فلم / ٹی وی

وکرانت میسی کی تہلکہ مچانے والی فلمیں کونسی؟

اداکار نے اپنے مختصر سے کیرئیر میں جاندار پرفارمنس سے سینما میں تہلکہ مچائے رکھا

ایمن ملک

وکرانت میسی کی تہلکہ مچانے والی فلمیں کونسی؟

اداکار نے اپنے مختصر سے کیرئیر میں جاندار پرفارمنس سے سینما میں تہلکہ مچائے رکھا

اداکار نے اپنے مختصر سے کیرئیر میں جاندار پرفارمنس سے سینما میں تہلکہ مچائے رکھا
اداکار نے اپنے مختصر سے کیرئیر میں جاندار پرفارمنس سے سینما میں تہلکہ مچائے رکھا

ٹیلی ویژن کی دنیا سے فلموں میں قدم رکھنے والے بالی وڈ کے خوبرو اداکار وکرانت میسی کا ایک فیصلہ انکے فینز کو غمزدہ کرگیا۔

ڈراموں میں لازوال پرفارمنس کے بعد وکرانت میسی نے فلم نگری میں ایسا قدم رکھا کہ کامیابی نے دیکھتے ہی دیکھتے انکے قدم چوم لیے۔

انہوں نے ڈراموں میں جاندار پرفارمنس کے بعد بالی وڈ سینما کو اپنی فنی قابلیت سے نہ صرف روشناس کروایا بلکہ مختصر سے عرصے میں ہی انکی فین ڈم میں بھی ہوشربا اضافہ دیکھنے کو ملا۔

دیکھا جائے تو عجیب و غریب ملازمتیں کرنے اور ایک متوسط ​​طبقے کے لڑکے کی زندگی گزارنے سے لے کر اب بی ٹاؤن کے مقبول ترین اداکاروں میں سے ایک ہونے تک، وکرانت میسی نے اپنے کیریئر اور زندگی میں ایک طویل سفر طے کیا ہے۔

ابتدائی زندگی اور کیریئر کا آغاز:

اداکار وکرانت میسی 3 اپریل 1987 کو ممبئی، مہاراشٹر میں پیدا ہوئے۔ وکرانت کا تعلق ایک مڈل کلاس عیسائی خاندان سے ہے اور بچپن سے ہی وکرانت کو اداکاری کا شوق تھا۔ اسکول کے دنوں میں انہوں نے ڈانس اور اداکاری میں حصہ لینا شروع کیا اور یہیں سے ان کی دلچسپی نے پروفیشنل کیریئر کی شکل اختیار کی۔

وکرانت کا پہلا بڑا بریک 2004 میں ٹیلی ویژن سیریز ‘دھرم ویر‘ کے ساتھ آیا جس میں ان کے کردار کو شائقین کی جانب سے کافی زیادہ پسند کیا گیا۔

اس کے بعد انہوں نے متعدد ٹی وی ڈراموں میں کام کیا جن میں ‘بالیکا ودھو‘ اور ‘قبول ہے‘ شامل ہیں۔دیکھا جائے تو ٹیلی ویژن کی دنیا میں وکانت کا کیریئر کافی کامیاب رہا لیکن وکرانت کے خواب کچھ اور ہی تھے کیونکہ وہ ہمیشہ سے بڑی اسکرین پر قدم جمانا چاہتے تھے۔

بس پھر کیا تھا فلم ‘بلیک آؤٹ‘ کے اداکار وکرانت میسی نے بالی وڈ میں قدم سال 2013 میں فلم ’رابر‘ سے رکھا اور ’ہاف گرل فرینڈ‘ ، ’ ’حسین دلرُبا‘ ، ’لَو ہوسٹل‘ ، ’ 14 پھیرے‘ اور ’12تھ فیل‘ جیسی سپر ہٹ فلموں میں بھی اپنا کردار بخوبی نبھاتے نظر آئے۔

تو آئیے بات کرتے ہیں وکرانت میسی کی ان فلموں کی جنہوں نے اپنی منفرد کہانی سے فلم بینوں کے دل جیت لیے۔

چھپاک:

سال 2020 میں اسکرین کی زینت بننے والی  فلم ’چھپاک’ میں وکرانت میسی کی لازوال اداکاری فلم بینوں میں بے حد مقبول ہوئی، یہ فلم در اصل ایک ایسی لڑکی کی حقیقی کہانی پر مبنی تھی جس پر تیزاب سے حملہ ہوتا ہے۔

جبکہ حقیقی زندگی میں تیزاب کے حملے کا نشانہ بننے والی لکشمی اگروال کی جدوجہد کی کہانی کو میگھنا گلزار اور دیپیکا پڈوکون نے بڑی ہی خوبصورتی سے پیش کیا جو تیزاب کے حملے میں اپنا چہرہ، کان، ناک سب کچھ گنوا دینے والی مالتی کی مایوسی، اداسی، چھٹپٹاہٹ کو دنیا سے سامنے لے آئیں۔

اس فلم میں اداکاری کے جوہر بکھیرنے والے فنکاروں میں ایک نام وکرانت میسی کا بھی تھا جنہوں نے دیپیکا کے کولیگ کا رول بنھایا جو  تیزاب سے جھلسنے والی لڑکی کے پہلے دوست بنتے ہیں اور پھر ہمسفر بن جاتے ہیں جو ہر دیکھنے والوں کو خوب بھایا۔

