ٹریول

رنبیر عالیہ کے پسندیدہ سیاحتی مقام’ ماسی مارا ‘کیوں جانا چاہیے؟

رنبیر کپور نے عالیہ بھٹ کو ماسی مارا میں شادی کی پیشکش کی تھی

Web Desk

رنبیر عالیہ کے پسندیدہ سیاحتی مقام’ ماسی مارا ‘کیوں جانا چاہیے؟

رنبیر کپور نے عالیہ بھٹ کو ماسی مارا میں شادی کی پیشکش کی تھی

اسکرین گریب
اسکرین گریب 

بالی وڈ کے مشہور اداکار رنبیر کپور نے عالیہ بھٹ کو کینیا کے مشہور و معروف ماسی مارا نیشنل ریزرو میں شادی کی پیشکش کی تھی۔

ماسی مارا اپنی قدرتی خوبصورتی، وسیع میدانوں اور جنگلی حیات کے لیے جانا جاتا ہےعالیہ بھٹ نے ’کافی وِد کرن‘ کے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ یہ تجویز ان کے لیے مکمل طور پر حیران کن تھی۔

عالیہ کا کہنا تھا کہ رنبیر نے اس لمحے کو خاص بنانے کے لیے مکمل منصوبہ بندی کی تھی یہاں تک کہ ان کے گائیڈ نے اس یادگار لمحے کو کیمرے میں محفوظ کرنے میں مدد کی ۔

جب رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی ماسی مارا میں منگنی کی تصویریں منظر عام پر آئیں اس وقت سے یہ نیشنل ریزرو اس جوڑے کے مداحوں کی ٹریولنگ ڈیسٹی نیشن میں شامل ہوگیا ہے۔

ماسی مارا اپنے سنہری ساوانا، دل کو چھو لینے والی پہاڑیوں کا پھیلاؤ اور جنگلی حیات کے باعث ایڈونچر کے شوقین لوگوں کے لیے ایک لازمی مقام بن چکا ہے۔

ماسی مارا نیشنل ریزرو جنوبی مغربی کینیا اور تنزانیہ میں واقع ہے یہ دلکش مقام ایک وسیع و عریض زمین پر مشتمل ہے جس پر ہریالی سے ڈھکی پہاڑیاں اور میدان ہیں۔

یہ مقام قدرت کے سکون اور شکاریوں کی جنگلی فطرت کے حیران کن امتزاج کا مرکز ہے، جہاں سیاحوں کو ایک بے مثال تجربہ میسر آتا ہے۔

ماسی مارا کی چند بہترین سرگرمیاں

وائلڈ لائف گیم ویوئنگ:

اسکرین گریب
اسکرین گریب

ماسی مارا میں شیر، چیتے، ہاتھی، زیبرا اور بھینسےجیسے خطرناک اور بہادر جانور قدرتی ماحول میں موجود ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ  جانوروں شکار اور چھپٹنے کے مناظر اس جگہ کی اصل جان ہیں۔

جنگی جانوروں کی ہجرت:

ماسی مارا کا سب سے بڑا نظارہ جولائی سے اکتوبر کے درمیان ہونے والی جنگلی جانوروں کی ہجرت ہے۔

اس دوران 20 لاکھ سے زائد جانور یہاں آتے ہیں جو ایک ناقابل فراموش منظر پیش کرتے ہیں۔

ثقافتی دورہ:

ماسی مارا کے ساوانا میدانوں میں واقع گاؤں جہاں کے ماسائی لوگ سیاحوں کو اپنی ثقافت سے روشناس کرواتے ہیں۔

ان کی مخصوص وضع قطع اور طرزِ زندگی نیم خانہ بدوشانہ طرز پر مشتمل ہے جو ہر سیاح کو متوجہ کرتا ہے۔

ہاٹ ایئر بیلون سفاری:

اسکرین گریب
اسکرین گریب

اگر آپ زمینی سواری سے ہٹ کر کچھ نیا تجربہ چاہتے ہیں تو گرم ہوا کے غبارے میں سیر ایک ناقابل فراموش تجربہ ہوگا۔

فضا سے پہاڑیوں اور جانوروں کے نظارے دل موہ لیتے ہیں۔

ماسی مارا جانے کا بہترین وقت

ماسی مارا کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں کوئی آف سیزن نہیں ہے یہ مقام سارا سال دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں کو خوش آمدید کہتا ہے تاہم مختلف موسموں میں یہاں کے تجربات مختلف ہو سکتے ہیں

جولائی تا اکتوبر خشک موسم اور وائلڈ بیسٹ کی ہجرت کے لیے بہترین وقت ہے، نومبر اور دسمبر ہلکی بارشوں کا موسم، کم بھیڑ اور پُرسکون ماحول کے متلاشی افراد کے لیے موزوں ہے۔

مارچ تا جون لمبی بارشوں کا موسمہے جو بجٹ ٹرِپ کے لیے سب سے بہتر ہے جبکہ جنوری و فروری خشک موسم، کم بھیڑ اور ننھے جانوروں کی پیدائش کا سیزن ہے

ماسی مارا میں کہاں قیام کریں؟

ماسی مارا میں مختلف اقسام کی رہائش کی سہولیات موجود ہیں  ہوٹلوں، لاجز اور کیمپس رہائش کے لیے کافی موزوں ہیں۔

بالی وڈ جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے ماسی مارا کے ’مارا پلین کیمپ‘ میں قیام کیا تھا اس کے سوئٹ کے ایک دن کا کرایہ 1600 امریکی ڈالر سے شروع ہوتا ہے۔