وائرل اسٹوریز
فلم’دیمک‘ کے خوفناک ٹریلر نے سنسنی پھیلادی
دیمک میں فیصل قریشی اور سونیا حسین مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے
فلم’دیمک‘ کے خوفناک ٹریلر نے سنسنی پھیلادی
دیمک میں فیصل قریشی اور سونیا حسین مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے
پاکستانی فلم انڈسٹری میں طویل عرصے بعد ایک ایسی فلم ریلیز ہونے جارہی ہے جسے دیکھنے کے لیئے فلم بین سینما تو جائیں گے لیکن شاید ان کی واپسی ڈر اور خوف کی علامات کے ساتھ ہو۔
حال ہی میں اگلے سال ریلیز ہونے والی ہارر فلم ’ دیمک‘ کا ٹریلر ریلیز کیا گیا ہے جو خوف ، آسیب ، بھوت پریت کی داستان بیان کرتا نظر آرہا ہے۔
فلم ’دیمک‘ کے مرکزی کرداروں میں فیصل قریشی، سونیا حسین، جاوید شیخ ، بشریٰ انصاری اور ثمینہ پیرزادہ شامل ہیں، مذکورہ فلم کی کہانی معروف مصنفہ عائشہ مظفر نے لکھی ہے جبکہ اس فلم کی ہدایتکاری کی ذمہ داری رافع راشدی سنبھال رہے ہیں۔
فلم کا ٹریلر دیکھ کر ہی اس کے شدید ہارر ہونے کا احساس ہوجاتا ہے،فلم کے ٹریلر میں سب سے پہلے یہ بات بتائی گئی ہے کہ فلم حقیقی زندگی کے واقعات پر مبنی ہے۔
ٹریلر میں ایک گھر دکھایا گیا ہے جو کہ دیکھنے میں ہی آسیب زدہ لگتا ہے، پھر اگلے سینز میں فلم کے کردار ڈرے سہمے نظر آتے ہیں، دروازے اچانک بند ہونے لگتے ہیں ، پنکھے پر کوئی غیر ماورائی شخص بیٹھا نظر آتا ہے، بچے ڈرے سہمے نظر آتے ہیں۔
ٹریلر میں خوفناک مناظر کی بھرمار ہے جس میں ایک بچے کا بیڈ ہوا میں اچھل جاتا ہے اور بچے چیختے ہوئے نظر آتے ہیں ، اداکارہ سونیا حسین آسیب کے زیر اثر خوفناک طریقے سے ہنستے ہوئے نظر آتی ہیں۔
فلم ’دیمک‘ کا یہ ٹریلر دیکھ کر ناظرین کی ہڈیوں میں ویسے ہی سنسنی دوڑ گئی ہے تو فلم دیکھ کر کیا حال ہوگا۔
دوسری جانب فلم کے ٹریلر کو مداحوں نے خوب سراہا ، اداکار زاہد احمد نے کمنٹ کیا وہ فلم کو سینما کی پہلی نشستوں پر بیٹھ کر دیکھیں گے۔
ایک صارف نے کمنٹ کیا کہ وہ یہ فلم سینما میں دیکھنے کے لیے بیتاب ہیں۔
یاد رہے کہ فلم اگلے سال سینماگھروں میں فلم بینوں کو ڈراتے ہوئے نظر آئے گی۔
مزید خبریں
-
عروہ حسین دوبارہ حاملہ؟ شور اٹھ گیا
-
امیتابھ بچن کو بھی انسٹاگرام سیکھنے کا جنون چڑھ گیا
-
اینکر عظمیٰ طاہر کا نامناسب انداز ، ویڈیو وائرل
-
دلجیت دوسانجھ نے سجاد علی کی ’راوی’ پر جھوم کر دل جیت لیے
-
بشریٰ انصاری کی ’فیمنسٹ’ بھی جاگ اٹھی، ویڈیو وائرل
-
’سردار جی 3’ ہانیہ عامر کیلئے سخت سردی میں شوٹنگ کتنی مشکل؟
-
جھانوی کپور کا ریسپشنسٹ پر حملے کے دلسوز واقعہ پر ردعمل
-
کارتک آریان بھی 'چیٹنگ' کرتے ہوئے پکڑے گئے
-
حمائمہ ملک نے طارق مسعود کو کال کرکے کس ڈائیلاگ پر معافی مانگی؟
-
کراچی میں 'گرینڈ آپریشن' کرنے والے یونس امین کون؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Olivia Rodrigo reveals OR3 launch amid Louis Partridge breakup
Kapoor family secures rights over Rishi Kapoor’s name
Monalisa Bhosle sets record straight on interfaith wedding controversy
Nicole Kidman reveals Alexander Skarsgård’s ‘deal-breaker’ trait
Charlie Puth delivers brutal blow to Timothée Chalamet after opera remark
Nicole Kidman, Pedro Pascal lead star-packed presenter lineup for 2026 Oscars
Sombr fumes at O2 Brixton Academy after fan faints during London show
Timothée Chalamet called out by Jamie Lee Curtis after viral opera controversy


