اسکینڈلز

وکرانت میسی کا ریٹائرمنٹ پوسٹ سے 'یوٹرن'

اداکار کے نئے اعلان نے مداحوں کو خوش کردیا

Web Desk

وکرانت میسی کا ریٹائرمنٹ پوسٹ سے 'یوٹرن'

اداکار کے نئے اعلان نے مداحوں کو خوش کردیا

کیا واقعی وکرانت میسی نے ریٹائرمنٹ پوسٹ سے یو ٹرن لے لیا؟
کیا واقعی وکرانت میسی نے ریٹائرمنٹ پوسٹ سے یو ٹرن لے لیا؟

بالی وڈ فلم انڈسٹری کے خوبرو اداکار وکرانت میسی نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام ہینڈل کے ذریعے  کریئر کے عروج پر مداحوں کو فلمی دنیا سے رخصت لینے کا فیصلہ سناتے ہوئے حیرت میں مبتلا کردیا۔

شہرت کی اونچائیوں کو چھونے والے  وکرانت کی جانب سے ریٹائرمنٹ کا اعلان ان کے مداحوں کے ہمراہ بھارتی فلم انڈسٹری کے ستاروں کے لیے بھی ایک بڑا دھچکا ثابت ہوا تاہم وکرانت نے اپنے ایک تازہ ترین انٹرویو میں اپنے بیان سے یو ٹرن لے لیا۔

 اپنی حالیہ ریلیز ہونے والی فلم ‘دی سابرمتی رپورٹ‘ کی پروموشن کرتے ہوئے ایک انٹرویو کے دوران وکرانت میسی نے مداحوں کو اپنی ریٹائرمنٹ اناؤنسمنٹ کی وضاحت دے ڈالی۔

میڈیا سے  بات چیت کے دوران  وکرانت کا اپنی ریٹائرمنٹ پوسٹ پر خاموشی توڑتے ہوئے کہنا تھا کہ ‘پیر کو وائرل ہونے والی پوسٹ کو لوگ غلط طریقے سے ریسیو کررہے ہیں‘۔

وکرانت کا کہنا ہے کہ ‘ اداکاری کی دنیا سے ریٹائر ہونے کا ان کا کوئی ارادہ نہیں ہے بس اپنی ذاتی زندگی پر توجہ دینا چاہتا ہوں‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ‘میں ریٹائر نہیں ہو رہا ہوں، ویکیشنز پر جارہا ہوں کیونکہ اتنا کام کرنے کے بعد مجھے فیملی کے ساتھ ایک ویکیشن کی ضرورت ہے‘۔ 

واضح رہے کہ اداکار  وکرانت میسی کی جانب سے  ریٹائرمنٹ کے اعلان پر سوشل میڈیا دو دھڑوں میں تقسیم ہوگیا تھا جہاں ایک جانب ان کے مداح افسردہ تھے۔

وہیں دوسری جانب کچھ سوشل میڈیا سارفین کی جانب سے اس اعلان کو سستا پبلسٹی اسٹنٹ قرار دے رہے تھے۔

تازہ ترین