فلم / ٹی وی

بالی وڈ کے وہ 7 کیمیو کردار جو ناظرین کے دل میں اتر گئے

کیمیو کردار چند لمحے کا ہی ہوتا ہے لیکن ناظرین میں بے حد پسند کیا جاتا ہے۔

ثوبیہ شاہد

بالی وڈ کے وہ 7 کیمیو کردار جو ناظرین کے دل میں اتر گئے

کیمیو کردار چند لمحے کا ہی ہوتا ہے لیکن ناظرین میں بے حد پسند کیا جاتا ہے۔

وہ 7 کیمیو کردار جو ناظرین کے دل میں اتر گئے
وہ 7 کیمیو کردار جو ناظرین کے دل میں اتر گئے

ہر سال ریلیز ہونے والی فلموں میں سے کچھ ایسی بھی ہوتی ہیں جن میں بی-ٹاؤن کے نامور ستارے باقاعدہ کام نہ کرنے کے باوجود مختصر سی جھلک دکھاتے ہیں جو سامعین کے دلوں پر دیرپا اثر چھوڑ جاتی ہے۔

اگرچہ کیمیو کردار کا اسکرین ٹائم بہت مختصر ہوتا ہے لیکن آخر میں وہ اس قدر پسند کیے جاتے ہیں کہ سنیما کے چاہنے والے انہیں بڑی اسکرین پر تھوڑی دیر کے لیے ہی سہی پر دیکھنا چاہتے ہیں۔

کیمیوز شائقین میں اس قدر پسند کیے جاتے ہیں کہ حال ہی میں ریلیز ہونے والی سنگھم 3 میں سلمان خان کا کیمیو ایک طویل عرصے تک فلم کے ساتھ ساتھ موضوع بحث بنا رہا۔

یہاں ہم نے نیٹ فلکس پر پیش کی جانے والی کچھ ایسی فلمیں متنخب کی ہیں جن میں کیمیوز کو دیکھ کر سامعین کی خواہش تھی کہ وہ مکمل کردار ہوتے۔

1۔اے دل ہے مشکل:

سال 2016 میں ریلیز ہونے والی 'اے دل ہے مشکل' ایک میوزیکل ڈرامہ ہے جس کی ہدایتکاری کرن جوہر نے کی تھی جس میں ایشوریا رائے بچن، انوشکا شرما، رنبیر کپور اور فواد خان شامل تھے۔

بالی وڈ کے وہ 7 کیمیو کردار جو ناظرین کے دل میں اتر گئے

اس فلم کے تقریباً سبھی کرداروں کو شائقین اور ناقدین نے اپنی پسندیدگی کی سند عطا کی لیکن 'چیری آن دا کیک' شاہ رخ خان کا کیمیو کردار ثابت ہوا جو اس فلم میں طاہر طالیار کے روپ میں نظر آئے۔

انہوں نے فلم میں ایشوریا رائے کے سابق شوہر کا کردار نبھایا، دلچسپ بات یہ ہے کہ کنگ خان نے اس کردار کے لیے اپنے پسندیدہ فلمساز کرن جوہر سے قریبی تعلقات کی وجہ سے پیسے بھی نہیں لیے تھے۔

2۔ تو جھوٹی میں مکار:

سال 2023 میں ریلیز ہونے والی فلم 'تو جھوٹی میں مکّار' ایک رومانٹک کامیڈی ڈرامہ تھی جس میں رنبیر کپور، شردھا کپور، ڈمپل کپاڈیہ، بونی کپور نظر آئے تھے۔

فلم میں رنبیر کپور اور شردھا کپور دو ضدی افراد کی صورت میں نظر آئے جو ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوجاتے ہیں۔

بالی وڈ کے وہ 7 کیمیو کردار جو ناظرین کے دل میں اتر گئے

رنبیر نے مکی کی صورت میں بریک اپ کنسلٹنٹ کا کردار نبھایا جس کی شادی شردھا کپور کے کردار ٹینی سے طے پاتی ہے لیکن وہ مکی کے خاندان کو دیکھ کر اس سے شادی نہیں کرنا چاہتی اور اس رشتے کو ختم کرنے کے لیے انجانے میں مکی کی مدد ہی حاصل کرلیتی ہے۔

اسی سلسلے میں ٹینی مکی کو شک میں مبتلا کرنے لیے اپنے دوست کا سہار لیتی ہے جس کا کیمیو کردار کارتک آریان نے بخوبی نبھایا۔

فلم کی کہانی میں ہیرو ہیروئن کے رشتے کے درمیان اتار چڑھاؤ کے ساتھ اس کے کیمیو کردار کو بھی ناظرین نے بے حد پسند کیا۔

3۔ کَلا (فن):

نیٹ فلکس فلموں کی اس فہرست میں اگلے نمبر پر اثر انگیز کیمیوز کے ساتھ 2022 میں ریلیز ہونے والی فلم 'کلا' آتی ہے۔

فلم میں اداکارہ ترپتی دمری کو پہلے کبھی نہ دیکھے گئے اوتار میں دکھایا گیا جو شائقین کے دلوں میں گھر کر گیا۔

