوں کی وجہ سے کنگ خان کے باڈی گارڈ روی سنگھ سے کافی  برتری حاصل ہے۔

 دونوں خانوں کے محافظ اگرچہ ایک لیوش لائف اسٹائل کے حامل ہیں اور اپنی انمول حفاظتی خدمات کے لیے خاطر خواہ رقم کماتے ہیں تاہم  روی سنگھ کا کیریئر صرف شاہ رخ پر مرکوز ہے، جبکہ شیرا نے اپنی سیکیورٹی ایجنسی بنا کر تنوع پیدا کیا ہے۔

 سلمان خان  کے باڈی گارڈ کے طور پر قدرے کم کمانے کے باوجود شیرا کو سلمان خان کی جانب سے  اپنی مجموعی مالیت برقرار رکھنے کیلئے دیگر کام کرنے کی  اجازت دی گئی  ہے جس کی وجہ سے شیرا، روی سنگھ سے مالی لحاظ سے کافی آگے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شیرا کو سالانہ 2 کروڑ بھارتی روپے ادا کیے جاتے ہیں۔

شیرا کے صاحبزادے کے بالی وڈ ڈیبیو کی تیاریاں

اسکرین گریب
اسکرین گریب

سلمان خان کے ہمراہ مختلف تقریبات میں شرکت کی بنا پر بالی وڈ کے سلطان سلمان خان کے باڈی گارڈ بھی پاپارازی کیلئے کسی اسٹار سے کم نہیں۔

 تاہم اب سلمان خان کی جانب سے شیرا کے صاحبزادے  عبیر سنگھ کے بالی وڈ ڈیبیو کی تیاریاں بھی جاری ہیں۔

حال ہی میں سلمان خان کے باڈی گارڈ شیرا کے صاحبزادے ‘عبیر سنگھ‘ نے سوناکشی سنہا کے ریسیپشن کے موقع پر میڈیا کے سامنے غیر معمولی اپیریئنس دی جوکہ وائرل ہوگئی۔

عبیر سنگھ کا انسٹاگرام ہینڈل ان کے والد ‘شیرا‘ اور اداکار ‘سلمان خان‘ کے ساتھ تصاویر سے بھرا ہوا ہے۔ 

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے عبیر کو بالی وڈ میں لانچ کرنے کا منصوبہ بنایا ہوا ہے لیکن یہ کب ہوگا اس پر ابھی تک کوئی اپ ڈیٹ نہیں ہے۔

یاد رہے کہ فلم انڈسٹری میں  کام کے محاذ پر عبیر سلمان خان اور انوشکا شرما کی 2016 میں بننے والی  فلم ‘سلطان‘ میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹرکام کر چکے ہیں۔

شیرا کا سوشل میڈیا فین ڈم:

دلچسپ بات یہ ہے کہ اداکار سلمان خان کے باڈی گارڈ  شیرا سوشل میڈیا پر بھی کافی زیادہ  ایکٹو ہیں جوکہ  اکثر سلمان خان کے ساتھ اپنے نجی لمحات فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کرتے  رہتے ہیں۔

صرف یہی نہیں شیرا سلمان خان کے ساتھ ساتھ  اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی سیکیورٹی ایجنسی کی بھی  تشہیر کرتے ہیں حیران کُن طور پر شیرا کی انسٹاگرام فالووئنگ دیکھی جائے تو یہ کسی معروف شوبز اسٹار سے کم نہیں ہے جوکہ لگ بھگ 1.1 ملین تک بنتی ہے۔

روی سنگھ کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ:

کنگ خان کے باڈی گارڈ  روی سنگھ اپنی زندگی کو برائیوٹ رکھنا پسند کرتے ہیں اس ہی لیے انکی  آن لائن اپیرئنس بہت کم ہے۔

بات کی جائے روی سنگھ کی تو روی کی سوشل میڈیا اپیرئنس تقریباً نہ ہونے کے برابر ہے۔ ان کی انسٹاگرام فالووئنگ کی جانب نظر دوڑائی جائے تو شیرا کے 1.1 ملین فالوورز  کے مقابلے روی کی انسٹاگرام فالونگ 33 پوسٹ کے ساتھ 5829 ہے جوکہ شیرا سے کافی زیادہ کم ہے۔

ایک ہی عہدے پر فائز  دونوں ستاروں کے درمیان یہ فرق ان کی منفرد شخصیتوں کو نمایاں کرتا ہے۔

شیرا ایک عوامی شخصیت کے طور پر نمایاں ہیں جبکہ روی ایک خاموش محافظ کے طور پر چپ چاپ کام کرتے ہیں۔

شہرت اور دولت کے ساتھ، روی اور شیرا جیسے مشہور باڈی گارڈز کا کردار تیزی سے اہم ہوتا جا رہا ہے، جو بالی ووڈ کے سب سے بڑے ستاروں کی حفاظت کو یقینی بنانے میں وفاداری، بھروسے اور مہارت کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

تازہ ترین