انفوٹینمنٹ
دپیکا ککڑ کے ہاں ننھے مہمان کی آمد
دپیکا ککڑ کے ہاں ننھے مہمان کی آمد
بھارتی معروف اداکارہ، یوٹیوبر و اداکار شعیب ابراہیم کی اہلیہ دپیکا ککڑ کے گھر قبل از وقت بچے کی پیدائش ہونے پر شعیب نے دعاؤں کی درخواست کردی۔
بھارتی ٹی وی ڈرامہ ’سسرال سمرکا‘ سے شہرت پانے والی اداکارہ دپیکا ککڑ نے 22 فروری 2018 کو ڈرامے کے ساتھی اداکار شعیب ابراہیم سے شادی کی تھی جس کے بعد یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ اداکارہ نے اسلام قبول کرلیا ہے جس کا اعتراف انہوں نے 2022 میں دیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں کیا تھا۔
دپیکا نے 2020 میں ’دپیکا کی دنیا‘ کے نام سےاپنا یوٹیوب چینل بنایا جس پر وہ اپنی روز مرّہ زندگی کے حوالے سے دکھاتی ہیں۔
اداکارہ اور انکے خاوند شعیب ابراہیم نے رواں سال 22 جنوری 2023 کو اپنے جلد والدین بننے کی خوشی کے متعلق بتاتے ہوئے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شئیر کی تھی جس میں دونوں کے عقب سے انکے سر پر پہنی ہوئی کیپ دکھ رہی تھی اور مذکورہ کیپ پر ’موم ٹو بی‘ اور ڈیڈ ٹو بی‘ لکھا ہوا تھا۔
دپیکا ککڑ اپنی اس خوشخبری کے حوالے سے گزشتہ کئی مہینوں سے اپنے یوٹیوب چینل پر تمام باتیں شئیر کر رہی ہیں اور اب انکے ہاں بیٹے کی پیدائش کے حوالے سے شعیب ابراہیم نے ایک انسٹاگرام اسٹوری جاری کر کے مداحوں سے دعا کی درخواست کی ہے۔
شعیب ابراہیم نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ ’الحمداللہ آج 21 جون 2023 کی صبح ہمارے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’بیٹے کی پیدائش قبل از وقت ہوئی ہے، تاہم فکرمند ہونے کی کوئی بات نہیں ہے، اپنی دعاؤں میں ہمیں یاد رکھیے۔‘
شعیب ابراہیم کی اس اسٹوری کو دپیکا نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ری شئیر کیا اور ساتھ میں آسمانی دل اور دعا مانگتے ہوئے ہاتھوں والے ایموجی بنائے۔
واضح رہے کہ دپیکا ککڑ سے قبل انکی نند صبا ابراہیم اپنا یوٹیوب چینل ’صبا کا جہاں‘ چلا رہی تھیں اور انہوں نے ہی اداکارہ کو بھی یوٹیوبر بننے پر آمادہ کیا۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
New South Indian OTT releases this week: ‘Dridam’, ‘Raakha’, ‘Karuppa’ and more
Emraan Hashmi film shoot faces protest in Haridwar over ‘Cafe & Bar’ signboard
Inside Sonam Kapoor’s birthday celebration with family
Shilpa Shinde shares cryptic post after AICWA's demand
Varun Dhawan’s 'Hai Jawani Toh Ishq Hona Hai' starts strong at box office
Top OTT releases to stream this weekend: ‘Dhurandhar 2’, ‘Gullak 5’, ‘Brown’ and more
Shilpa Shinde responds after Hina Khan's strong reaction
Celina Jaitly hits back at defamation notices in ongoing family dispute