جینی ویڈ سنی:

سال 2020 کی  بھارتی ہندی رومانوی کامیڈی فلم ’جینی ویڈ سنی’ بھی وکرانت میسی کے کیرئیر میں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔

اس فلم میں اداکارہ یامی گوتم نے جینی اور وکرانت میسی نے سنی کا کردار ادا کیا ۔ یہ فلم پہلی بار ہدایت کار پونیت کھنہ نے ڈائریکٹ کی اور ونود بچن نے پروڈیوس کی۔

مزید تفصیلات کی بات کریں تو اس رومانوی کامیڈی فلم کی شوٹنگ دہلی، نوئیڈا، غازی آباد اور منالی میں کی گئی تھی جو  نومبر 2019  تک مکمل ہوئی تاہم کرونا کی وبا کے باعث فلم 9 اکتوبر 2020 کو نیٹ فلکس پر ریلیز کی گئی۔

اس فلم کی کہانی ایک چلبلی اور اوپن مائنڈڈ جینی کے گرد گھومتی ہے، جو سنی سے ارینج میرج کے لیے ملتی ہے لیکن اسے مسترد کر دیتی ہے۔بعدازاں سنی جینی کی ماں کے ساتھ مل کر جینی کا دل جیتنے کی کوشش کرتا ہے اور اپنے اس امتحان میں کامیاب ہوجاتا ہے۔

حسین دلربا:

بالی وڈ کی ہردلعزیز اداکارہ اور حسن کی ملکہ تاپسی پنو اور وکرانت میسی کی آن اسکرین کیمسٹری سے تہلکہ مچانے والی فلم ’حسین دلربا’ بھی اداکار کی مقبول ترین فلموں میں سے ایک ہے۔

اس  فلم کی کہانی رومانوی تھرلر جو محبت، دھوکہ دہی، اور ایک پراسرار قتل کے گرد گھومتی ہے جس میں اپنے شوہر کے قتل کی تحقیقات کے دوران مشتبہ کے طور پر زیر تفتیش، ایک بیوی اپنی پیچیدہ شادی کی تفصیلات ظاہر کرتی ہے جو سچائی کو مزید دھندلا دیتی ہیں۔

اس فلم میں وکرانت میسی کا کردار بھی قابل تعریف تھا جس نے ہر دیکھنے والوں کو آنے والے لمحات کیلئے سسپینس میں ڈال کر رکھا ہوا تھا۔

12ویں فیل:

بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کے بعد فلمی پردے پر اپنی اداکارانہ صلاحیتوں سے اپنے نام کا لوہا منوانے والے اداکار ‘وکرانت میسی‘ کے حوالے سے یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ 12 ویں فیل ان کے کریئر کی بہترین فلم تھی۔

اداکار وکرانت میسی کی اکتوبر 2023 میں ریلیز ہونے والی فلم 12 ویں فیل ایک سوانحی ڈرامہ ہے جو آئی پی ایس افسر ‘منوج کمار شرما‘ کی زندگی پر مبنی ہے۔

اس بلاک بسٹر فلم 12 ویں فیل میں اداکار وکرانت نے آئی پی ایس افسر ‘منوج کمار شرما‘ کا کردار ایسا نبھایا کہ نہ صرف انکے مداحوں کو بے حد پسند آیا بلکہ فلم کی سیکوئل سے متعلق بھی شور سنائی دینے لگا۔

پھر آئی حسین دلربا:

رومانوی فلم ’حسین دلربا’ کی کامیابی کے بعد اسکا سیکوئل ’پھر آئی حسین دلربا’ بھی اسی انداز میں دھوم مچاتا نظر آیا۔

یہ فلم 9 اگست 2024 کو ریلیز ہوئی، جس میں تاپسی پنو،وکرانت میسی، سنی کوشل اور جمی شیرگل نے مرکزی کردار ادا کیے۔ کہانی رانی (تاپسی) اور ریشو (وکرانت میسی) کے ساتھ آگے بڑھتی ہے، جہاں محبت، دھوکہ دہی، اور جنون کے نئے پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا ہے۔

سنی کوشل کا کردار کہانی میں نئی دلچسپی لاتا ہے، جبکہ جمی شیرگل ایک پولیس آفیسر کے طور پر اہم کردار ادا کرتے ہیں جو ان کے منصوبوں میں رکاوٹ ڈالتا ہے۔

اور دیکھا جائے تو اس فلم نے بھی وہی کامیابی سمیٹی جو پہلی پارٹ میں دیکھنے کو ملی جبکہ وکرات میسی کا کردار ہر دل کو بھانے میں آگے آگے تھا۔

سیکٹر 36:

وکرانت میسی کی فلم ’سیکٹر 36’ کی بات کریں تو یہ رواں سال کی ایک ایسی سنسنی خیز کرائم تھرلر فلم  تھی  جس نے فلم بینوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔

اس فلم میں اداکار وکرانت میسی  ایک خوفناک سیریل کلر کے روپ میں ابھرے جس کی کہانی  بدنام زمانہ 2006 کے ’نیتھاری سیریل مرڈرز’ سے متاثر تھی۔

 کہانی نوئیڈا کے سیکٹر 36 کی تاریک گلیوں میں ترتیب دی گئی اور نظامی بدعنوانی، سماجی عدم مساوات، اور انصاف کی تلاش جیسے موضوعات کو اجاگر کرتی نظر آئی۔