منیب بٹ اب کیسی شادی کرنے کے خواہشمند؟
منیب بٹ سالوں بعد اپنی مہنگی ترین شادی پر شرمندہ؟
پاکستانی اسٹار منیب بٹ نے 6 سال قبل ان گنت ایونٹس پر مشتمل مہنگی شادی کرنے پر شرمندہ ہونے کا انکشاف کردیا۔
منیب بٹ نے سال 2018 میں ساتھی اداکارہ ایمن خان سے محبت کی شادی کی جس کے ایک سال بعد انکے گھر ننھی پری امل بٹ کی پیدائش ہوئی اور گزشتہ سال ایک اور ننھی پری کے والدین بنے جس کا نام میرال بٹ رکھا۔
ایمن خان شادی کے بعد شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ چکی ہیں جبکہ منیب بٹ تاحال اسی فیلڈ سے وابسطہ ہیں لیکن اس کے ساتھ منیب بٹ نے یوٹیوب وی لاگنگ بھی شروع کی جو فینز میں خاصا مقبول ہوئی۔
منیب بٹ اور ایمن خان کی شادی کے ان گنت ایونٹس تھے جس میں ڈھولکی، مایوں، مہندی، بارات، ولیمہ کے علاوہ بھی مختلف نام دے کر پیسے خرچ کرنے کے بہانے ڈھونڈے گئے تھے اور اب سالوں بعد منیب بٹ نے اس پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'میری شادی اگر اس وقت نہیں اب ہورہی ہوتی تو میں شاید نہ ہی اتنے ایونٹس کرتا اور شاید نہ اتنے دھوم دھام سے کرتا اور اس بات کا یقین ہے کہ سوشل میڈیا پر تو ہرگز اس طرح سب شیئر نہیں کرتا میں'۔
منیب بٹ کا کہنا تھا کہ 'میری ایسی سوچ کی وجہ یہ ہے کہ جو ہمارے ملک کے حالات ہیں، لوگ مہنگائی اور دیگر مسائل سے نمٹ رہے ہیں اور ایسے میں انہیں گلیمر دکھاؤں تو اس سے انکا دل خراب ہوگا جو میں کسی حال نہیں چاہوں گا اب'۔
انہوں نے مزید کہا کہ 'اب بھی ایسا اکثر ہوتا ہے جب کوئی خاص چیز کھا رہا ہوتا ہوں اور پوسٹ کرنے لگتا ہوں اسکی تصویر تو دل میں خیال آتا ہے کہ نہیں شیئر کرنی چاہئے سوشل میڈیا پر کیونکہ جب کوئی ایسا شخص دیکھے گا جو یہ ایفورڈ نہ کرسکے تو اس کا دل بُرا ہوگا، وقت کے ساتھ میری سوچ میں تبدیلی آگئی ہے'۔
-
انفوٹینمنٹ 18 منٹ پہلے
کینسر نے حنا خان کے کیرئیر پر کتنا اثر ڈالا؟
-
فلم / ٹی وی 10 گھنٹے پہلے
شاہد کپور کی 5 بہترین فلمیں جو آپ کو ضرور دیکھنی چاہئیں
-
عالمی منظر 10 گھنٹے پہلے
ٹرمپ نے حلف اٹھاتے ہی ہم جنس پرستوں پر بجلیاں گرادیں
-
انفوٹینمنٹ 10 گھنٹے پہلے
پریانکا چوپڑا نیپوٹزم کے فروغ میں روشن خاندان کے کردار پر بول پڑیں