اسکینڈلز
وکرانت میسی کا ریٹائرمنٹ پوسٹ سے 'یوٹرن'
اداکار کے نئے اعلان نے مداحوں کو خوش کردیا
وکرانت میسی کا ریٹائرمنٹ پوسٹ سے 'یوٹرن'
اداکار کے نئے اعلان نے مداحوں کو خوش کردیا
بالی وڈ فلم انڈسٹری کے خوبرو اداکار وکرانت میسی نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام ہینڈل کے ذریعے کریئر کے عروج پر مداحوں کو فلمی دنیا سے رخصت لینے کا فیصلہ سناتے ہوئے حیرت میں مبتلا کردیا۔
شہرت کی اونچائیوں کو چھونے والے وکرانت کی جانب سے ریٹائرمنٹ کا اعلان ان کے مداحوں کے ہمراہ بھارتی فلم انڈسٹری کے ستاروں کے لیے بھی ایک بڑا دھچکا ثابت ہوا تاہم وکرانت نے اپنے ایک تازہ ترین انٹرویو میں اپنے بیان سے یو ٹرن لے لیا۔
اپنی حالیہ ریلیز ہونے والی فلم ‘دی سابرمتی رپورٹ‘ کی پروموشن کرتے ہوئے ایک انٹرویو کے دوران وکرانت میسی نے مداحوں کو اپنی ریٹائرمنٹ اناؤنسمنٹ کی وضاحت دے ڈالی۔
میڈیا سے بات چیت کے دوران وکرانت کا اپنی ریٹائرمنٹ پوسٹ پر خاموشی توڑتے ہوئے کہنا تھا کہ ‘پیر کو وائرل ہونے والی پوسٹ کو لوگ غلط طریقے سے ریسیو کررہے ہیں‘۔
وکرانت کا کہنا ہے کہ ‘ اداکاری کی دنیا سے ریٹائر ہونے کا ان کا کوئی ارادہ نہیں ہے بس اپنی ذاتی زندگی پر توجہ دینا چاہتا ہوں‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ‘میں ریٹائر نہیں ہو رہا ہوں، ویکیشنز پر جارہا ہوں کیونکہ اتنا کام کرنے کے بعد مجھے فیملی کے ساتھ ایک ویکیشن کی ضرورت ہے‘۔
واضح رہے کہ اداکار وکرانت میسی کی جانب سے ریٹائرمنٹ کے اعلان پر سوشل میڈیا دو دھڑوں میں تقسیم ہوگیا تھا جہاں ایک جانب ان کے مداح افسردہ تھے۔
وہیں دوسری جانب کچھ سوشل میڈیا سارفین کی جانب سے اس اعلان کو سستا پبلسٹی اسٹنٹ قرار دے رہے تھے۔
مزید خبریں
-
’خودکشی کے خیالات آتے تھے‘ یوزویندر چہل کا طلاق کے بعد انکشاف
-
ایمان خان کیساتھ بیٹھا شخص کون؟ نئی بحث چھڑ گئی
-
بپاشا باسو کی کترینہ سے پرانی چپقلش نئی بحث چھیڑ گئی
-
فہد مصطفیٰ پر فوٹوگرافر عمر سعید کے سنگین الزامات
-
علیزے شاہ کا منسا ملک کیخلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر
-
جسٹن ٹروڈو اور کیٹی پیری کے درمیان رومانوی تعلقات کی افواہیں
-
سنجے کپور کی اہلیہ پریا کی انسٹاگرام میں بڑی تبدیلی
-
سلمان خان کی باڈی گارڈ ’شیرا’ سے شادی؟ یاسر حسین کا طنزیہ ردعمل
-
روبینہ اشرف کا علیزے شاہ سے متعلق منفی تبصرہ وائرل
-
منسا ملک کی علیزے کو جان سے مارنے کی دھمکی؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Inside Tara Sutaria and Veer Pahariya’s reported split
Melissa Barrera backs criticism of ‘Scream’ cast returning
Ektaa Kapoor reacts as 'Naagin 7' VFX slip goes viral
Kyle Loftis, 1320Video creator, dies at age 34
Ameesha Patel hits travel trouble, shares frustration online
Ranveer to revisit 'India’s Got Latent' row in new documentary
Rahul Roy speaks out as viral reels spark concern and trolling
Fans react strongly after Yash's 'Toxic' setback