بالی وڈ کے وہ 7 کیمیو کردار جو ناظرین کے دل میں اتر گئے

یہ پیریڈ سائیکولوجیکل ڈرامہ فلم آنجہانی اداکار عرفان خان کے بیٹے بابل خان کی پہلی فلم تھی اور اس میں انوشکا شرما نے بھی خصوصی کردار ادا کیا تھا۔

اس فلم کا گانا 'گھوڑے پر سوار' مقبولیت کی انتہاؤں کو پہنچا خاص کر اس کی عکس بندی نے سینما شائقین کو ایک ایسا منفرد رنگ فراہم کیا جو اب خال ہی فلموں میں دیکھنے کو ملتا ہے۔

4۔ ڈنکی:

ڈنکی پنجاب کے ایسے چند مایوس دوستوں کی کہانی ہے جو امیگریشن کے عمل کو کلیئر کرنے کے لیے مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔

بالی وڈ کے وہ 7 کیمیو کردار جو ناظرین کے دل میں اتر گئے

جب وہ IELTS کوچنگ کلاس میں داخلہ لیتے ہیں تو ان کی ملاقات سکھی سنگھ سے ہوتی ہے (جس کا کردار وکی کوشل نے ادا کیا تھا) جو اپنی سابقہ گرل فرینڈ کو ایک این آر آئی آدمی سے زبردستی شادی کرنے سے بچانے کے لیے لندن جانا چاہتا ہے۔

چونکہ وہ قانونی طور پر بیرون ملک جانے کے قابل نہیں ہوتے اس لیے وہ ایک سابق فوجی کی مدد استعمال کرتے ہیں جو انہیں بغیر اجازت برطانیہ میں داخل ہونے کے خطرناک سفر کے حوالے سے رہنمائی فراہم کرتا ہے۔

5۔ پی کے:

سال 2014 میں ریلیز ہونے والی پی کے ایک ایسی فلم ہے جس نے ایک جانب جہاں ناظرین کو ہنسا ہنسا کر لوٹ پوٹ کردیا وہیں لطیف پیرائے میں کئی سماجی خرابیوں کو بھی اجاگر کیا جن پر عوام کی توجہ کی ضرورت تھی۔

فلم میں سنجے دت کا کیمیو موجود ہونے کا علم ناظرین کو پہلےسے تھا لیکن جب انہوں نے رنبیر کپور کو دیکھا تو حیران رہ گئے۔

بالی وڈ کے وہ 7 کیمیو کردار جو ناظرین کے دل میں اتر گئے

سیارہ زمین پر جدوجہد کرنے کے بعد پی کے نامی خلائی مخلوق کو آخر کار اپنے سیارے پر واپس جانے کے لیے ایک خلائی جہاز مل جاتا ہے لیکن اس کے سفر کے ایک سال بعد بڑے کانوں والا ایک اور ایلین زمین پر اترتا ہے اور اس 'گولے' پر اپنے سفر کا آغاز کرتا ہے۔

تاہم یہ جھلک غالباً فلم کے مستقبل میں بنائے جانے والے سیکوئل کو مدِنظر رکھتے ہوئے شامل کی گئی تھی جس کا اب تک ناظرین کو صرف انتظار ہی ہے۔

5۔ جوان:

سال 2023 میں ریلیز ہونے والی جوان ایک اور فلم ہے جس میں سنجے دت نے ایک بھرپور کیمیو کردار ادا کیا۔

بالی وڈ کے وہ 7 کیمیو کردار جو ناظرین کے دل میں اتر گئے

جب بی ٹاؤن کے اس سینئر اسٹار نے ایس ٹی ایف آفیسر مادھون نائک کے طور پر فلم میں ایک غیر متوقع اور خصوصی انٹری دی تو پورا تھیٹر خوشی سے جھومنے لگا۔

فلم میں کلائمکس سے پہلے سنجے کا اہم کردار ہے جسے شاہ رخ خان کے کرداروں میں سے ایک کے ساتھ بات چیت کے لیے بھیجا جاتا ہے جس نے قیدیوں سے بھری جیل کو ہائی جیک کیا ہوتا ہے۔

6۔لال سنگھ چڈھا:

جہاں فلم لال سنگھ چڈھا کی عامر خان، کرینہ کپور، مونا سنگھ پر مشتمل ایک متاثر کن اسٹار کاسٹ ہے وہیں اس میں شاہ رخ خان بھی شامل ہیں۔

بالی وڈ کے وہ 7 کیمیو کردار جو ناظرین کے دل میں اتر گئے

اپنے مختصر سے کردار میں کنگ آف رومانس کو چھت پر ایک نوجوان لال کے ساتھ رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے جو بین الاقوامی شہرت یافتہ آنجہانی امریکی گلوکار ایلوس پریسلے کے روپ میں نظر آئے اس دوران لال انہیں اپنا سگنیچر اسٹیپ سکھاتے ہوئے نظر آتا ہے۔

فلم میں شاہ رخ خان کے اس کردار کی جھلک اسکرین پر آتے ہی ان کے متوالوں سے سینما گھروں میں خوشی کا اظہار کیا۔

تازہ ترین