انفوٹینمنٹ
یاسر حسین کا بوٹوکس انجیکشن لگوانے والوں پر دلچسپ تبصرہ
یاسر حسین اپنے کڑوے تبصروں کے باعث مشہور ہیں
یاسر حسین کا بوٹوکس انجیکشن لگوانے والوں پر دلچسپ تبصرہ
یاسر حسین اپنے کڑوے تبصروں کے باعث مشہور ہیں
شوبز انڈسٹری چاہے وہ کسی بھی ملک کی ہو وہاں خوب سے خوب تر نظر آنے کے لیے پلاسٹک سرجریز کروانا، جلد کو شاداب اور گورا بنانے کے لیے انجیکشن لگوانا ایک عام سی بات بن گئی ہے۔
شروع میں جب شوبز ستاروں میں ہونٹوں کی سرجری کروانے کا چلن زور پکڑا تو انہیں مداحوں کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا ، پھر گورے ہونے کے انجیکشنز لگوانے پر بھی تنقید ہوئی لیکن پھر یہ عام سی بات ہوگئی۔
یاسر حسین جو پاکستان کے معروف اسکرین پلے رائٹر اور اداکار ہیں ، وہ اکثر چٹکلے چھوڑنے کی مہارت رکھتے ہیں جس سے سوشل میڈیا پر ان کی موجودگی ظاہر ہو۔
یاسر حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے ایک ہالی وڈ اداکارہ سنڈی کا اسٹیٹس کاپی کیا جس میں وہ کہہ رہی تھیں کہ ’ وہ 25 سال کی نہیں ہیں تو پھر 25 سال کی نظر آنے کی کوشش کیوں کریں؟ ایجنگ ایک لازمی چیز ہے، ہم خوش قسمت ہیں کہ ہم زندہ تو ہیں‘۔
یاسر حسین نے ہالی وڈ کی اس اداکارہ کے اسٹیٹس پر تبصرہ کرتے ہوئے کیپشن دیا کہ ‘ یہ پوسٹ ان تمام پاکستانی اداکاروں کے لیے ہے جنکے تاثرات اللہ کو پیارے ہوچکے ہیں اور پیسے ڈاکٹر کو ‘۔
انہوں نے بوٹوکس استعمال کرنے والے پاکستانی اداکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس کا استعمال ختم کردیں کیونکہ اس سے جلد پر تاثرات آنا ختم ہوجاتے ہیں تاہم انہوں نے کسی کا نام نہیں لیا۔
یاد رہے کہ بوٹوکس ایک ایسی دوائی ہے جسے انجیکشن کے طور پر لیا جاتا ہے، یہ جلد کی جھریاں ختم کردیتی ہے اور عمر سے چھوٹا دکھاتی ہے لیکن اس کے سائیڈ افیکٹس بھی بہت زیادہ ہیں۔
کام کے محاذ پر بات کریں تو یاسر حسین ان دنوں اپنی اہلیہ کے ساتھ سیریز ’پیراڈائز‘ کی ہدایتکاری کررہے ہیں جس میں شجاع اسد بھی شامل ہیں ۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Truth behind Vicky Kaushal’s 'Dhurandhar 2' casting rumours revealed
Chris Noth opens up about strained relationship with Sarah Jessica Parker
Sophie Turner opens up about travel dreams and challenging role in 'Steal'
A$AP Rocky reveals how his children's personalities differ from each other
Hailey Bieber shows off sweet moment with Justin Bieber and Baby Jack
A$AP Rocky reveals ‘Don’t Be Dumb’ world tour full dates
Ryan Coogler opens up about awkward moment with Michael B. Jordan over ‘Sinners’
Karol G and Feid’s love story ends after months of intense rumours


