عالمی منظر

نومنتخب امریکی صدر بھی سمدھیانے کو مطمئن کرنے میں مصروف

ڈونلڈ ٹرمپ اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کو اہم عہدوں سے نوازنے لگے

Web Desk

نومنتخب امریکی صدر بھی سمدھیانے کو مطمئن کرنے میں مصروف

ڈونلڈ ٹرمپ اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کو اہم عہدوں سے نوازنے لگے

(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)
(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)

پاکستان میں اِن دنوں شادیوں کا سیزن چل رہا ہے جہاں لوگ سمدھیانے کو مطمئن کرنے کیلئے طرح طرح کے جتن کرتے نظر آرہے ہیں۔

دوسری جانب امریکا میں شادیوں کا سیزن ہے یا نہیں لیکن نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی اِن مشرقی روایات کی پاسداری کرتے نظر آرہے ہیں۔

صدارتی انتخابات میں کامیابی کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے آئندہ دور صدارت کے لیے اہم وزارتوں اور عہدوں کے لیے نامزدگیوں کے اعلانات شروع کیے تو سب سے پہلے اپنے دوستوں اور رشتہ داروں، بالخصوص سمدھیانے کا ہی انتخاب کیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی 2 بیٹیاں ہیں اور اِن دونوں کے سسر کو ٹرمپ نے اہم عہدوں سے نوازنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہفتے کو ٹرمپ نے اپنی بڑی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کے سسر اور رئیل اسٹیٹ ڈویلپر چارلس کشنر کو اپنے آئندہ دور صدارت میں فرانس کے لیے امریکی سفیر مقرر کرنے کا اعلان کیا۔

اگلے ہی روز ٹرمپ نے اپنی چھوٹی بیٹی ٹیفنی ٹرمپ کے لبنانی نژاد سسر اور بزنس مین مسعد بولس کو سینیئر مشیر برائے عرب اور مشرق وسطیٰ نامزد کردیا۔

ٹرمپ کی انتخابی مہم میں مسعد بولس پیش پیش رہے تھے، انہوں نے امریکا کے عرب اور مسلمان ووٹرز کو ٹرمپ کی حمایت پر راضی کرنے کے لیے کلیدی کرداد ادا کیا تھا۔

اپنی بیٹیوں کے سسرال والوں کو اہم عہدے بانٹنے پر ٹرمپ کی اقرباپروری کے خلاف میڈیا سمیت مختلف حلقوں کیجانب سے سخت تنقید کی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ امریکہ کے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ امیدوار کاملا ہیرس کو شکست دیکر ریپبلکنز امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے 47 ویں صدر منتخب ہوگئے تھے۔

مختلف تنازعات میں گھرے رہنے اور متعدد کیسز کا سامنا کرنے والے ڈونلڈ ٹرمپ نہ صرف دوسری بار امریکی صدر منتخب ہوگئے بلکہ انکی جماعت ریپبلکنز نے ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ میں بھی اکثریت حاصل کرلی۔

تازہ ترین